Advertisement

اوکاڑہ:24گھنٹوں میں تین نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

3okarababy.jpg

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیسری نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوکاڑہ شہر کے مختلف علاقوں سے تین نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد پولیس نے لاشیں پھینک کر فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق سب سے پہلے اوکاڑہ کے علاقے محلہ پیر اسلام کے ایک خالی پلاٹ سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کے بعد محلہ صدیق نگر میں واقع ایک گھر کی چھت سے ایک نومولود بچی کی لاش ملی۔

پولیس حکام کے مطابق تیسری لاش اوکاڑہ کے نواحی علاقے حجرہ شاہ مقیم میں پل گھارا اٹاری روڈ سے برآمد ہوئی ہے، پولیس نے بچوں کو قتل کرنے والے اور ان کی لاشیں سرعام پھینکنے والے ملزمان کو تلاش کرنے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ اوکاڑہ میں نومولود بچوں کے قتل کا یہ پہلا موقع نہیں ہے اس سے قبل مارچ 2019 میں اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے جنرل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بھی ایسا ہی ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا تھا جس میں ظالم والدین اپنی نومولود بچی کو اسپتال کے باتھ روم کے فلیش میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

اسپتال انتظامیہ نے اطلاع ملنے پر فلیش سے بچی کو مردہ حالت میں باہر نکالاتھا، اس واقعے کے بعد بھی پولیس حرکت میں آئی تھی تاہم مزید کارروائی کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی تھیں۔
 
بہت ہی خوفناک وقت ہے ہر روز نئی سے نئی المناک تباہی و بربادی کی خبریں پڑھنے کو مل رہی ہیں
 
پاکستان تباہی اور عذاب کا شکار ہے مگر افسوس اکثریت کو اندازہ ہی نہیں ہے
اکثریت کو معلوم ہی نہیں کہ ہمسایہ ملک میں قحط آچکا ہے اور بچے بھوک سے ہڈیوں کا پنجر بن رہے ہیں اور یہ تبای ہمارے دروازے تک بھی پنہچنے ہی والی ہے اللہ رحم کرے
 
God probably would forgive fornication but definitely not the murder of the new born child. If you sin better to accept and seek forgiveness instead of committing a second bigger sin. We as a society should also show compassion as all of us fallible .