امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس، اور حکومت کی کارکردگی سے متعلق محکمہ DOGE کے سربراہ ایلون مسک نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو خاموشی سے خیرباد کہہ دیا ہے۔ دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ایلون مسک نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ٹرمپ انتظامیہ میں بطور مشیر اپنی خدمات کا اختتام کیا، جس کی تصدیق وائٹ ہاؤس کے حکام نے بھی کر دی ہے۔
ایلون مسک نے خصوصی حکومتی ملازم کے طور پر 130 دن کام کرنے کا معاہدہ کیا تھا، جس کی مدت 30 مئی کو مکمل ہونا تھی، تاہم انہوں نے مایوسی کے باعث دو روز قبل ہی استعفیٰ دے دیا۔ اس طرح ٹرمپ انتظامیہ کی ایک بڑی اور غیر روایتی وکٹ گر گئی۔
Loading X post…
Open original post on Xرخصتی سے ایک روز قبل ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کے ایک نئے قانون سازی بل پر برملا تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ "کوئی بل یا تو بڑا ہو سکتا ہے یا خوبصورت، لیکن دونوں خصوصیات ایک ساتھ ہونا ممکن نہیں۔" انہوں نے بل میں شامل بعض نکات پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ایلون مسک نے کہا:
ٹرمپ انتظامیہ فی الوقت ٹیکس کٹوتیوں اور امیگریشن قوانین کو سخت بنانے کے لیے قانون سازی کر رہی ہے، جس پر ایلون مسک نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے وفاقی اخراجات میں اضافہ ہوگا اور ان کے ادارے DOGE کے اقدامات کو نقصان پہنچے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ اور DOGE نے اب تک 23 لاکھ وفاقی ملازمین میں سے 2 لاکھ 60 ہزار یعنی 12 فیصد کمی کی ہے۔
ایلون مسک کے سیاست میں سرگرم ہونے پر بعض سرمایہ کاروں نے تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ وہ اپنی توجہ ٹیسلا پر مرکوز رکھیں۔ تاہم مسک نے غیر منتخب سرکاری اہلکار کی حیثیت سے اپنے کردار کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنے سیاسی اخراجات میں بھی کمی کرنی ہوگی۔
محکمہ DOGE کا چارج سنبھالنے کے بعد مسک نے اعتراف کیا کہ وفاقی بیوروکریسی کی حالت ان کے اندازوں سے کہیں زیادہ خراب ہے۔ ان کے مطابق:
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ایلون مسک صدر ٹرمپ کے سینیئر مشیر کی حیثیت سے تنخواہ نہیں لیتے تھے۔ وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ مسک DOGE کے نگران تھے، لیکن سرکاری ملازم نہیں سمجھے جاتے تھے۔
ایلون مسک صدر ٹرمپ کے قریبی اور پسندیدہ مشیروں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے ایک بار کہا تھا:
مسک کا انداز ہمیشہ غیر روایتی رہا۔ وہ کئی اہم مواقع پر اپنے کم عمر بیٹے کے ساتھ اوول آفس میں آتے، حتیٰ کہ ایک موقع پر ان کے بیٹے نے تاریخی ریزولیٹ ڈیسک پر ناک صاف کر لی، جس پر صدر ٹرمپ نے وہ میز فوری طور پر تبدیل کرا دی۔
یہ میز شاہ بلوط کی لکڑی سے تیار کی گئی تھی اور اسے 1880 میں برطانوی ملکہ وکٹوریہ نے صدر ردرفورڈ کو تحفے میں دیا تھا۔ اسے اوول آفس میں 1961 میں جان ایف کینیڈی کی ہدایت پر رکھا گیا تھا اور متعدد امریکی صدور نے اس کا استعمال کیا۔
یہ واقعہ نہ صرف ایلون مسک کے غیر روایتی رویے کی عکاسی کرتا ہے بلکہ صدر ٹرمپ سے ان کے قریبی تعلقات کا بھی غماز ہے — تاہم اب یہ ساتھ ختم ہو چکا ہے، اور ایلون مسک نے خاموشی سے سیاست کے اس باب کو بند کر دیا ہے۔
Advertisement





