- Joined
- May 28, 2009
- Posts
- 10,006
- Reaction score
- 5,592
- Points
- 0
Link
اہل کراچی کے تین بنیادی اعتراضات ہیں
پہلا: یہ نئی حلقہ بندیاں غیر آئینی ہیں
دوسرا: اور جس طرح حلقے بندیوں کے فیصلے میں ایک جماعت کی "اجارہ داری" کی بات فیصلے میں لکھ دی گئی، اس سے اہل کراچی کے مینڈیٹ کی ریپوٹیشن کو غلط طور پر نقصان پہنچایا گیا ہے۔
تیسرا: جب پورے ملک کی طرح کراچی میں نادرا اور الیکشن کمیشن نے مل کر ڈور ٹو ڈور ووٹرز کی تصدیق کی تھی، تو پھر صرف اور صرف کراچی میں ہی کیوں خصوصا فوج کی نگرانی میں دوبارہ ڈور ٹو ڈور تصدیق کیوں؟
دھاندلیاں اور بوگس ووٹ تو اندرون سندھ اور پنجاب وغیرہ میں نکلیں، مگر سپریم کورٹ فقط اور فقط اہل کراچی کو نشانہ بنائے اور فوجیوں کی نگرانی میں دوسری بار ڈور ٹو ڈور تصدیق کرنے کا نیا حکم جاری کر کے کراچی کی عوام کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے؟
نئی حلقہ بندیوں کا حکم غیر آئینی ہے
نوٹ کیجئے:۔
پہلا: یہ نئی حلقہ بندیاں غیر آئینی ہیں
دوسرا: اور جس طرح حلقے بندیوں کے فیصلے میں ایک جماعت کی "اجارہ داری" کی بات فیصلے میں لکھ دی گئی، اس سے اہل کراچی کے مینڈیٹ کی ریپوٹیشن کو غلط طور پر نقصان پہنچایا گیا ہے۔
تیسرا: جب پورے ملک کی طرح کراچی میں نادرا اور الیکشن کمیشن نے مل کر ڈور ٹو ڈور ووٹرز کی تصدیق کی تھی، تو پھر صرف اور صرف کراچی میں ہی کیوں خصوصا فوج کی نگرانی میں دوبارہ ڈور ٹو ڈور تصدیق کیوں؟
دھاندلیاں اور بوگس ووٹ تو اندرون سندھ اور پنجاب وغیرہ میں نکلیں، مگر سپریم کورٹ فقط اور فقط اہل کراچی کو نشانہ بنائے اور فوجیوں کی نگرانی میں دوسری بار ڈور ٹو ڈور تصدیق کرنے کا نیا حکم جاری کر کے کراچی کی عوام کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے؟
نئی حلقہ بندیوں کا حکم غیر آئینی ہے
نوٹ کیجئے:۔
- آخری مردم شماری سن 1998 میں ہوئی اور اسکے بعد مشرف دور میں سن 2001 میں نئی حلقہ بندیاں کی گئیں اور اس وقت یہ تمام جماعتیں بشمول جماعت اسلامی موجود تھی۔
جبکہ متحدہ اُس وقت ہرگز مشرف صاحب کی اتحادی نہیں تھی اور اسکے بعد کے پہلے الیکشنز کا متحدہ نے بائیکاٹ کیا تھا۔
چنانچہ متحدہ کو الزام دینا کہ متحدہ نے یہ 2001 کی حلقہ بندیاں کر کے حلقوں پر اجارہ داری قائم کر دی ہے، یہ بالکل جاہلانہ بات ہے۔
ان 2001 کی حلقہ بندیوں کی وجہ سے جماعت اسلامی کئی سیٹیں جیتی جو کہ وہ پہلے نہیں جیت پاتی تھی۔
مگر آفرین ہے متحدہ کے خلاف ایس پروپیگنڈہ کو جس میں مخالفین نے ان نئی حلقہ بندیوں کا سارا الزام متحدہ کے سر تھونپ دیا ہے۔ - متحدہ کا مطالبہ تھا کہ آئین کے مطابق سن 2008 میں دوبارہ مردم شماری کروائی جائے کیونکہ کراچی کی ڈیموگرافی بہت تبدیل ہوئی ہے اور یہاں آبادی میں کئی گنا زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
نئی مردم شماری کروانے سے کراچی میں کئی اور حلقے بنتے اور انصاف مکمل طور پر ملتا۔
حکومت وقت نے سن 2008 میں نئی مردم شماری کروائی اور 2011 تک یہ جاری رہی۔ مگر پھر سن 2011 میں سیاسی پارٹیوں نے اس پر اعتراض کیا اور سپریم کورٹ نے ان سیاسی جماعتوں کی بات مانتے ہوئے اس مردم شماری کو رکوا دیا۔
کیوں؟
اگر مردم شماری میں کوئی غلطی تھی تو اس غلطی کو دور کیا جانا چاہیے تھا، مگر آئین کے مطابق اسے مکمل کرواتے۔
مردم شماری رکوانے کا نقصان بھی اہل کراچی کو اٹھانا پڑا، مگر کوئی اسکا حساب دینے کو تیار نہیں اور اہل کراچی شاید کتے بلیاں ہیں کہ جن کے حقوق کی کوئی ویلیو نہیں۔ - کراچی کی حلقہ بندیوں پر سپریم کورٹ نے "سوموٹو ایکشن" کیوں لیا؟ (یاد رہے عمران خان اور دیگر پارٹیوں کی طرف سے صرف اور صرف بوگس ووٹ کے متعلق رٹ دائر کی گئی تھی، جبکہ کراچی کی حلقہ بندیوں پر سپریم کورٹ نے سوموٹو ایکشن لیا ہے)۔
کراچی کی حلقہ بندیوں کو بنا نئی مردم شماری کے تبدیل کروانا آئین کی صریحا خلاف ورزی ہے۔
مگر اس بات کا کوئی جواب نہیں۔ صرف یہ کہ سپریم کورٹ کے ہاتھ میں ڈنڈا ہے، اور جسکے پاس ڈنڈا، بس اسی کی بھینس۔
اب اہل کراچی سپریم کورٹ کے اس ڈنڈہ بردار انصاف پر مشتعل نہ ہوں تو اور کیا کریں؟ کیا اہل کراچی اندھے ہیں کہ انہیں یہ "ڈبل سٹینڈرڈز" نظر نہ آئیں گے؟ - عمران خان اور دیگر سیاسی پارٹیوں نے جو بوگس ووٹ کی پٹیشن دائر کی تھی تو اسکی صورتحال یہ ہے کہ بقیہ ملک میں تو لاکھوں (یا پھر شاید کڑوڑوں) میں یہ بوگس ووت نکلے ہوں، مگر کراچی میں نادرا اور الیکشن کمیشن کی تحقیقات کے مطابق بوگس ووٹ نہیں نکلے، بلکہ صرف 32 ہزار ایسے ووٹرز نکلے ہیں جو کہ اپنے ایڈریس پر ڈور ٹو ڈور تصدیق کے دوران نہیں مل سکے ہیں۔ چنانچہ انکے یہ ووٹ انکے آبائی ایڈریس پر بھیج دیے گئے ہیں جو کہ کراچی سے باہر ہیں۔ (یعنی اگر یہ 32 ہزار بوگس ووٹ ہیں بھی، تو یہ بوگس ووٹ کراچی کے باہر کے ہیں اور متحدہ کے خلاف پڑتے تھے۔ عمران خان کی اس پٹیشن سے شاید متحدہ کے خلاف 32 ہزار بوگس ووٹ پڑنا اور کم ہو جائیں گے)۔
دوسری شکایت جس کی بنیاد پر متحدہ کے خلاف یہ سیاسی پارٹیاں پروپیگنڈہ کر رہی تھیں، وہ یہ تھا کہ ایک گھر میں چھ سو ووٹ رجسٹر ہیں۔ مگر تحقیقات کے نتیجے میں یہ الزام بھی جھوٹا ثابت ہوا اور یہ نادرا کی غلطی نکلی کہ ایک محلے کی بجائے اس نے یہ سارے ووٹ ایک ہی گھر پر دکھا دیے۔
لب لباب یہ کہ ان پوری تحقیقات کے نتیجے میں متحدہ کے خلاف بوگس ووٹوں کو دور دور تک ثابت نہ کیا جا سکا (حالانکہ ان مخالفین نے اپنے عدالت میں پیش کیے گئے دعوے میں لکھا تھا کہ متحدہ 32 لاکھ بوگس ووٹ کراچی میں استعمال کر رہی ہے)۔ مگر یہاں بھی ان مخالفین کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ - اگلی بات آتی ہے سپریم کورٹ کے اس حکم کی کہ کراچی، اور فقط کراچی میں دوبارہ سے "فوجیوں" کی نگرانی میں ڈور ٹو ڈور ووٹر تصدیق کروائی جائے۔
کیا کوئی جواب ہے اہل کراچی کے ساتھ اس خصوصی سلوک کا؟
جب نادرا اور الیکشن کمیشن پورے ملک کی طرح کراچی میں بھی ڈور ٹو ڈور ووٹرز کی تصدیق کر چکے ہیں، تو پھر کراچی والوں کے لیے یہ دوبارہ فوج کی نگرانی کا حکم نامہ کیوں؟
کراچی سے زیادہ بوگس ووٹ تو اندرون سندھ اور پنجاب وغیرہ میں نکلے تھے، تو پھر وہاں پر دوبارہ ڈور ٹو ڈور تصدیق کیوں نہیں؟
اب بتلائیے کہ اہل کراچی سپریم کورٹ کے اس یکطرفہ فیصلوں پر چراغ پا کیوں نہ ہوں؟
مخالفین کی طرف سے زیادہ سے زیادہ یہ بہانہ پیش کیا جاتا ہے کہ کراچی میں عمران خان وغیرہ نے پٹیشن دائر کی ہوئی تھی۔
تو پھر سوال اٹھتا ہے کہ جس طرح سپریم کورٹ نے اپنی طرف سے حلقہ بندیوں پر سوموٹو لے لیا، ، تو اندرون سندھ اور پنجاب وغیرہ میں بھی بوگس ووٹوں پر سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے لیتی۔ کس نے سپریم کورٹ کو روکا تھا؟ منطق بھی یہ کہتی ہے کہ اگر بوگس ووٹ اندرون سندھ اور پنجاب وغیرہ میں زیادہ نکل رہے ہیں تو پھر زیادہ بڑا ایکشن بھی وہیں لیا جائے۔
مخالفین کے پاس کوئی جواب نہیں ہے کہ سپریم کورٹ کو سوموٹو ایکشن لینے سے کس نے روکا تھا۔ لیکن جب اہل کراچی اس دوغلے رویے پر احتجاج کریں تو پھر انہیں اہل کراچی سے تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔ - سپریم کورٹ کا اگلا دفاع ان مخالفین کے پاس یہ ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ آئین کے مطابق نہیں دیا ہے تو پھر آپ ریویو میں چلے جائیں۔
اچھی بات ہے، مگر سپریم کورٹ نے ایک جماعت کی اجارہ داری کا لفظ اپنے فیصلے میں لکھ کر اہل کراچی کے مینڈیٹ کی ریپوٹیشن پر جو ضرب لگائی ہے، اسکا مداوا کیا ہے؟
اگر آپ کو سپریم کورٹ کی اس بھیانک غلطی کو خاطر میں نہیں لاتے تو پھر اہل کراچی کے اشتعال پر اب کیوں اتنے چراغ پا ہو رہے ہیں۔
نہ سپریم کورٹ اپنے عہدے سے گر کے ایسا گھٹیا فیصلہ دیتی، نہ اسکے خلاف اتنا اشتعال پھیلتا۔
صاف پتا چل رہا ہے کہ سپریم کورٹ غیر جانبدار نہیں، بلکہ تعصب میں آ کر ایسا گھٹیا فیصلہ لکھ رہی ہے۔
Last edited:





