بجلی کے اضافی بلوں نے اس وقت پوری قوم کو سراپا احتجاج بنارکھا ہے، ایسے میں پنجاب پولیس کے اہلکار نےاحتجاج کیلئے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔
ملک بھر میں اس وقت بجلی کے اضافی بلوں اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا موضوع زبان زد عام ہے، گلی کوچوں کی طرح سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور واٹس ایپ گروپس میں بھی اس وقت بس یہی موضوع زیر بحث ہے، عوام بجلی کے اضافی بلوں پر اپنے اپنے انداز میں دکھڑے رورہی ہے۔
پنجاب پولیس کے ایک اہلکار نے بھی بجلی کے بل سے تنگ آکر احتجاج کی ٹھانی مگر یہ پولیس اہلکار اقتدار کے ایوانوں کے سامنے جانے کے بجائے مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے مجسمے کے پاس جا پہنچے اور علامہ اقبال سے بجلی کے اضافی بلوں کی شکایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ "مہربانی کرو یہ بل آپ جمع کروادو"۔
Loading X post…
Open original post on Xدوسری جانب سوشل میڈیا پر خبریں گردش ہیں کہ شکایے کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xسوشل میڈیا پر کوئی یہ مشورہ دے رہا ہے کہ 15 لاکھ روپے کا سولر سسٹم لگوانے سے بہتر ہے 5 لاکھ روپے رشوت دے کر بیٹے کو واپڈا میں ملازمت دلوائی جائے جس کے بعد عمر بھر نا بجلی کا بل آئے گا اور تنخواہ الگ ملے گی۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار طلعت حسین نے ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ایک شخص بجلی کے بلوں میں لگائے جانے والے ٹیکسز کے نام گنوارہا ہے ، اسی دوران بل میں عائد کردہ ایک ٹیکس ایسا بھی آتا ہے جس کاکوئی نام ہی نہیں ہے بلکہ ان پیسوں کے آگے "مزید ٹیکس" درج کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5policewalalasjslls.jpg
Advertisement





