سچی بات یہ ہے کہ اس ملک میں کرپشن صرف سیاستدان ہی نہیں کرتا بلکہ چند جرنیل سیاستدنوں سے بھی دو قدم آگے ہیں....پوری پوری فوجی امداد ہڑپ کر گۓ جس کا کوئی اتا پتا نہیں ہے.....ایک فنکار تھا ایڈمرل فصیح بخاری، اسکا منہ اتنا بڑا تھا کہ پوری اگسٹا آبدوز ہی کھا گیا.....زرداری/بینظیر کی کرپشن دھونس دھپے والی ہے/تھی....ڈائریکٹ ہی اپنا حصہ مانگ لیا، جس نے نہ دیا اس کا جینا حرام کر دیا ورنہ قتل ہی کروا دیا (خانانی اینڈ کالیا کی تازہ مثال).....شریف فیملی کی بات البتہ الگ ہی ہے....یہ بدبخت صرف کرپشن کرنے والے ہی نہیں ہیں بلکہ کرپشن کرنے کے نت نۓ طریقے ایجاد کرنے والے ہیں، کرپشن کی آسانی کے لئے قانون سازیاں کروانے والے ہیں....انکی کرپشن کا براہ راست اثر عوام پر پڑتا ہے.....ہائی ٹیکس کی صورت میں، قرضوں کی صورت میں، سہولتوں کے فقدان کی صورت میں اور سب سے بڑھ کر تمام سول اداروں کو کرپٹ کرنے کی صورت میں (ایک ادارے کا سربراہ کرپٹ لگا دو وہ پورا ادارہ چھ ماہ میں کرپٹ کر دے گا).....یہ **** ٹھیک ہو تے تو مجال ہے کہ کوئی بریگیڈیر دن دہاڑے ہاؤسنگ سوسائٹی کا چئیرمین بننے کا سوچ بھی سکتا فوجیوں کا ڈنڈا سویلین پر اس لئے برستا ہے کیونکہ سویلینز کی قیادت شریفوں زرداریوں کے ہاتھ میں ہے
Khalid Masood ko koi bataaye k luteray sab loot k ab PTI main a agaye hain.
Jahangir Tareen aur Aleem Khan 50 saal se mulk ko loot rahay hain.
Aur yeh hai aik typical pwatwari type answer.
Jab aik system strong hota hai tou koi bara se bara lutera bhi mulk ko nahi bigaar sakta.
Laikin jab oopar CHOR hota hai tiy woh neechay ministers ko nahi rok sakta, minister apnay neechay baithay logon se mil k khatay hain aur isi tarah 3rd world countries ghareeb rehtay hain.
Jahil log corrupt logon ko support krtay rehtay hian (jaisay is thread main kar rahay hain).
Jahil log waisay hi hian jaisay jaali peer hum pe musallat hain, woh log sab kuch dekh k bhi inko support kartay hain so kabhi ye log khatam nahi hotay.
Nyyy nyy khalid sahab yea saary corruption Imran khan nyy kyy hyy joo 30’saalon sy power my hyy uss yy sarry idary barbad orr corrupt kr dyy hyn he iz fully responsible
پوری پوری فوجی امداد ہڑپ کر گۓ جس کا کوئی اتا پتا نہیں ہے.
....ایک فنکار تھا ایڈمرل فصیح بخاری، اسکا منہ اتنا بڑا تھا کہ پوری اگسٹا آبدوز ہی کھا گیا....
مندرجہ ذیل صرف اور صرف ؤضاحت کے لیے ہے اور اسکا مقصد جنریلوں کی صریح کرپشن پر پردہ پوشی نہیں
اول--- فوجی امداد کے ضمن میں کہ آپکے بیان کا کچھ مطلب سمجھ نہیں آیا - شاید اصل صورتِ حال یوں ہے (اور اگر کچھ مختلف ہے تو آپ میری اصلاح فرمایں)- پاکستان میں جو بھی امداد کسی بھی طریقے/ذرئع/ملک سے موصول ہوتی ہے وہ پاکستان کے جنرل فنڈ/خزانے میں جمع ہو جاتی ہے -- بعد ازاں یہ بجٹ کا حصہ بن جاتی ہے یعنی سٹیٹ بنک اور وزارت خزانہ کے پاس آ جاتی ہے اور اصولاْ یہ حکومتی آڈٹ کے طابع ہوتی ہے-- پاکستان میں فوج کے بجٹ کا آڈٹ، آڈیٹر جنرل نہیں کرتا اور یہ فوج کے انٹرنل آڈٹ کا حصہ ہوتی ہے (اکثر مملک میں بوجوہ یہی رواج ہے)-شایدجس 'کوائلیشن فنڈ' کی امداد کا آپ ذکر کر رہے ہیں وہ بیشتر طور یونہی فوجی یا عمومی' مجوزہ 'بجٹ کا حصہ بن گیا ہے- در اصل فارن فنڈ میں تمام تر موصولات فارن ایکسچینج ریزرو کا حصہ بن جاتی ہیں - جس کے مقابل سٹیٹ بنک پاکستانی کرنسی میں بجٹ آ لوکیٹ کرتا ہے- یہی واحد ممکنہ طریقہِ کار ہے --مگر اس میں دو ایک ا ستثنا بھی ہیں- اول جو امداد کسی خاص مد میں آتی ہے یعنی کسی خاص خریداری یا ٹریڈ سپورٹ یا یا فارن ٹریننگ یا فارن ایجوکیشن یا فارن کنسلٹنسی وضیرہ کے لئے ملتی ہےاس کی بیرونِ ملک ہی ادایگی ہوتی ہے (یعنی سروسز یا مال تو ملتا ہے مگر رقوم نہیں) اور اکثر و بیشتر امداد اسی طرح سے ممالک اپنی ہی ٹریڈ/انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے استعمال کرتےہیں اس مد میں غیر مملک مبالغہ آمیز اور مرضی سے قیمت وصول کرتے ہیں- اکثریہ غیر ممالک کا امداد اور قرض کے نام پر لوکل عوام کو مستقل لوٹنے کا زریعہ ہے- دوسرا استثنا کیری لوگر بل میں تھا - جسکے ذریعے امریکی حکومت نے بجاۓحکومت کو فنڈ دینے کو اسے یو ایس ایڈ کے ذریعے براہِ راست مختلف تنظیموں کے بغیر حکومتی آڈٹ کے تقسیم کیا تھا- اس کی پاکستانی حکومت/وزارتوں نے سخت مخالفت کی کہ یہ ایک متوازی بجٹ یا رشوت ستانی کا سسٹم بنانے کے مترادف تھا اور اپنا ایجنٹ طبقے کو فروغ دینا تھا- یہ سب چار پانچ بلیں کی 'سول امداد 'تھی مگر پاکستان کے حکمران طبقے کے ہر جزو (ملا اور فوجی سمیت )نے اس سے برابر فایدہ ا ٹھایا-- مفاد پرستوں اور خصوصاْ مغرب سے ناطہ جوڑے این جی او زنے اس قدرقضیہ کھڑا کیا تھا وہ اسی مالی مفاد کے لیے تھا نہ کہ زرداری حکومت یا جمہوریت کی حمایت میں--- کوئ بھی مھبِ وطن اس شرط پر راضی نہ ہوتا مگر مفاد پرستوں اور آخرِکار زنانی کیانی کی رضامندی سیے زرداری حکومت مجبور ہو گئی کیونکہ بطورایک سیاسی حکومت ان کو اس کا نقصان تھا---
دویم -آپنے فصیح بخاری کا ذکر کیا-مقصد اس ایڈمریل کو نیک پاک ثابت کرنا نہیں بلکہ جرم کی وسعت کو واضح کرنا ہے-
- فصیح بخاری کوپکڑا گیا اور اس پے مقدمہ ہوا- اس نے رقوم (شاید دو یا تین ملین ڈالر) واپس کیں اور اسے چھوڑ دیا گیا- - کیوں؟ -( یہ مقدمہ فرانس میں بھی چلا، وہاںسزایں ہوٰیں - اور اس میں ساری انٹرنیشنل ٹرانزکشنز کا رکارڈدیا گیا گواہ پیش ہوے اور سبھی معلوم ہے کہ کون کون ملوث تھا) آبدوز کا معاہدہ قومی اسمبلی کی پارلیامانی کمیٹی نے کیا - سب لوگوں کی رشوت کے حصےوہیں طے ہوۓ- - نیوی فوجی افسران جنہون نے اس معاہدے کی ٹیکنیکل/قیمت کی اپروول دی برابر کے شریکِ کار تھے-فرانس اور پاکستان کے بڑے سیاسی زعما کے حصے ایک معاہدے کے تحت فرانسیسی کمپنی میں اپروو ہوۓ اور سائن ہوۓ- یہ جرم فصیح بخاری سے پیشتر نیوی سربراہ سمیت کئی نیوی افسران ا ور پارلیمان کے ممبران کی ملی بھگت تھا کہ معاہدہ انہوں نے ہی کیا تھا---اور فصیح بخاری کو رقم( اس کے عہدے کے لحاظ سے مقرہ حصہ کے لحاظ سے )اس کا چارج سنبھالنے کے صرف دس دن بعد ملی مگر معاہدے میں اسکا براہِ راست کچھ دخل نہ تھا--عدالت نے اسی وجہ سے اس سے نرمی کی کہ اسکا نام اصل مجرموں جسمیں نیوی افسران اور سیاسی اشرافیہ شامل تھے کو بچانے کے لئے اچھالا گیا(اگر چہ میری دانست میں اس کو اس کے عہدے اور ادارے کی حرمت کے حساب سے نرمی کی بجاے گولی کی سزا ہونی چاہیے تھی) اور مذید اس جرم میں دو نوں وزرا اعظم یعنی بینظیر اور نواز شریف بھی اصالتْاٌ شامل تھے-بینظیر کا معاملہ فرانس میں ہوی پروسیڈنگز اور جن اکاونٹس مین رقم گئی (علاوہ فرانس کے اپنے سیاستدانوں کے) واضح ہے اور وہ موضوع نہیں- نوازشریف کا کنشن عجیب و غریب ہے- نوازشریف کے عہد میں نیوی کی انٹرنل انتیلیجنس نے فصیح بخاری اور چھ سات دوسرے افران کی رشوت ستانی کی اطلاع دی (مگر اس کرپشن کا قصہ نیوی کے اندر پہلے ہی بدنام تھا) اور نیوی نے اپنی انکوئری کمیٹی بنائ جس نے تفتیش کی اور رپورٹ افسران اور ایم آٰی کو دی-ملزموں میں اتنے بڑے افسر کے ملوث ہونے کے سبب اسکی پیش رفت اور فیصلہ وزیرِاعظم کے تحت کیا گیاکہ اس میں ملک کی بدنامی اور نیوی کے مورال کا مسلہ تھا( یا در اصل کئی مجرموں کو بچانے کا مسلہ تھا)-تفتیش کے دوران فصیح بخاری نے اپنا جرم شروع میں ہی قبول کر لیا مگر اس نے اسنے کہا کہ وہ رقم واپس کرنے اور نیوی کےدوسرے سبھی لوگوں کو پکڑوانے اور گواہی دینے کو تیار ہے اس نے مطالبہ کیا (با قائدہ تحریری درخواست دی)کہ جب تک تمام تفتیش مکمل نہیں ہو جاتی اس معاملے کو پبلک میں نہ اچھالا جاے- نواز شریف کے سامنے اس کی پیشی ہوئ ، ملاقات ہوئ اور اس نے نواز سے درخواست کی کہ اول سبھی لوگوں کو پکڑا جاۓ اور دویم نیوی کو بطور ادارہ بد نام نہ کیا جاۓ -نواز شریف نے اسے کہا کہ ہم معاملے کو دبا دیں گے مگر رقم وصول ضرور ہو گی- اس نے فصیح بخاری سے کہا کہ پاکستانی حکومت بغیر مقدمہ چلاۓ وصولی نہیں کر سکتی اور مقدمہ چلانے میں ملک کی بدنامی ہے وہ لندن میں جا کر رشوت کی رقم سیف الرحمان کے حوالے کر دے اور حکومت اس کو بعد میں اپنے طریقے سے دیکھ لے گی- فصیح درست سمجھا کہ کہ نواز شریف کا اسےبلیک میل کر کے رشوت کی رقم خود ہتھیانے کا منصوبہ تھا اورحکومت پہلے ہی اس معاملے کو فوج کے خلاف استعمال کر رہی تھی اوررشوت کی رقم نواز شریف کے حوالے کرنے کے نعد اس کے پاس کچھ دفاع نہ رہتا-اس نے بہتر سمجھا کہ کہ وہ فرار ہو جاۓ- نعد میں مشرف اسے انٹرپول کے ذریعے واپس لایا--عدالت کا اس سے نرمی کرنے کی بنیادی وجہ یہی تھی کہ وہ تو حکومت سے تعاون پر تیار تھا مگر حکومت خود ہی اس نہ صرف غیر سنجیدہ تھی بلکہ دھوکہ دہی کی مرتکب تھی- یہ سب معاملات اورڈاکومینٹ اور نواز سے میٹنگ کے ثبوت اس کی عدالت میں پروسیڈنگز کا حصہ ہیں - جہان تک پالیامان کے ملوث ہونے کا تعلق ہے معاہدہ اور فیصلہ تو انہوں نے ہی کیا تھا اور وہ تو اولیں مجرم تھے- - مطلب یہ کہ آگسٹا آبدوز میں ایک ہی فنکار نہیں بلکہ کیئ منجھے ہوۓ غوطہ خور بھی ہیں فصیح تو ایک بڑے عہدے کی مگرقدرے چھوٹی مچھلی ہے
جہان تک بات افواج کے کرپٹ ہونے کی ہے- پٹواری، تحصیلدار/مجسٹریٹ،تھانہ ا،ڈسٹرکٹ عدالتیں، تفتیشی ادارے اور افواج سب ، استحصالی طبقات اور نظام کے بند و بست کا لازی جزو ہیں- یہ سبھی ادارے کرپٹ بھی ہیں اور عوام کا خون چوسنے میں ملوث بھی- مگر یہ سب بذات خود استھصا لی طبقہ یا کلاس نہی ہیں بلکہ یہ حکمران طبقات، وڈیروں ، جاگیرداروں سرمایہ داروںاور سرداروں وغیرہ کو تحفط اور دوام دینے کے ہتھیار ہیں اور اسکا برابر کرایہ وصول کرتے ہیں-یہ سب ادارے اپنی ہیت میں حکمران نہیں بلکہ حکمران طبقے کا متششدد چہرہ ہیں (جو کہ ہمیں سامنے دکھائ دیتا ہے اور ہم ان سے کھلی نفرت کا اظہار بھی کرتے ہیں)- یہ بات شاید واضح نہ ہو مگر ڈاکٹر مبشر حسن نے نوے کی دھائ میں پاکستان کے حکمرانوں اور استحصالی نظام میں اسی نظریہ /تجزیہ پر کافی کچھ لکھا ہے اگر آپ اس کو کہیں سے ڈھونڈ سکیں تو کچھ وضاحت ہو-- میرے نزدیک سیاسی عمل کے حوالے سے یہی نقطہ نظر درست ہے
بہت تفصیل سے وضاحت کرنے کا شکریہ اور میں اس معاملے میں اپنی کم علمی تسلیم کرتا ہوں....مجھے فوجی امداد اور فصیح بخاری کے سکینڈل کا اتنی تفصیل سے علم نہیں تھا....عام طور پر یہی مشھور ہے کہ کوئی سول ادارہ فوج کو دی جانے والی امداد کا آڈٹ کر ہی نہیں سکتا نہ ہی قانونی طور پر کوئی سول ادارہ فوج کو دیے گۓ فنڈز بابت کوئی انکوائری کر سکتا ہے باقی میرا اشارہ مشرف دور میں وصول ہونے والی امداد(کوالیشن سپورٹ فنڈ) کے متعلق تھا جس کا کوئی اتا پتا کسی کو معلوم نہیں....مشرف نے بھی عجیب و غریب منطق دے کر گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی تھی کہ ہم نے اس امداد کا فوجی ساز و سامان خرید کر اپنی کور میں تقسیم کر دیا تھا اب اسکا آڈٹ ممکن نہیں

اسی کالم نگارکے تازہ، یعنی چوندے چوندے کالم سے چند لائینیں جو اس بات کی غماز ہیں کہ جھوٹا پراپیگمڈہ عوام کس انداز میں لیتے ہیں۔ ساری دنیا کے اندازے ایک طرف رہےاور ہلری کلنٹن کو ناقابل یقین قسم کی شکست ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ بالکل غیر متوقع طور پر امریکہ کا صدر منتخب ہو گیا۔اب لودھراں میں بھی ایسا ہی ہوا۔تمام تجزیہ کاروں کے اندازوں کا بری طرح دھڑن تختہ ہوا اور سید اقبال شاہ نے علی ترین کو پچیس ،چھبیس ہزار ووٹو ںسے شکست فاش دے کر صرف لودھراں سے دور بیٹھےہوئے تجزیہ کاروں کے تمام تر اندازوں کو ہی غلط ثابت نہیں کیا بلکہ لودھراں والوں کو بھی حیران کر دیا۔حیران ہونے والوں میں پی ٹی آئی کے خوش فہمی کی حد تک خود اعتماد ورکر بھی تھے اور اپنی ہار پر مارجن کم کرنے کی تگ دو میں مصروف مسلم لیگی کارکن بھی۔ کسی نے اقبال شاہ سے پوچھا، شاہ جی الیکشن کیسے جا رہا ہے؟ آگے سے شاہ جی نے روایتی انداز میں جواب دیا، میاں صاحب نے ٹکٹ دے چھوڑی اے۔ مڑ ہن اساں گڈیاں بھجائی ودے آں۔(میاں صاحب نے ٹکٹ دیدی ہے۔ سو اب ہم گاڑیاں بھگائے پھر رہے ہیں۔) پی ٹی آئی والوں سے پوچھتے تو جواب ملتا کہ جیت تو رہے ہیں لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ جیت کا مارجن جہانگیر ترین والے چالیس ہزار کے مارجن سے کم ہوتا ہے یا بڑھتا ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ اگر یہ مارجن زیادہ نہ بھی تو کم نہ ہو۔ ہر دو طرف کے ہمدرد و ورکر علی ترین کی جیت پر تقریبن متفق تھے۔ جھگڑا صرف ہار جیت کے درمیان ووٹوں کے فرق پر تھا مگر لودھراں سے دور بیٹھے تجزیہ کاروں اور لودھراں میں باہم برسر پیکار پی ٹی ائی اور مسلم لیگ کے کارکنوں اور ووٹروں کے سارے اندازے یکسر غلط ثابت ہوئے اور پی ٹی آئی تھوڑا عرصہ پہلے چالیس ہزار کے مارجن سے جیتی ہوئی سیٹ چھبیس ہزار کے مارجن سے ہار گئی۔پی ٹی آئی والے عمومن اور عمران خان خصوصن یہ بات مانیں یا نہ مانیں لیکن اس شکست کے دور رس نتائج اس سے کہیں خوف ناک ہوں گے جتنے وہ اندازہ لگا رہے ہیں۔ آپ ایک بار الیکشن پیسے کے زور پر جیت سکتے ہیں لیکن ہر بار نہیں۔ علی ترین کی شکست کی بڑی واضع تھی۔ جہانگیر ترین کا فرزند اپنے گھر یعنی گیلے وال میں بھی ہارا اور پی ٹی آئی کے حامی سمجھے جانے والے شہری علاقوں سے بھی۔اسے صرف ایک یونین کونسل میں برتری رہی باقی ہر جگہ حساب الٹا تھا۔ یہ صرف ایک حلقے کا معاملہ نہیں تھا۔ الیکشن سر پر ہیں اور اس نتیجے کا اثر بڑا برا نکلے گا۔اگر کوئی غیبی مدد نہیں ملتی تو اب معاملہ عمران خان کیلئے زیادہ خوشگوار دکھائی نہیں دیتا۔اب صرف بد عنوانی اور کرپشن کے بیانیئے سے بات نہیں بنے گی۔کہ عمران کی پارٹی کرپٹ لوگوں کے حساب سے خاصی خود کفیل ہو چکی ہے۔