Advertisement

برطانوی مسجد کی تعریف

برطانوی مسجد کی تعریف
​


آخری وقت اشاعت: بدھ 29 مئ 2013 ,* 01:24 GMT 06:24 PST

​
130529012026_yorkmosque_304.jpg
فادر ٹم جونز نے کہا کہ اتوار کو اس خستہ حال چھوٹی سی مسجد میں جو کچھ ہوا، اس سے دنیا کو سبق سیکھنا چاہیے
​
​

ایک برطانوی مسجد پر اس وقت داد و تحسین کو ڈونگرے برسائے گئے ہیں جب اس نے انگلش ڈیفنس لیگ نامی انتہا پسند تنظیم کے مظاہرین کو بسکٹ اور چائے پیش کی۔


​
​
اتوار کے روز یارک کی بل لین مسجد میں ای ڈی ایل کے چھ مظاہرین مسجد کے سامنے احتجاج کرنے کے لیے پہنچ گئے۔ انھیں مسجد کے اندر بلا لیا گیا اور نمازیوں کے ساتھ فٹ بال کھیلنے کی دعوت دی گئی۔
ای ڈی ایل انتہا پسند تنظیم ہے جو برطانیہ میں متشدد اسلام اور شرعی قانون کے نفاذ کے خلاف ہے۔
جب مسجد کے حامیوں کو مظاہرے کے بارے میں پتا چلا تو ایک سو کے قریب افراد وہاں پہنچ گئے۔
یارک کے آرچ بشپ جان سینٹامو نے کہا کہ مسجد کی طرف سے ردِ عمل ’زبردست‘ تھا۔ انھوں نے کہا، ’چائے، بسکٹ، اور فٹ بال بہت زبردست ہیں اور جب متشدد اور انتہاپسند خیالات کو منتشر کرنا ہو تو یہ یارک شائر کی مخصوص سوغات ہیں۔‘
​
"میں کبھی یہ بات نہیں بھلا سکوں گا کہ یارک کی ایک مسجد نے غصے اور نفرت کا مقابلہ امن اور گرم جوشی سے کیا۔ میں یہ منظر کبھی نہیں بھلا سکوں گا کہ ایک مسلمان نے ایک مظاہرہ کار کو مکمل خلوص کے ساتھ چائے پیش کی۔"
​
​

​
اس علاقے کے کونسلر نیل بارنز نے کہا، ’میں کبھی یہ بات نہیں بھلا سکوں گا کہ یارک کی ایک مسجد نے غصے اور نفرت کا مقابلہ امن اور گرم جوشی سے کیا۔ میں یہ منظر کبھی نہیں بھلا سکوں گا کہ ایک مسلمان نے ایک مظاہرہ کار کو مکمل خلوص کے ساتھ چائے پیش کی۔‘
جب ای ڈی ایل نے اپنے فیس بک پیج پر حامیوں کو مسجد کے باہر جمع ہونے کے لیے کہا تو علاقے میں تشویش بڑھ گئی تھی۔
امام عابد سالک نے کہا، ’کچھ لوگ مظاہرہ کرنے آئے تھے لیکن جب وہ پہنچے تو مسجد سے کچھ لوگ باہر چلے گئِے اور ان کے ساتھ بات چیت کرنے لگے۔
’کچھ لوگ چائے اور بسکٹ لے کر باہر چلے گئے۔ وہ 30 سے 40 منٹ تک باتیں کرتے رہے، اور پھر اندر آ گئے۔ یہ بہت خوب صورت چیز تھی۔
​

 
Advertisement
قرآن میں ارشاد ہوا ہے: ولا تستوی الحسنة ولا السیئة، ادفع بالتی ہ احسن، فا بینک وبینہ عداوة کاہ ول حمیم (41: 34) یعنی بھلائی اور برائی دونوں یکساں نہیں ہیں۔ تم برائی کو اُس چیز سے دفع کرو جو زیادہ بہتر ہے، تو تم دیکھو گے کہ وہی شخص جس کے اور تمھارے درمیان عداوت ہے، گویا وہ ایک سرگرم دوست بن گیا ہے۔
قرآن کی اِس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ دشمنی اور دوستی دونوں اضافی الفاظ ہیں۔ خالق نے ہر انسان کو فطرتِ سلیم پر پیدا کیا ہے۔ بظاہر اگر کوئی شخض ظلم یا دشمنی کرتا ہوا نظر آئے تو اس کو بھی بالقوة دوست (potential friend)کی شکل میں دیکھنا چاہیے۔ اپنی طرف سے مثبت روش کے ذریعے یہ کوشش کرنا چاہیے کہ بالقوة دوست آپ کا بالفعل دوست (actual friend) بن جائے۔
قرآن کی ایک آیت اِن الفاظ میں آئی ہے: الصلح خیر (
4 :128)
یعنی مصالحت کا طریقہ بہترین طریقہ ہے۔
اِسی طرح حدیثِ رسول میں آیا ہے کہ: ان اللہ یعطی علی الرفق، ما لا یعطی علی العُنف (صحیح مسلم، رقم الحدیث:2593 ) یعنی اللہ نرمی پر وہ دیتا ہے جو وہ سختی پر نہیں دیتا۔'صلح‘ اور ’رِفق‘ کو ایک لفظ میں امن کہہ سکتے ہیں۔

​
 
Last edited:
Advertisement
Yeh mere piyare Nabi (peace be upon Him) ka tareeka hy...................May Almighty Allah make us understand the true meaning of Islam.....
 
Advertisement
please define "Islami Muashra".
Note: please donot do dream selling.

No need to define it. Just follow the Quran & Sunanh. thats it.
When you try to define it, you introduce your own words/thoughts into it, which changes everything and start the problems, which we are facing right now :)

Islam is called "Din-e-fitrat" , so it emphasis on social structure a lot. unfortunately, the current practice is to eliminate the Social Values and follow the Religion Custodians only.
 
No, this is not "real islam"; Real Islamis what we see around us everyday.

Please enlighten me about your Islam, In the time of our great prophet S.A.A.S.he. he once was being attacked by enemies and enemies were among two mountains, he was injured and blood pouring from his face, Angel Jibrael A.S. appeared offering him to close those two mountains to annihilate all of the attackers, he said to Angel jibrael R.A. that he has come to earth as Rahmat tul Alameen and that many of the children of these people will become Muslims, and my friend applies here as well.