
مجیب الرحمان شامی کا کہنا ہے اگر عمران خان کسی کے ساتھ بیٹھ کر بات لیں اور 3 سے 4 ماہ کیلئے اگر انتخابات مؤخر ہو بھی جاتے ہیں تو کوئی قیامت برپا نہیں ہو گی۔
نجی چینل دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ اگر قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک ہی وقت پر کرنے ہیں تو اس کے لیے بھی بیٹھ کر بات کرنا ہو گی مگر اس کے لیے بھی بیٹھ کر بات کرنا پڑے گی جس کیلئے عمران خان قطعی طور پر تیار نہیں۔
اینکر پرسن کامران شاہد نے کہا کہ عمران خان تو اس حکومت سے بات کرنے کو بھی تیار نہیں ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ بات کریں گے تو صرف فوج کے ساتھ بات ہو گی۔
تاہم اس معاملے پر ردعمل اور مجیب الرحمان شامی کی رائے پر فواد چودھری نے لکھا کہ مجیب الرحمن شامی صاحب جنرل ضیاالحق کے دست راست تھے 90 دن سے گیارہ سال کرنے میں ان کا تجربہ پہلے بھی رہا ہے اب یہی حضرات دوبارہ ملک کو باقاعدہ مارشل لاء میں لے جانا چاہتے ہیں، الیکشن ہوں گے یا مارشل لاء لگے گا آئین میں اور کوئی راستہ نہیں۔