Advertisement

بجلی بل، پنجاب پولیس کے اہلکار نے علامہ اقبال سے شکایت کردی

5policewalalasjslls.jpg

بجلی کے اضافی بلوں نے اس وقت پوری قوم کو سراپا احتجاج بنارکھا ہے، ایسے میں پنجاب پولیس کے اہلکار نےاحتجاج کیلئے انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

ملک بھر میں اس وقت بجلی کے اضافی بلوں اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا موضوع زبان زد عام ہے، گلی کوچوں کی طرح سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور واٹس ایپ گروپس میں بھی اس وقت بس یہی موضوع زیر بحث ہے، عوام بجلی کے اضافی بلوں پر اپنے اپنے انداز میں دکھڑے رورہی ہے۔

پنجاب پولیس کے ایک اہلکار نے بھی بجلی کے بل سے تنگ آکر احتجاج کی ٹھانی مگر یہ پولیس اہلکار اقتدار کے ایوانوں کے سامنے جانے کے بجائے مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے مجسمے کے پاس جا پہنچے اور علامہ اقبال سے بجلی کے اضافی بلوں کی شکایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ "مہربانی کرو یہ بل آپ جمع کروادو"۔

Loading X post…
Open original post on X

دوسری جانب سوشل میڈیا پر خبریں گردش ہیں کہ شکایے کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

سوشل میڈیا پر کوئی یہ مشورہ دے رہا ہے کہ 15 لاکھ روپے کا سولر سسٹم لگوانے سے بہتر ہے 5 لاکھ روپے رشوت دے کر بیٹے کو واپڈا میں ملازمت دلوائی جائے جس کے بعد عمر بھر نا بجلی کا بل آئے گا اور تنخواہ الگ ملے گی۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار طلعت حسین نے ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ایک شخص بجلی کے بلوں میں لگائے جانے والے ٹیکسز کے نام گنوارہا ہے ، اسی دوران بل میں عائد کردہ ایک ٹیکس ایسا بھی آتا ہے جس کاکوئی نام ہی نہیں ہے بلکہ ان پیسوں کے آگے "مزید ٹیکس" درج کیا گیا ہے۔
 
tauheen-e-WAPDA ho gai.... tauheen-e-LESCO ho gai... tauheen-e-electricity bill ho gai

generals ******* ki aulad hai iss liay mulk main koi qanoon nahi....
 
Advertisement

جس ملک کے لوگ اپنے انتہائی گھمبیر، اور تشویش ناک مسائل پر بھی تھرڈ کلاس ٹِک ٹاک کی طرح کی وڈیوز بنائیں،،، وہ 100 سال میں بھی ظلم کے خلاف اُٹھنے کا قابل نہیں ہو سکتے
ایسا ہجوم "اب کے مار" والا قبیلہ ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


​
 
Last edited: