Re: Electricity prices must go up immediately - Khwaja Asif
اسمیں اور راجہ رینٹل میں دو تین جوتے کا فرق ھی رھ گیا ھے۔ جنکے ذمے واجبات ھیں انکا کیا بنا،لائین لاسز یعنی بجلی چوری جو واپڈا کے حرامخور آفیسرز کی ایما پر ھورھی ھے اسکا کیا بنا۔؟ کوی بھی فیکٹری لگا کر وھاں کے ایس ڈی او کو ایک لاکھ ماھانہ دیتا رھے تو دس لاکھ کی بجلی استعمال کرے کوی مسئلہ ھی نھیں۔واپڈا ھو یا ریلوے کسی بھی طرح کے اقدامات کرلیں انکو درست کیا ھی نھیں جاسکتا جب تک کہ چوری اور رشوت ستانی کا خاتمہ نھیں کیا جاتا۔ ھمارے شھر کا ایک ریلوے ملازم روزانہ سپر ایکسپریس جو کراچی جاتی تھی روک لیتا اس سے پوچھا کہ اسکا تو اسٹاپ ھی نھیں تو کیسے روک لیتے ھو کھنے لگا پیسے دیں تو آپ کیلیے بھی روک دیں گے۔لیکن اسٹیشن سے پیچھے ۔ میں نے کھا کہ اسٹیشن سے پیچھے کیوں تو کھنے لگا کہ اسٹیشن سے دوسری سواریاں چڑھ جایئں گی۔
Re: Electricity prices must go up immediately - Khwaja Asif
AB SUNAO PUTTER BIJLI KA MUTALBA KERTAY HO??????ABHI TO AUR BAOOOOOOT KUCH TUMHARAY SAATHHONA HA ABHI TUM GABRAH GAYE HO????(bigsmile)(ASIF RENTAL MANTEL)
Re: Electricity prices must go up immediately - Khwaja Asif
well yeh log samjhte hain is se faida hoga nahi is se chori barhey gi kion k agar koi pay hi nahi kar sakta to akhir wo kia karey jab k chorey karna itna assan banaya howa hai in logon ne
khud to koi emaaan nahi koshish main lagain hain log bhi apne emaan se mehroom ho jaye
Re: Electricity prices must go up immediately - Khwaja Asif
Yar chore to chore thaa, hai and will always remain a chore.
It was duty of majority of our country to reject these thieves but unfortunately majority of our country are illiterate people, they can not differentiate between a chore and a honest person.
After electing these thieves I can only say to the voters of these thieves " hore choopr " :lol:
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پانی اور بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں مالی بحران کو حل کرنے کے لیے جولائی میں بجلی کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
بی بی سی کو ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ فوری طور پر جولائی ہی میں صنعتی اور تجارتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافہ کر دیا جائے گا جبکہ گھریلو صارفین اور خاص طور پر وہ گھریلو صارفین جن کا بجلی کا استعمال زیادہ ہے، ان کے لیے نرخوں میں اضافہ دو تین ماہ میں کیا جائے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ غریب صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا اور ان پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا۔
توانائی کے شعبے میں مالی بحران اور گردشی قرضے پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بنیادی طور پر گردشی قرضے کا مسئلہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی یا رعائیتی قیمت کی وجہ سے پیدا ہوا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں سبسڈی کی مد میں کچھ رقم رکھی ہے لیکن یہ اتنی نہیں جتنی گذشتہ حکومت نے رکھی تھی اور اب حکومت نے سبسڈی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر بجلی کے نرخوں میں فوری طور پر اضافہ کر لیا جائے تو گردشی قرضوں میں اضافے کو روکا جا سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر نرخوں میں اضافے کو دو تین ماہ کے لیے موخر کر دیا گیا تو پھر گردشی قرضے میں 100، 150 ارب کا اضافہ ہو جائے گا۔
"حکومت بجلی کی رسد کے ساتھ ساتھ طلب کو حقیقت پسندانہ بنانے کی کوشش کرے گی۔ کسی ملک میں بھی دکانیں اور کاروباری مراکز رات گئے تک کھلے نہیں رہتے۔"
بجلی کے بحران کے حل کے لیے حکومتی حکمتِ علمی پر روشنی ڈالتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت
بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت کو بھی کم کرنے کی کوشش کرے گی۔ انھوں نے بتایا کہ فی الوقت فی یونٹ بجلی کی پیداواری قیمت 14 روپے سے زیادہ ہے جسے کم کر کے 10 یا 11 روپے فی یونٹ پر لانا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ موجود حکومت کا یہ ہدف ہے کہ اگلے تین سے چار سال میں اس قیمت کو کم کر کے 10 یا 11 روپے پر لایا جائے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت بجلی کی رسد کے ساتھ ساتھ طلب کو حقیقت پسندانہ بنانے کی کوشش کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ کسی ملک میں بھی دکانیں اور کاروباری مراکز رات گئے تک کھلے نہیں رہتے۔
وفاقی وزیر کا دعویٰ تھا کہ طلب کو ٹھیک کر کے 1200 سے 1300 میگاوٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے۔
توانائی پالیسی میں دکانوں کے جلد بند کیے جانے کی تجویز کے شامل ہونے کے بارے میں ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ وہ اس کے حق میں ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انھیں وزیر اعظم کی تائید بھی حاصل ہے لیکن اس بارے میں چاروں صوبوں کو شامل کرنا لازمی ہو گا۔
کھاد پیدا کرنے والے کارخانوں کو دی جانے والی گیس اور امدادی قیمت کے بارے میں انھوں نے کہا کہ گیس کی فراہمی صرف ان یونٹس کو کی جائے گی جن کی مشینری میں گیس ضائع نہیں ہوتی۔
انھوں نے کہا کہ کھاد اور فرٹیلائزر فیکٹریوں کو جس قیمت پر گیس فراہم کی جا رہی ہے اس کو جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔
سی این جی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی اتنی گاڑیاں سی این جی پر نہیں چلائی جاتیں جتنی پاکستان میں چلتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ چند لاکھ افراد کی سہولت کے لیے کروڑوں پاکستانیوں کو بجلی سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر سی این جی سٹیشن لگانے کی اجازت دی جاتی رہی اور اپنے من پسند لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاتا رہا۔
زنگ آلود دماغ پھر سے ان ہی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں ، جن پر سب ہی حکومتوں نے عمل کیا ، پیٹرول ، بجلی ، گیس وغیرہ پر مزید ٹیکس پر ہی ہماری تمام حکومتیں پلتی ہیں ، اس کے علاوہ کسی کے کوئی چارہ ہی نہیں ، اور نا کوئی مطلوبہ ذھانت ،
ہماری حکومتوں کی مثال اس جواری کی سی ہے ، جو روز روز ہار کر ، بلاخر اپنی بیوی بھی ہار جاتا ہے ،
Bloody Liars PMLN they are proving to be as bigger looters as Ppp,these corrupt politicians and Generals enjoy lavish life at the expense of poor people of Pakistan.