Advertisement

ایران کیاخلاقی پولیسسےبچانے والی ایپ

160210132245_gershad_app_640x360_gershad_nocredit.jpg
​
ایران میں ایپ بنانے والی ایک نامعلوم ٹیم نے فیشن کرنے والے نوجوان ایرانیوں کے لیے ملک کی ’ارشاد‘ نامی اخلاقی پولیس سے بچانے کا حل ڈھونڈ نکالا ہے۔

​
​
ارشاد کی موبائل چیک پوسٹیں عام طور پر ایک وین پر مشتمل ہوتی ہیں۔ چند باریش مرد اور ایک یا دو چادر پوش خواتین ایران کے قصبوں میں تعینات کی جاتی ہیں اور وہ بنا کسی نوٹس کے پہنچ جاتی ہیں۔

اخلاقی پولیس ارشاد کے اہلکاروں کو وسیع اختیارات حاصل ہیں، جن میں خبردار کرنا، ملک کے اسلامی ضابطہ کار کی خلاف ورزی کرنے والوں سے تحریری بیان لینا کہ وہ آئندہ ایسا نہیں کریں گے، جرمانہ کرنا اور خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمہ چلانا بھی شامل ہے۔

’گرشد‘ نامی نئی موبائل فون ایپ صارفین کو چیک پوائنٹس سے آگاہ کرے گی اور انھیں کوئی دوسرا راستہ اختیار کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

اس ایپ میں ڈیٹا کا انحصار لوگوں پر ہے۔ صارفین نقشے پر ارشاد کے چیک پوائنٹس کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے اور اگر بڑی تعداد میں صارفین نے ایک ہی جگہ کے بارے میں بتایا تو دیگر صارفین کے لیے نقشے پر الرٹ جاری ہو جائے گا۔ جیسے ہی چیک پوائنٹس بتانے والے صارفین کی تعداد کم ہوتی جائے گی وہ الرٹ دھندلا ہوتا جائے گا۔
160210132327_gershad_app_624x351_twitternima_nocredit.jpg
​
اپنے ویب پیج پر ایپ بنانے والوں نے ایک بیان میں اپنے مقاصد کے بارے میں کہا ہے کہ ’ہماری مرضی کے کپڑے پہننے کے حق کے لیے ہماری تذلیل کیوں ہو؟ سوشل میڈیا نیٹ ورک اور ویب سائٹس ارشاد کے اہلکاروں کی جانب سے معصوم خواتین کو زمین پر گھسیٹنے اور مارنے کی ویڈیوز اور تصاویر سے بھری پڑی ہیں۔

​
​
’پولیس شہریوں کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ہے نہ کہ خوف کا باعث بننے کی۔ کچھ عرصہ قبل ہم نے کچھ ایسے ہی المناک اور ناجائز واقعات کو دیکھنے کے بعد پرامن طریقے سے ناانصافی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ایسے حل کی تلاش میں کام شروع کیا جس میں خطرہ کم ہو اور ہماری آزادی بھی بحال ہو سکے۔

‘یہ ایپ ایرانی سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ عام طور پر صارفین نے اس ایپ کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک صارف بے لکھا: ’یہ زبردست ہے۔

‘ایک اور صرف کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک اچھا اور دلچسپ خیال ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اس ایپ کی سکیورٹی بھی سخت ہو گی تاکہ ارشاد کے مقام کے بارے میں بتانے والے صارف کی معلومات کو ٹریک نہ کیا جا سکے۔

‘
ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ ایپ کام کرتی ہے یا نہیں، مجھے اس کی پروا نہیں لیکن ہر بار ڈاؤن لوڈ کرنا بھی ایک احتجاج ہے۔‘

http://www.bbc.com/urdu/science/2016/02/160210_iranian_app_dodge_police_zh

​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
یہ ایپ ایرانی سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی
یہاں سوچنے کی بات ہے کہ یہ ایپ جنگل کی آگ کیطرح پھیلی،اس لئے خبر بنی ہے، یا یہ خبر لگنے کی وجہ سے یہ ایپ جنگل کی آگ کی طرح پھیلی ہے۔ میرا غالب گمان ہے کہ ایرانیوں کی اکثریت اس خبر کے لگنے سے پہلے اس سے لا علم ہوں گے۔ بین الاقوامی میڈیا اسی طرح اپنا ایجنڈا دوسروں پر نافذ کرتا ہے، اور ان کے کلچر پر اثر انداز ہوتا ہے۔
بہرحال غنیمت ہے کہ مغربی میڈیا ، خصوصا بی بی سی نے، داعش کے علاوہ کسی اور چیز کی بھی فری مارکٹینگ کی۔
 
yar kya baat krte ho iranion ki, yes they are suppressed by this inqilab. and they hate it..wahan skhti ha, so dil pashori jese tese krte hen, jese he moqa mile, ander ki roshan khyali yun uchal ke bahir aati ha.

yahan main in iranians ke sath rehta hun, and believe me mere emaan ko shadeed khatraat lahiq hen :biggthumpup:. paros wali aunty recently iran se aae, wo libas pehenti ha, k log murr murr ke dekhte hen. meri lab fellows "angian" pehen ke lab main aa jati hen anni dian...salam ha pakistan ki baition ko, jo pakistan se bahir ja k bhi apni values ka lihaz rkhti hen.. yahan kafi pakistani female students dekhin, kbhi unko aape se bahir hote nae dekha, aur aj tk kisi iranian ko aape main nae dekha :lol:
 
Advertisement
Wa wa wa khoob bharaas nikalo iran k kisi bhi issue per chahe jesa bhi hu hahahahahahahahahahaha yar koi na koi iran ki jesi tesi khabar laga dea kro take ye 8 , 10 log bechare khoosh hu jaya karen
 
Advertisement