- Joined
- Mar 28, 2009
- Posts
- 52,093
- Reaction score
- 50,036
- Points
- 218
ایران عراق کی جیٹ طیاروں کے ذریعے مدد کر رہ
ایران عراق کی جیٹ طیاروں کے ذریعے مدد کر رہا ہے
ماہرین کے مطابق جہازوں پر درج نشانات، سیریل نمبر اور کیموفلاج سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایرانی ہیں.ٹھوس شواہد سے پتہ چلا ہے کہ ایران نے عراق کو داعش نامی سنی باغیوں کی تنظیم کے حملوں سے نمٹنے کے لیے جیٹ طیارے فراہم کیے ہیں۔
اس سے پہلے روس نے بھی کچھ دن قبل عراق کو ہوائی جہاز دیے تھے۔ تاہم لندن کے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹیجک سٹڈیز کے ماہرین کا کہنا ہے کہ طیاروں کی تازہ کھیپ ایران نے فراہم کی ہے۔
امریکہ نے بھی عراق کے لیے فضائی طیارے بھجوائے ہیں اور عراق کا تنازع امریکہ اور ایران کو ایک ساتھ لے آیا ہے. امریکہ نے عراق میں اپنے ڈرون اور ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیے ہیں تاکہ داعش کی سرگرمیوں کے بارے میں خفیہ اطلاعات حاصل کی جا سکیں۔ واشنگٹن عراق کی فضائی فوج کو ہیل فائر میزائل بھی فراہم کر رہا ہے۔
انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹیجک سٹڈیز کے ایک تجزیہ کار جوزف ڈیمسی نے عراقی حکام کی جانب سے جاری کی گئی جہازوں کی ویڈیو کا بغور مشاہدہ کیا ہے۔
تجزیہ کار ڈیمسی کا کہنا ہے کہ بظاہر ایران نے طیاروں پر سے شواہد مٹانے کی کوشش کی ہے لیکن پھر بھی صاف ظاہر ہے کہ یہ جہاز ایرانی ہیں
:مزید
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/07/140702_iran_jet_help_iraq_tk.shtml

Last edited: