Advertisement

آٹے کے حصول کی کوشش میں فیصل آباد میں خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

11%D9%81%D8%AF%D8%B3%D8%AF%D8%A7%D8%A7%D8%A7%D8%AA%D8%A7.jpg

بزرگ خاتون گزشتہ روز بھی سستے آٹے کیلئے 10 کلومیٹر دور لائن میں جا کر کھڑی رہی لیکن پیسے کم ہونے کے باعث واپس آگئی۔

لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان، پشاور سمیت ملک کے متعدد شہروں میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے، ایک طرف دکانداروں کی قیمتوں میں من مانیاں جاری ہیں وہیں سرکاری آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کے باعث عوام شدید پریشان ہے اور سستے آٹے کے حصول کیلئے شہری ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے ہیں، شہریوں کی آٹے کے سٹالز پر قطاریں لگی ہوئی ہیںجبکہ سستے آٹے کے حصول کی تگ ودو میں فیصل آباد کی ایک خاتون اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔


بچوں کی بھوک مٹانے کی خاطر گھر سے سستا آٹا کے حصول کیلئے جانے والی فیصل آباد کے علاقے نشاط آباد کی رہائشی بزرگ خاتون نسرین بی بی موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ نسرین بی بی کے ورثاء کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی وہ سستے آٹے کے حصول کیلئے 10 کلومیٹر دور لائن میں جا کر کھڑی رہی لیکن پیسے کم ہونے کے باعث واپس آگئی جبکہ آج وقت نے اس کے ساتھ وفا نہ کی۔

Loading X post…
Open original post on X

بزرگ خاتون نسرین بی بی 6 بچوں کی ماں تھی جو سڑک کی دوسری طرف کھڑے ٹرک سے سستا آٹا خریدنے کیلئے پیدل سڑک کراس کر رہی تھی کہ ایک تیزرفتار موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔بزرگ خاتون کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، ورثاء کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سستے آٹے کا حصول زندگیاں نگل رہا ہے لیکن حکومت اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کر رہی۔

ملک بھر میں آٹے کی قلت کے باعث یہ صورتحال مہینے کے آخر تک عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا کرے گی، بچے، بوڑے اور خواتین سب آٹے کے حصول کیلئے پریشان نظر آتے ہیں، خاتون کے ورثاء کا کہنا تھا کہ حکومت کو آٹے کے بحران کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔ یاد رہے کہ اس آٹے کی حصول کی تگ ودو میں جانے والی یہ پہلی جان نہیں، اس سے قبل میرپورخاص میں ایک مزدور آٹے کے حصول میں شہریوں کے پیروں تلے روندا گیا تھا۔
 
انا للہ وانا الیہ راجعون

خاتون کے ورثاء کا کہنا ہے کہ حکومت آٹے کے بحران کو حل کرنے کے لئے کچھ نہیں کر رہی بابا ان کو جاکر خبر دکھاؤ کہ نانی چار سو بیس تمہارے آٹے والے پیسوں سے گلے کی سر جری تو کروانے جنیوا گئی ہے اب اور کیا کرے بیچاری کبھی لندن اور کبھی جنیوا خوار ہو رہی ہے تم لوگوں کے لئے اور تم ہو کہ ایک ماں کے مرنے پہ رولا ڈال رہے ہو​
 
Advertisement
I am looking at a civil war soon if this continues
 
hai afsoos, main der raha hoon ais ky khoon ka hisab kahib mughay na dyna pr jae, aawaz uthao bhaion ais zulm kay khelaf