Advertisement

ایک گھٹیا لطیفہ (صرف بالغان کے لیئے)

پاکستان میں شفافیت میں اضافہ، کرپشن کم، معیشت ترقی کر رہی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل​

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شفافیت میں اضافہ اور کرپشن میں کمی ہوئی، ملکی معیشت زبوں حالی سے استحکام اور ترقی کی طرف گامزن ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے این سی پی ایس 2025ء کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں نے بتایا انہیں کسی سرکاری کام کیلئے رشوت نہیں دینی پڑی، حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے معیشت کو مستحکم کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا بھی معاشی استحکام کا سبب بنا، پولیس کے حوالے سے عوامی رائے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، یہ بہتری پولیس کے رویے اور سروس ڈلیوری کی عکاس ہے۔رپورٹ کے مطابق تعلیم، زمین و جائیداد اور ٹیکسیشن سے متعلق عوامی تاثر میں بھی بہتری آئی ہے، این سی پی ایس پاکستان میں بد عنوانی کا تاثر جانچنے کا پیمانہ ہے۔
Source: https://www.nawaiwaqt.com.pk/09-Dec-2025/1951633
​
 
Advertisement
591560456_122145312092941401_9056720883494162098_n.jpg
 
Advertisement
بھئی پاکستان میں کرپشن کم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ پہلے اداروں میں بہت سارے بندے کرپشن کرتے تھے۔ اب ان سب کی جگہہ ایک ہی بندہ کرپشن پر معمور ہے۔​
 
جی نہیں۔۔ اس کا مطلب ہے پہلے بہت سارے بندے کرپشن کرتے تھے۔۔ لیکن اب سب کے سب کرپشن کر رہے ہیں۔۔ کرپشن اب کرپشن نہیں رہی ۔ ہم پاکستانیوں کی خصلت کا حصہ بن چکی ہے۔۔

بھئی پاکستان میں کرپشن کم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ پہلے اداروں میں بہت سارے بندے کرپشن کرتے تھے۔ اب ان سب کی جگہہ ایک ہی بندہ کرپشن پر معمور ہے۔​