Advertisement

بھارت مندر پر پاکستان کا جھنڈا

Advertisement
Advertisement
Advertisement
بے عمل کو دنیا میں راحتیں نہیں ملتیں
دوستو دعاؤں سے ، جنتیں نہیں ملتیں
اس نۓ زمانے کے آدمی ادھورے ہیں
صورتیں تو ملتی ہیں ، سیرتیں نہیں ملتیں
جو پرندے آندھی کا سامنا نہیں کرتے
ان کو آسمانوں سے رفعتیں نہیں ملتیں

اس چمن میں گل بوٹے خون سے نہاتے ہیں
سب کو ہی گلابوں کی ، قسمتیں نہیں ملتیں
شہرتوں پہ اترا کے خود کو جو خدا سمجھے
منظر ایسے لوگوں کی، تربتیں نہیں ملتیں
​



 
Advertisement
بے عمل کو دنیا میں راحتیں نہیں ملتیں
دوستو دعاؤں سے ، جنتیں نہیں ملتیں
اس نۓ زمانے کے آدمی ادھورے ہیں
صورتیں تو ملتی ہیں ، سیرتیں نہیں ملتیں
جو پرندے آندھی کا سامنا نہیں کرتے
ان کو آسمانوں سے رفعتیں نہیں ملتیں
اس چمن میں گل بوٹے خون سے نہاتے ہیں
سب کو ہی گلابوں کی ، قسمتیں نہیں ملتیں
شہرتوں پہ اترا کے خود کو جو خدا سمجھے
منظر ایسے لوگوں کی، تربتیں نہیں ملتیں
​
زمانہ آیا ہے بے حجابی کا ، عام دیدار یار ہو گا
سکوت تھا پردہ دار جس کا ، وہ راز اب آشکار ہوگا

گزر گیا اب وہ دور ساقی کہ چھپ کے پیتے تھے پینے والے
بنے گا سارا جہان مے خانہ ، ہر کوئی بادہ خوار ہو گا


کبھی جو آوارۂ جنوں تھے ، وہ بستیوں میں پھر آ بسیں گے
برہنہ پائی وہی رہے گی مگر نیا خارزار ہو گا

سنا دیا گوش منتظر کو حجاز کی خامشی نے آخر
جو عہد صحرائیوں سے باندھا گیا تھا ، پھر استوار ہو گا

نکل کے صحرا سے جس نے روما کی سلطنت کو الٹ دیا تھا
سنا ہے یہ قدسیوں سے میں نے ، وہ شیر پھر ہوشیار ہو گا