- Joined
- Feb 12, 2011
- Posts
- 15,802
- Reaction score
- 5,372
- Points
- 0
دنیائے کرکٹ میں تین مالدار بورڈز بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو اپنے اشاروں پر چلانے اور سپر پاور بننے کے لیے جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے۔ بگ تھری کے نام سے سامنے آنے والے اس پلان میں آخر کرکٹ کی بہتری کے لئے کیا ہے؟ بظاہر اس میں تین ممالک کی داداگیری اور دنیائے کرکٹ کے وسائل پر ان تین ممالک کے قبضے کے سوا کچھ نظر نہیں آرہا ہے۔بگ تھری پلان کیا ہے؟ اب تک کوئی واضح جواب سامنے نہیں ہے لیکن جو کچھ میڈیا میں آیا ہے اس کے مطابق
۱۔ آئی سی سی کے سارے بڑے عہدوں پر ان تین ممالک کا قبضہ ہو گا۔
۲۔ آئی سی سی کی کمائی کا سب سے بڑا حصہ ان تین ممالک کو ملے گا۔
۳۔ تینوں ممالک آئی سی سی رینکنگ میں ، تنزلی سے مستثنیٰ ہو نگے۔
۴۔ آئی سی سی ایگزیکٹو کمیٹی میں کسی اور رکن ملک کو جگہ ملے گی تو ان تینوں کی مرضی سے۔
۵۔ فیوچر ٹور پروگرام کا خاتمہ، کون کس سے کھیلنا چاہتا ہے اس کا فیصلہ آئی سی سی کے بجائے یہ تین ممالک کریں گے۔
ان نکات سے واضح ہے کہ اس پلان میں کرکٹ کی بہتری نہیں بلکہ تباہی کا سارا سامان موجود ہے۔ یہ پلان کرکٹ کے میدانوں پر تین ملکوں کی دادا گیری کے منصوبے کے سوا کچھ نہیں۔ اس سے کرکٹ کی دنیا میں انتشار پھیلے گا اور آئی سی سی کے رکن ممالک کی دو گروپوں میں تقسیم ہونے کا خطرہ ہے۔ اب تک صرف جنوبی افریقہ سینہ تان کر اس پلان کے خلاف کھڑا ہے جبکہ دیگر رکن ممالک گو مگوں کی کیفیت میں ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کچھ تبدیلیوں کی صورت میں اس کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان سری لنکا، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کا موقف ابھی واضح نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ نے من وعن اس پلان کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کیا کمزور رکن ممالک کے حقوق لیے پاکستان اور جنوبی افریقہ سینہ تان کر کھڑے رہ سکیں گے؟ اس وقت جوڑ توڑ کا عمل عروج پر ہے۔ آئی سی سی کے انتظامی ڈھانچے میں مجوزہ ترامیم کے معاملے پر پاکستان غیر معمولی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔
پاکستان کو ساتھ ملانے کے لیے پہلے بھارت نے نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے کی پیشکش کی، پھر انگلش بورڈ نے بھیلفٹ کرانا شروع کردی۔ یہ دونوں کرکٹ بورڈز، آئی سی سی کے اجلاس میں ورکنگ گروپ کے پوزیشن پیپر پر پاکستان کا ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ چیئر مین پی سی بی، آئی سی سی کے اہم اجلاس میں شرکت کیلئے دبئیمیں ہیں۔ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ بگ تھری کے معاملے میں وہ موقف اپنائیں گے جس سے پاکستان اور کرکٹ کو فائدہ ہو گا۔ بگ تھری کسی بھی موقف میں پاکستان کا مفاد پہلی ترجیح ہوگی۔ کچھ لوگ اس تجویز کے حق میں ہیں اور کئی سخت خلاف ہیں۔ سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے آئی سی سی پر قبضہ کرنے کیلئے جو پوزیشن پیپر بنایا ہے وہ ایک دن ہونا ہی تھا کیوں کہ آئی سی سی کا کردار کافی عرصے سے غیر فعال تھا، رمیز راجہ نے کہا کہ اس تجویز کی حمایت کیلئے بھارت اور انگلینڈ نے پاکستان کو جو پیشکش کی ہیں، اسے قبول کرلینا چاہئے، جذباتی ہونے یا پاکستانیت دکھانے کی ضرورت نہیں، اگر اس کیلئے بے شرم بھی ہونا پڑے تو کوئی برائی نہیں۔
دوسری طرف بھارتی بورڈ کے سابق نائب صدر للیت مودی نے پوزیشن پیپر کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بات صرف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ کی نہیں، کرکٹ کھیلنے والے دیگر ممالک کی بھی ہے، اگر بگ تھری نے آئی سی سی پر قبضہ جمالیا تو کرکٹ ختم ہوجائے گی۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس تجویز کے حق میں نہیں مگر پاکستان کے پاس سوائے اس کی حمایت میں ووٹ دینے کے کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں۔ سابق بھارتی کپتان بشن سنگھ بیدی نے بھی کہا ہے کہ اس تجویز کو مسترد کرنے کے لیے غیرت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اگر یہ ڈرافٹ ہو بہو نافذ ہوگیا تو پھر بنگلہ دیش رینکنگ میں ٹاپ 8 میں نہ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ سے باہر ہوجائے گا لیکن اسے دیگر مالی فائدے ضرور ہوں گے۔ دوسری طرف اس بات کے بھی خدشات ہیں کہ اس پلان کے نافذ ہونے کے بعد کرکٹ میں مالی بد عنوانیاں، اسپاٹ فکسنگ اور جوا مافیا کو زبردست عروج حاصل ہو گا اور یہ چیزیں قابو سے باہر ہو جائیں گی۔ 28 اور 29جنوری کے اجلاس میں بگ تھری کے پلان پر ووٹنگ ہوسکتی ہے۔ دیکھتے ہیں اس نئی ڈکٹیٹر شپ کے سامنے کون رکاوٹ بنے گا اور کون اسکی چھتری تلے رہنا پسند کرے گا۔
source

- Featured Thumbs
- http://jang.net/data/blog_images/1-27-2014_9527_l.JPG