- Joined
- Mar 20, 2009
- Posts
- 11,550
- Reaction score
- 19,922
- Points
- 113
بسم الله الرحمن الرحیم
ایم ایم اے بلاخر بحال ہوچکی اور مولانا فضل الرحمن کو اس کا صدر نامزد کردیا گیا. بظاہر تو یہی نظر آ رہا ہے کہ یہ مذہبی سیاسی جماعتیں عوام میں اپنا اثر و رسوخ کھو چکی ہیں اور تنہا تنہا الیکشن لڑنے سے خائف ہیں...اور مرتا کیا نا کرتا کے مصداق ایک دوسرے سے اتحاد کرنے پر مجبور ہوئی ہیں.
ایم ایم اے میں وہ تمام سیاسی مذہبی جماعتیں شامل ہیں جو مسلکی لحاظ سے ایک دوسرے سے شدید اختلاف رکھتی ہیں. ایم ایم اے کی بحالی کے دلائل میں یہ دلیل بڑی قوت کے ساتھ بیان کی جاتی ہے کہ اس اتحاد سے عالم اسلام اور عالم کفر کو ایک مثبت پیغام جاتا ہے کہ پاکستان میں تمام مذہبی اکائیاں متحد ہیں. بلاشبہ یہ ایک مضبوط اور مثبت پہلو ہے اور اس مثبت پہلو کے اقرار کے بعد آئیے ایم ایم اے کو بحال کرنے والی اہم ترین جماعتوں کے مفادات اور طرز عمل میں منافقت اور دوغلے پن پر بات کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں ایم ایم اے کیا نعرہ لے کر انتخاب میں جائیگی
وفاق اور دوسرے معنوں میں پنجاب و بلوچستان (نئی حکومت بننے سے پہلے) میں حکومت وقت کی اتحادی ساجد میر اور مولانا فضل الرحمن ہیں
اور کے پی کے میں پی ٹی آئ کی اتحادی جماعت اسلامی ہے
سراج الحق نواز شریف کو خاندان سمیت عدالت میں گھسیٹنے اور نا اہل کروانے کا کریڈٹ لیتے رہے ہیں اور پنجاب اور وفاق کی حکومت کو کرپٹ اور نا اہل قرار دیتے رہے ہیں اور اسی طرح کے پی کے میں اتحادی کی حیثیت سے کے پی کے کی حکومت میں اچھے اور برے کے کسی نا کسی حد تک ذمہ دار بھی ہیں
دوسری طرف ساجد میر اور مولانا فضل ہر اچھے برے میں نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، حکومت کے اتحادی ہیں اس لئے کرپشن کے الزامات کو غلط اور سازش قرار دیتے رہے ہیں...اور دوسرے معنوں میں اس سازش میں جماعت اسلامی بھی شریک ہے
اب سوال یہ ہے کہ سندھ میں تو چلیں پی پی پی کو کرپٹ کہہ کر یہ اتحاد اپنی کیمپین کر لے گا
مگر پنجاب اور کے پی کے میں کیا کرینگے؟؟
اگر پنجاب میں ایم ایم اے کا امیدوار اپنی کیمپین میں نواز شریف کو کرپٹ اور نا اہل کہے گا تو ساجد میر اور مولانا فضل کا کیا ہوگا؟؟ کیا یہ دونوں پنجاب اور وفاق میں سابقہ حکومت کی ناہلی یا کرپشن پر بات کرینگے؟؟ اگر نہیں تو جماعت کیا منافقت پر مبنی کیمپین کا حصہ بنے گی؟؟
اسی طرح کے پی کے میں مولانا نے ظاہر ہے کے پی کے حکومت کو نا اہل اور بدترین قرار دینا ہے...تو اس صورت میں جماعت اسلامی خود کو کہاں پاۓ گی؟؟ اور کیا اس کیمپین میں جماعت خود کو ایک ناکام حکومت کے طور پر پیش کریگی؟؟
میرا خیال ہے کہ ایم ایم اے کے پاس اسلام نظام اتحاد کی برکت اور مغربی کلچر کو روکنے کے سوا کوئی چورن نا ہوگا
اوریہ چورن مجھے لگتا ہے بکنے والا نہیں
کیوں کہ اس اتحاد کو ٢٠٠٢ میں باقائدہ پورے صوبے پر حکومت کا موقع ملا تھا مگر اس اتحاد نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی...نا صحت میں نا تعلیم میں نا پولیس نا بلدیات میں...حتی کہ ایک ٹکے کی کوئی اسلامی اصلاحات نہیں کیں
یہ جماتیں کس منہ سے اسلامی نظام لانے کا دعوی کرینگی
میرا مشورہ عوام کو یہ ہے کہ اپنے ووٹ کو تقسیم کرنے کے بجایے دو بڑی جماعتوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں تاکہ آنے والا ڈلیور کرسکے
;)جس طرح کہتے ہیں کہ پیپسی پینے سے آپکے پیسے اسرائیل کو چلے جاتے ہیں
اسی طرح یاد رکھئے ایم ایم اے کو ووٹ دینے سے آپکا ووٹ نواز شریف کو چلا جائیگا
اس وقت نواز شریف کی جیت پاکستان پاکستان کی افواج عدلیہ اور نظام کی ہار ہوگی
ہمیں پاکستان بچانے کے لئے نواز شریف کو ہرانا ہوگا

Last edited: