- Joined
- Feb 10, 2020
- Posts
- 6,444
- Reaction score
- 5,189
- Points
- 178
Loading X post…
Open original post on Xاڈیالہ جیل میں بیمار قیدی کے ساتھ جیل حکام نے کیا کیا عجیب داستان سامنے آئی ہے پڑھیں سر پکڑ لیں گے
احمد عزیز نامی قیدی نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ اس کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا اسے ضمانت دی جائے تاکہ وہ علاج کرا سکے اس پر پہلی سماعت 8 دوسری 15 تیسری آج 24 جون کو ہوئی
جیل حکام سے میڈیکل رپورٹ منگوانے کے لیے اسلام آباد کو سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کرنا پڑا پھر میڈیکل رپورٹ سامنے آئی آج عدالت میں پیش کی گئی جس میں بڑا انکشاف ہوا کہ 14 مئی کو دو ڈاکٹرز نے تجویز کیا تھا کہ قیدی کی حالت خطرے میں ہے اس کو پمز منتقل کریں آج پھر جسٹس خادم حسین سومرو نے جیل حکام سے پوچھا آپ نے پھر کیا کیا ؟
اڈیالہ جیل حکام نے ہائیکورٹ کو بتایا کہ 14 مئی کے ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق ہم نے قیدی کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کو لکھ دیا عدالت نے پوچھا ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کیا کہا پھر ؟ جیل حکام نے کہا جواب کا انتظار ہے عدالت نے کہا آپ کو پتہ ہے 14 مئی کے بعد آج کیا تاریخ ہو گئی ہے ؟ ڈاکٹرز نے لکھا تھا قیدی کے آنکھ اور کان کو شدید مسئلہ ہے اگر قیدی کو کچھ ہو گیا تو ایف آئی آر آپ لوگ پر ہو گی اس کا کوئی جواب جیل حکام کے پاس نہیں تھا پھر عدالت نے کہا ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رپورٹ لیکر عدالت کو بتائیں سماعت ملتوی ہو گئی قیدی ادھر کا ادھر رہ گیا
مطلب 14 مئی ڈاکٹرز نے مشورہ دیا قیدی کو ہسپتال منتقل کریں جیل حکام آج 24 جون کو ابھی ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے جواب کے انتظار میں بیٹھے ہیں ویسے حد ہی ہو گئی ہے انسانیت بھی کہیں گم ہو چکی ہے
Loading X post…
Open original post on X
Last edited by a moderator:





