- Joined
- Dec 16, 2013
- Posts
- 410
- Reaction score
- 480
- Points
- 18
قرار نامہ
1/7/2015
...
ایک کامیاب سیاستدان کی یہ خوبی ہے کہ وہ ہر واقعے حادثے یا کوئی اور پرسنل یا پولیٹیکل ڈویلپمنٹ کو...میڈیا میں ... اپنے حق میں موڑنے کا فن جانتا ہے ....لیکن اپنی شادی کے مسئلے پر عمران نے جتنے بھدے پن کا مظاہرہ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ......خود خاموش رہ کر بلکہ تردید کر کر کے اس نے میڈیا کو ایک نادر موقع فراہم کیا کہ وہ چسکے دار خبریں لگائیں ...اور عمران کا اور ریحام خان دونوں کا مذاق اڑائیں ....سیاسی مخالفین کی تو پانچوں گھی میں آگئیں اور انہیں پھبتیاں کسنے کا ایک شاندار موقع مل گیا
پرنٹ ..الیکٹرانک اور سوشل میڈیا دیکھ لیں...عمران اور ریحام ...ایک بہت ہاٹ ٹوپک ہے ....افواہوں کا ایک بازار گرم ہے ....عام طور پر میں افواہوں پر زیادہ کان نہیں دھرتا مگر دھواں وہیں سے نکلتا ہے جہاں آگ لگی ہی ہو ....سوشل میڈیا میں کیا کچھ گردش کر رہا ہے ..دوچار جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں
عمران کی بہن علیمہ نے ریحام سے ملنے سے انکار کردیا ہے کیونکہ علیمہ کے پوچھنے پر عمران نے خود ریحام سے شادی کی تردید کی تھی ...اور اسی کے بعد ہی علیمہ نے میڈیا پر بیانات جاری کیے تھے کہ شادی کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں اور عمران کے مخالفین سازشیں کر رہے ہیں .....ظاهر ہے وہ کوئی سازش نہیں تھی اور عمران نے بہنوں سے جھوٹ بولا تھا ...اور اب بہنوں کا موڈ گرم ہے
سوشل میڈیا میں ریحام کی ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی کے جس میں وہ کسی تقریب میں اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہے
کچھ حاسدین یہ خبریں بھی پھیلا رہے ہیں کہ ریحام کا بائیس سالہ بڑا بیٹا انگلینڈ میں کسی گوری گرل فرینڈ کے ساتھ رہتا ہے
میری نظر میں ریحام کے طلاق یافتہ ہونے میں کوئی عار نہیں ....میرے ذاتی خیال میں ہم آہنگی نہ ہونے کی صورت میں عورت اور مرد کو علیحدہ ہوجانا چاہیے بجائے یہ کہ گھٹ گھٹ کر...معاشرے کے ڈر ساتھ زندگی بسر کی جائے....اسی طرح ریحام کا بائیس سالہ بیٹا بالغ ہے اور اس کا کوئی بھی فعل اس کا اپنا فعل سمجھا جانا چاہئیے ....مگر کیا پاکستان کے قدامت پسند معاشرے میں یہ باتیں لوگ ہضم کر پائیں گے ...کیا عمران نے اس کے سیاسی نقصانات پر غور کیا اور اس سے نمٹنے کی کوئی حکمت عملی تیار کی؟ نہیں بلکل نہیں
عمران کی سب سے بڑی غلطی شادی کو چھپانا تھا ....اگر ریحام شادی کے بغیر مزید تعلقات نہیں چاہتی تھی ...اور شادی کرنا پڑی تو کیا ایسی چیزیں چھپی رہ سکتی تھیں ....خاص طور پر جب کہ عمران ایکسرسائز کے بہانے کنٹینر سے ساری ساری رات غائب بھی ہوجاتا تھا؟ دونوں کے تعلقات کا تو خوب چرچا تھا مگر کیا عمران نے یہ غور کیا کہ پاکستان جیسے قدامت پسند اور دقیانوسی معاشرے میں ایسی عورت کو کس نظر سے دیکھا جاتا ہے ...اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں لگتا کہ ڈیلی میل کو شادی کی خبر خود ریحام نے انگلینڈ میں اپنے کنکشنز استعمال کرتے ہوے لیک کی تھی ....بیچاری کب تک خود پر ...شادی ہونے کے باوجود ...مسٹرس اور طوائف کے خطابات برداشت کرتی
عمران جیسا شخص جو ذاتی زندگی میں انتہائی ماڈرن ہے...کیا کسی ایسی عورت سے شادی کر سکتا تھا جو حجاب لیتی ہو ...پردہ کرتی ہو ...ہرگز نہیں ....اس کے ذھن کی تال ملی ہے تو اسی عورت سے جو ماڈرن ہے ...شارٹ سکرٹ بھی پہنتی ہے اور دیسی لباس بھی ...اردو بھی اچھی بولتی ہے اور برٹش ایکسنٹ میں انگریزی بھی لاجواب ہے ...تو دونوں کی جوڑی تو خوب ہے مگر اس شادی نے کچھ انصافیوں کو شاک دے دیا ہے کہ کچھ ابھی بھی سکتے کی حالت میں ہیں ....عمران نے جلسوں اور دھرنوں کے دوران لائیو ٹی وی پر نمازیں پڑھ پڑھ کر کچھ ذہنی طور پر ناتواں لوگوں کو یہ باور کروا دیا تھا کہ عمران تہجدی مسلمان ہے ......کبھی کبھی تو مجھے بھی گمان ہوا کہ عمران کی طالبان سے محبت کا یہی عالم رہا تو کوئی پتا نہیں کہ ایک دن خبر ملے کہ عمران نے جامعہ حفضہ کی کسی برقع پوش سے شادی کرلی ہے .......مگر شکر ہے کہ ریحام سے شادی کرکے عمران نے ان لوگوں کی لاج رکھ لی جو شروع دن سے ہی کہتے تھے کہ نمازیں شمازیں صرف ناٹک ہے طالبان کی حمایت بھی صرف ایک سیاسی کرتب ہے ورنہ عمران ایک پروگریسو لبرل اور ماڈرن انسان ہے
اب بات کرتے ہیں کہ پاکستان کے دقیانوسی مزاج کے لوگوں کو کیسے مطمئن کیا جاسکتا تھا جو ریحام کو پسند نہیں کرتے .......نہایت آسان حل ....اسلام کو بیچ میں لائیے اور وینا ملک کا کامیاب نسخہ آزمائیے .....وینا ملک نے بھی انڈیا میں نو سو چوہے کھاکر ...نیم برہنہ تصویریں اتروا کر ...مولانا طارق جمیل رحمت اللہ علیہ کی ہاتھوں دوبارہ اسلام قبول کرکے اپنے پرانے گناہوں کا کفارہ ادا کردیا تھا .....کیا ریحام خان کو قدامت پسند ...اور اسلام پسند لوگوں میں قابل قبول بنانے کے لیے یہ سٹوری نہیں گھڑی جاسکتی تھی کہ اگرچہ ریحام ایک ماڈرن عورت تھی مگر عمران سے ملنے کے بعد اس کے دل میں اسلام کی محبت جاگی اور اس کی دنیا بدل گئی ...اور اس نے پرانی زندگی کا طور طریقہ ترک کرکے ایک خالص اسلامی زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے ....کون پکا اور سچا مسلمان اس توبہ کو قبول نہ کرتا ....ساتھ ساتھ ماضی کے شارٹ سکرٹس اور ڈانس کی ویڈیوز کا بھی حل نکل آتا....وہ مکی زندگی کے گناہ تھے اور میں اب مدنی زندگی گزار رہی ہوں ...واہ ایک تیر سے کئی شکار
عمران کو صرف ایک چیز صحیح آتی ہے اور وہ ہے چندہ جمع کرنا ....آج کے اخبارات میں خبر چھپی ہے کہ عمران دعوت ولیمہ کو فنڈ ریزنگ کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ....دعوت نامے ایک سے دس لاکھ روپے میں فروخت کے جائیں گے ....یہ ہوئی نہ بات ....اپنے پیسے لگانے کی بجائے دوسروں سے کیوں نہ اینٹھے جائیں ...مگر سوال یہ ہے کہ پہلے ایسا کیوں نہ کیا .....ذرا تصور کریں کہ ایک دو چینلز کو دونوں میں بیوی ایکسکلوسو انٹرویو دیتے ...انہیں کچھ شادی یا نکاح کی تصویریں جاری کرتے تو کروڑوں بنائے جاسکتے تھے اور سٹوری کا کنٹرول بھی اپنے ہاتھ میں ہوتا
لیکن افسوس صد افسوس ...عمران کی کم عقلی اور ناقص میڈیا مینجمنٹ نے اس کے دھرنوں اور دھاندلی کے خلاف تمام احتجاج کے تمام غباروں سے ہوا نکال دی ہے ....عمران ریحام سیریز اب کافی عرصے تک میڈیا کی زینت رہے گی اور باقی خبروں کو کوئی پوچھے گا بھی نہیں .......اور اس سارے قصے میں کس کے کلیجے کو ٹھنڈ پڑ گئی ہے ...جی ہاں نواز شریف کے

Last edited by a moderator: