اسفند یار اپنے کئے دپر کارکنوں سے معافی مانگے،بیگم نسیم ولی فوٹو: فائل
پشاور: بیگم نسیم ولی خان کا کہنا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کی غلط پالیسیوں سے خیبر پختونخوا بارود کا ڈھیر بن گیا اور دہشت گردی میں دونوں جانب سے پختون ہی مر رہے ہیں۔
نشتر ہال پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے بانی باچا خان کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم نسیم ولی نےسوال کیا کہ طالبان گروپوں کو کون اکٹھا کرے گا کیونکہ مرنے والا طالب بھی پختون اور عام آدمی بھی پختون ہوتا ہے، عوامی نیشنل پارٹی کی غلط پالیسیوں کی وجہ صوبہ بارود کا ڈھیر بن گیا اس دہشت گردی میں دونوں جانب سے پختون ہی مر رہے ہیں۔
بیگم نسیم ولی خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا نتیجہ آیا تو پتہ چل گیا پارٹی کی خدمت پانی میں ڈوب گئی، اسفند یار اپنے کئے پر کارکنوں سے معافی مانگے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بوڑھی ضرور ہوں لیکن حوصلہ جوان ہے اورمختلف اضلاع کا دورہ کر کے مخلص کارکنوں کو اکٹھا کروں گی۔
باچا خان کی برسی کی تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کو چھوڑ کر بیگم نسیم ولی کی نئی سیاسی جماعت ’’باچا خان عوامی پارٹی‘‘ میں شامل ہونے والے رہنماؤں سمیت پارٹی دیرینہ کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ Source
There is a famous quotation, "the enemy of my enemy is my friend". PTI needs to take all those people on board or at least have good terms with who can bash ANP, Fazlu and all such miscreants in KP.
کوئی ضرورت نہیں ان بے غیرتوں سے ملنے کا کیوںکہ یہ بھی اتنے دودھ کے دُھلے نہیں اور نہ کے پی کے مسائل حل کرنے کی اھلیت رکھتے ھیں اگر رکھ سکتے تو کیا کے پی کے یہ حالات ھوتے؟
اور اسکی سپورٹ بھی اتنی نہیں۔ یہ بھی صرف اے این پی سے ناراض لوگوں کا ایک ٹولہ ھے۔ اگر انکی کچھ حیثیت ھوتی تو یہ الیکشن لڑتے اور اے این پی کو نقصان پہنچاتے ۔ لیکن ایسا نہیں کیا۔
I live in London and news papers were full of this story, lady was taken to police station. I am not talking about news from somewhere else, I know for fact it is true, lots of Pakistani resident will confirm it.