- Joined
- Jan 24, 2013
- Posts
- 3,667
- Reaction score
- 9,004
- Points
- 113
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کافی عرصے سے مختلف قسم کے لوگوں کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ قائداعظم کی شخصیت کو متنازعہ بنا کر ان کی محبت کو عام لوگوں کے دلوں سے کم کیا جائے۔ ان لوگوں کی کوشش ہے کہ قائداعظم کی شخصیت کو اس طرح پیش کیا جائے جس سے لوگوں میں یہ تاثر ابھرے کہ قائداعظم کو اسلام سے کوئی خاص رغبت نہیں تھی۔ اس طرح کے لکھاری اپنے نقطہ نظر کو صحیح ثابت کرنے کے لئے تاریخ کو مسخ کرنے سے بھی باز نہیں آتے اور غلط حقائق کو عوام الناس تک پہنچاکر قائداعظم کی شخصیت کو مسخ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
حال ہی میں وطن عزیز کے سب سے بڑے اخبار میں یاسر پیرزادہ صاحب نے ایک کالم ”مولوی محمد علی جناح“ کے نام سے لکھا ہے جس میں کالم نگار نے عوام کو دلوں میں یہ زہر داخل کرنے کی کوشش کی ہے کہ قائداعظم نے جب لنکنز ان میں داخلہ لیا تو ان کا نام ”محمد علی جناح“ تھا لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے صرف ”جناح“ رکھ لیا یعنی ”محمد علی“ کا لفظ حذف کردیا۔ موصوف نے یہ بات صرف اپنے کالم کے بنیادی خیال کو مضبوط کرنے کے لئے لکھی۔ روزنامہ پاکستان نے اس بات کی تحقیق کی ہے
تاکہ تاریخی ریکارڈ کو درست رکھا جاسکے اور قارئین کو سچی انفارمیشن دی جائے۔
لنکنز ان کی آفیشل ویب سائٹ
www.lincolnsinn.org.uk
کے مطابق قائداعظم نے ادارے میں داخلہ" جناح بھائی‘ کے نام سے داخلہ لیا تھا جو کہ انہوں نے درخواست دے کر ” جناح“ کروادیا۔ یاسر پیرزادہ کی یہ کوشش کہ ثابت کریں کہ قائداعظم کو اسلام سے کوئی خاص رغبت نہ تھی بہت ہی عجیب ہے،موصوف نے اپنے کالم میں طنزیہ انداز میں ہر جگہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ قائداعظم کو علماء دین سے کوئی خاص رغبت نہ تھی جبکہ علماء دین بھی قائداعظم سے الرجک تھے۔ یہ بات بھی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش ہے کیونکہ قائداعظم نے متعدد علماء دین بشمول اشرف علی تھانوی، پیر جماعت علی شاہ وغیرہ کے ساتھ نا صرف ملاقاتیں کیں بلکہ ان سے محبت کا بھی اظہار کیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ’قائداعظم‘کا خطاب بھی ایک مولوی کی جانب سے جناح صاحب کو دیا گیا۔
یہ بات بھی تاریخ کا حصہ ہے کہ قائداعظم نے لنکنز ان میں داخلہ اس بات پر لیا کہ وہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو دنیا کے بڑے قانون دانوں میں لکھا گیا ہے۔ اگلے کالم میں یاسر پیرزادہ صاحب یہ بات ہی نہ لکھ دیں کہ قائداعظم نے لنکنز ان میں داخلہ دیگر وجوہات کی بناء پر لیا۔ لہٰذا ہم ابھی سے ان کا ریکارڈ ایڈوانس میں درست کردیتے ہیں کیونکہ یہ بات بھی لنکنز ان نے اپنی ویب سائٹ پر لکھ دی گئی ہے کہ قائداعظم نے لنکنز ان میں داخلہ اس بات پر لیا کہ وہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نام بطور دنیا کے سب سے بڑے قانون دان لکھا گیا ہے۔
Source

http://www.lincolnsinn.org.uk/images/word/Library/jinnah.pdf
Last edited: