Advertisement

بگ تھری ، تین ممالک کی دادا گیری

دنیائے کرکٹ میں تین مالدار بورڈز بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو اپنے اشاروں پر چلانے اور سپر پاور بننے کے لیے جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے۔ بگ تھری کے نام سے سامنے آنے والے اس پلان میں آخر کرکٹ کی بہتری کے لئے کیا ہے؟ بظاہر اس میں تین ممالک کی داداگیری اور دنیائے کرکٹ کے وسائل پر ان تین ممالک کے قبضے کے سوا کچھ نظر نہیں آرہا ہے۔بگ تھری پلان کیا ہے؟ اب تک کوئی واضح جواب سامنے نہیں ہے لیکن جو کچھ میڈیا میں آیا ہے اس کے مطابق

۱۔ آئی سی سی کے سارے بڑے عہدوں پر ان تین ممالک کا قبضہ ہو گا۔

۲۔ آئی سی سی کی کمائی کا سب سے بڑا حصہ ان تین ممالک کو ملے گا۔

۳۔ تینوں ممالک آئی سی سی رینکنگ میں ، تنزلی سے مستثنیٰ ہو نگے۔

۴۔ آئی سی سی ایگزیکٹو کمیٹی میں کسی اور رکن ملک کو جگہ ملے گی تو ان تینوں کی مرضی سے۔

۵۔ فیوچر ٹور پروگرام کا خاتمہ، کون کس سے کھیلنا چاہتا ہے اس کا فیصلہ آئی سی سی کے بجائے یہ تین ممالک کریں گے۔

ان نکات سے واضح ہے کہ اس پلان میں کرکٹ کی بہتری نہیں بلکہ تباہی کا سارا سامان موجود ہے۔ یہ پلان کرکٹ کے میدانوں پر تین ملکوں کی دادا گیری کے منصوبے کے سوا کچھ نہیں۔ اس سے کرکٹ کی دنیا میں انتشار پھیلے گا اور آئی سی سی کے رکن ممالک کی دو گروپوں میں تقسیم ہونے کا خطرہ ہے۔ اب تک صرف جنوبی افریقہ سینہ تان کر اس پلان کے خلاف کھڑا ہے جبکہ دیگر رکن ممالک گو مگوں کی کیفیت میں ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کچھ تبدیلیوں کی صورت میں اس کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان سری لنکا، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کا موقف ابھی واضح نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ نے من وعن اس پلان کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کیا کمزور رکن ممالک کے حقوق لیے پاکستان اور جنوبی افریقہ سینہ تان کر کھڑے رہ سکیں گے؟ اس وقت جوڑ توڑ کا عمل عروج پر ہے۔ آئی سی سی کے انتظامی ڈھانچے میں مجوزہ ترامیم کے معاملے پر پاکستان غیر معمولی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

پاکستان کو ساتھ ملانے کے لیے پہلے بھارت نے نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے کی پیشکش کی، پھر انگلش بورڈ نے بھیلفٹ کرانا شروع کردی۔ یہ دونوں کرکٹ بورڈز، آئی سی سی کے اجلاس میں ورکنگ گروپ کے پوزیشن پیپر پر پاکستان کا ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ چیئر مین پی سی بی، آئی سی سی کے اہم اجلاس میں شرکت کیلئے دبئیمیں ہیں۔ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ بگ تھری کے معاملے میں وہ موقف اپنائیں گے جس سے پاکستان اور کرکٹ کو فائدہ ہو گا۔ بگ تھری کسی بھی موقف میں پاکستان کا مفاد پہلی ترجیح ہوگی۔ کچھ لوگ اس تجویز کے حق میں ہیں اور کئی سخت خلاف ہیں۔ سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے آئی سی سی پر قبضہ کرنے کیلئے جو پوزیشن پیپر بنایا ہے وہ ایک دن ہونا ہی تھا کیوں کہ آئی سی سی کا کردار کافی عرصے سے غیر فعال تھا، رمیز راجہ نے کہا کہ اس تجویز کی حمایت کیلئے بھارت اور انگلینڈ نے پاکستان کو جو پیشکش کی ہیں، اسے قبول کرلینا چاہئے، جذباتی ہونے یا پاکستانیت دکھانے کی ضرورت نہیں، اگر اس کیلئے بے شرم بھی ہونا پڑے تو کوئی برائی نہیں۔

دوسری طرف بھارتی بورڈ کے سابق نائب صدر للیت مودی نے پوزیشن پیپر کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بات صرف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ کی نہیں، کرکٹ کھیلنے والے دیگر ممالک کی بھی ہے، اگر بگ تھری نے آئی سی سی پر قبضہ جمالیا تو کرکٹ ختم ہوجائے گی۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس تجویز کے حق میں نہیں مگر پاکستان کے پاس سوائے اس کی حمایت میں ووٹ دینے کے کوئی دوسرا آپشن موجود نہیں۔ سابق بھارتی کپتان بشن سنگھ بیدی نے بھی کہا ہے کہ اس تجویز کو مسترد کرنے کے لیے غیرت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اگر یہ ڈرافٹ ہو بہو نافذ ہوگیا تو پھر بنگلہ دیش رینکنگ میں ٹاپ 8 میں نہ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ سے باہر ہوجائے گا لیکن اسے دیگر مالی فائدے ضرور ہوں گے۔ دوسری طرف اس بات کے بھی خدشات ہیں کہ اس پلان کے نافذ ہونے کے بعد کرکٹ میں مالی بد عنوانیاں، اسپاٹ فکسنگ اور جوا مافیا کو زبردست عروج حاصل ہو گا اور یہ چیزیں قابو سے باہر ہو جائیں گی۔ 28 اور 29جنوری کے اجلاس میں بگ تھری کے پلان پر ووٹنگ ہوسکتی ہے۔ دیکھتے ہیں اس نئی ڈکٹیٹر شپ کے سامنے کون رکاوٹ بنے گا اور کون اسکی چھتری تلے رہنا پسند کرے گا۔

source

​
 
Advertisement
Ramiz raja se bara begairat koi nahi ho ga, in khabisoon ko to chahiye tha ke pakistan ki izat ho aur ye keh raha hea ke pakistaniyat chore dijiye. mere samne hota to madar chode ko ***** kar deta
 
1-27-2014_8833_1.gif



آئی سی سی پر قبضے کا خواب دیکھنے والے بگ تھری کے خلاف احتجاجی تحریک شروع ہوگئی۔
سابق منتظمین نے بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو خبردار کیا ہے کہ وہ کرکٹ کو تباہ کرنے سے باز رہیں، میلکولم اسپیڈ اور میلکولم گرے نے بھی احسان مانی کے احتجاجی لیٹر پر دستخط کردیے، کلائیو لائیڈ، شہریار خان، توقیر ضیا، صابر چوہدری اور علی باقر بھی ہمنوائوں میں شامل ہیں، آئی سی سی سے فوری طور پر متنازع ڈرافٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیاگیا، گورننس میں بہتری کیلیے لارڈ وولف رپورٹ پر نظرثانی کو بھی کہا گیا ہے، پوزیشن پیپر کو کرکٹ کیلیے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ پر قبضے کا خطرناک منصوبہ تیار کیا جس کے خلاف اب ایک عالمی احتجاجی تحریک شروع ہوگئی ہے جس کا آغاز آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی نے کیا جبکہ اب اس کو انٹرنیشنل کونسل کے دو اہم سابق آفیشلز میلکولم اسپیڈ اور میلکولم گرے نے بھی جوائن کرلیا ہے۔

یہ دونوں آسٹریلوی کرکٹ سے بھی منسلک رہے جبکہ اب بھی دونوں کے موجودہ بورڈ سے قریبی روابط ہیں۔ انھوں نے اس احتجاجی لیٹر پر دستخط کیے ہیں جوکہ احسان مانی نے آئی سی سی کے صدر ایلن آئزک کے نام لکھا ہے، یہ 13 صفحات پر مشتمل ہے جس میں ڈرافٹ پیپر کے مضمرات سے خبردار کیا گیا ہے، اس پیپر پر غور منگل اور بدھ کو دبئی میں شیڈول آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ میں ہوگا، اس خط پر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کلائیو لائیڈ، پی سی بی کے سابق سربراہان شہریار خان اور لیفٹیننٹ جنرل(ر) توقیر ضیا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سابق صدر صابر حسین چوہدری کے بھی دستخط ہیں۔ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر علی باقر نے بھی احسان مانی کی جانب سے دیے گئے دلائل کی تائید کی ہے، ساتھ میں انھوں نے ایلن آئزک کو وہ وقت یاد دلایا ہے جب انگلینڈ اور آسٹریلیا کے پاس ویٹو پاور ہوا کرتی تھی اور وہ خاص طور پر ایشین ممالک اورکیریبیئن کو اپنی نفرت کا نشانہ بنایا کرتے تھے۔

2_zpsa8693013.jpg

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر پوزیشن پیپر کو قبول کرلیا گیا تو اس سے نہ صرف کرکٹ تقسیم ہوجائے گی بلکہ ایسی تباہ ہوگی جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اسپیڈ اور گرے کی اس احتجاجی مہم میں شمولیت سے اس کا پلڑہ کافی بھاری ہوگیا ہے، اسپیڈ اب بھی کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں، اس خط پر دستخط کرنے والے تمام سابق منتظمین نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی فوری طور پر فنانس کمیٹی کے ورکنگ گروپ کے تیار کردہ پوزیشن پیپر سے دستبردار ہوجائے اور کھیل کے تمام اسٹیک ہولڈرز لارڈ وولف کی کونسل میں گورننس بہتر بنانے کیلیے دی گئی تجاویز پر غورکریں اور اس پر عمل کیا جائے۔

میلکولم اسپیڈ نے بھی احسان مانی کے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ بھارت کو آئی سی سی ایونٹس سے ہونی والی آمدنی سے زیادہ حصہ کیوں درکار ہے وہ کیوں اسکاٹ لینڈ، آئرلینڈ، یوگینڈا، کینیا اور دیگر 100 ایسوسی ایٹ و ایفیلیٹ ممالک کا حق کیوں مارنا چاہتا ہے جہاں پر ایک ایک ڈالر کی اہمیت یہ جبکہ بھارت خود اپنے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میڈیا حقوق سے کروڑوں اربوں ڈالر کمارہا ہے، بھارت میں کرکٹ کی مقبولیت سے پہلے ہی بھارتی بورڈ سب سے زیادہ فائدہ اٹھارہا اور اسے دنیا بھر میں سب سے امیر ترین بورڈ ہونے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ دیگر بورڈز کو اپنے ملک میں کرکٹ کو چلانے کیلیے اضافی فنڈز درکار ہوتے ہیں ماضی میں بی سی سی آئی کے سابق صدور کرکٹ کے مختلف ممالک میں فروغ کے حامی رہے ہیں جگموہن ڈالمیا نے بھارتی بورڈ اور پھر آئی سی سی کا صدر ہونے کی حیثیت سے ریونیو کو پوری کرکٹ برادری میں تقسیم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، بی سی سی آئی کو اپنی موجودہ پوزیشن پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔








پی سی بی بگ تھری کے جھانسے میں نہ آئے، سابق کرکٹرز کا انتباہ​

عالمی کرکٹ کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے 3 بڑوں کو ہماری ضرورت ہے،وہ اسی لیے ہمیں لالی پاپ دے رہے ہیں، سابق کھلاڑیوں کا موقف

​

کراچی: سابق کرکٹرز نے پی سی بی کو بگ تھری کے جھانسے میں آنے سے خبردار کردیا۔بھارت کی جانب سے باہمی سیریز کھیلنے کی پیشکش پر بھی محتاط ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔

سابق کپتان ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ پی سی بی بھارت اور انگلینڈ کی جانب سے کی جانے والی آفرزسے ہوشیار رہے، انھوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہوچکی کہ عالمی کرکٹ کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے ان تین بڑوں کو ہماری ضرورت ہے،وہ اسی لیے ہمیں لالی پاپ دینے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان کو کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے قبل طویل المدتی مفادات کے ساتھ عالمی کرکٹ کو بھی ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے۔


1_zps84081cab.jpg

سابق کرکٹر اور کوچ محسن حسن خان نے کہا کہ پاکستان کو عالمی کرکٹ پر قبضے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مخالفت کرنی چاہیے،یہ زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ اٹھانے کی کوشش ہے، ان میں سے بعض تجاویز انتہائی مضحکہ خیز ہیں، پاکستان کو اس ایشو پر سخت موقف اختیار کرنا ہوگااگر اس پوزیشن پیپر کو قبول کیا گیا تو عالمی کرکٹ تقسیم ہوجائے گی۔




بگ تھری کی حمایت، بنگلہ دیش کو شدید مخالفت کا سامنا


بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے سبزباغ کی ہلکی سی جھلک دکھائے جانے پر ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ڈھانچے میں تبدیلیوں سے متعلق ڈرافٹ کی حمایت کیلیے پرتول دیے۔


ڈھاکا: بگ تھری کی حمایت پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو شدید مخالفت کا سامنا ہے، منصوبے کی حمایت کو ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کے مترادف قرار دیا جانے لگا۔بی سی بی کے سابق صدر صابر چوہدری کا کہنا ہے کہ بورڈ چند مالی فوائد کے لیے کرکٹ کو گروی رکھنے سے باز رہے۔


تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے سبزباغ کی ہلکی سی جھلک دکھائے جانے پر ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ڈھانچے میں تبدیلیوں سے متعلق ڈرافٹ کی حمایت کیلیے پرتول دیے، اس سلسلے میں بورڈ ڈائریکٹرز نے 3 کے مقابلے میں 20ووٹ دیے، مقامی شائقین کے ساتھ سابق کرکٹرز بھی اس فیصلے پر کافی غصے میں ہیں، خاص طور پر ان سابق کپتانوں کو مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے جو بورڈ میں ڈائریکٹرز بنے بیٹھے اور اس خطرناک تجویز کی حمایت کررہے ہیں،یہ تجویز بنگلہ دیش کو ٹیسٹ اسٹیٹس سے محروم کرسکتی ہے، نجی طور پر ان ڈائریکٹرز نے اپنے قریبی حلقوں میں صفائیاں دینا شروع کردیں مگر وہ بھی دراصل بورڈ کے صدر نظم الحسن کے موقف کی تائید کررہے ہیں، انھوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اگلے دس برس میں بھی بنگال ٹائیگرز کی ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارمنس بہتر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔


۔
2_zps27164bee.jpg



اس بات سے موجودہ ٹیم کو بھی شدید دھچکا پہنچا جوگذشتہ کچھ عرصے سے اس فارمیٹ میں اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کیلیے کافی محنت کررہی ہے،کوچ شین جرجینسن نے تسلیم کیا کہ پلیئرز بھی اس ایشو سے کافی متاثر دکھائی دیتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہماری گذشتہ صبح میٹنگ میں اس معاملے پر بات ہوئی مگر میں نے انھیں کہا کہ ہمیں کسی بھی دوسری بات کے بارے میں فکرمند ہونے کے بجائے صرف کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ سری لنکا سے ایک سخت ہوم سیریز کھیلنی ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی بورڈ کے ایک سابق صدر صابر چوہدری نے نظم الحسن کے نام خط میں لکھاکہ ہم نے بڑی جدوجہد کے بعد آئی سی سی میں فل ممبرشپ اور ٹیسٹ اسٹیٹس حاصل کیا، اس جدوجہد کو چند مالی فوائد کی وجہ سے مٹی میں نہیں ملا یا جاسکتا، کسی بھی صورت میں ان تجاویز کی حمایت نہیں کرنی چاہیے ورنہ یہ اپنی ہی موت کے پروانے پر دستخط ثابت ہونگے۔

​
 
Advertisement
The strategic move first to isolate Pakistan cricket.........which Pakistan managed somehow by playing outside Pakistan...........and defeating others....
so follow the second strategy to act the plan through enforced decision of the big three................initially Pakistan will be forced to compel through CARROT but soon be followed by STICk to ban it from cricket game.......................PAKISTAN MUST TAKE STAND AS IT WILL BE AN HONOURABLE QUIT
 
Those who want to oppose it, should make a separate Cricket Counsel instead of joining them and arrange matches among them. There had been cricket only in England and Australia for ages.
 
You know what would be so nice?

Big '3' getting out of ICC and make their own 3CC or whatever ... and play with each other... and let the rest of the whole world live in peace and love cricket.

organize_fish_sticker_oval.jpg