میری نظر میں پاکستان جیسے ملک کے تناظر میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ہرگز نہیں ملنا چاہئے اور اس کی میری نظر میں چند ٹھوس وجوہات ہیں۔ پاکستان میں جو بھی حکومت ہو، اس کی پالیسیوں سے زیادہ تر پاکستان کے اندر رہنے والے ہی متاثر ہوتے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی صحت پر اس کا کچھ اثر نہیں پڑتا۔ مثلاً
۔1۔ پاکستان میں جب حکومتی نا اہلی سے ڈالر کا ریٹ بڑھتا ہے تو مہنگائی بڑھتی ہے، کیونکہ روپے کی قدر کم ہوجاتی ہے۔ اس سے پاکستان کے اندر رہنے والوں کی زندگی تو عذاب ہوتی ہے، مگر جو پاکستان سے باہر بیٹھے ہیں، ان کو رتی برابر فرق نہیں پڑتا، بلکہ ان کی تو موج ہوجاتی ہے، ان کو پہلے سے بھی کم ڈالرز اور پاؤنڈز پاکستان اپنی فیملیز کو بھیجنے پڑتے ہیں۔
۔2۔ حکومتی نا اہلی کی وجہ سے پاکستان میں جب لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، چاہے بجلی کی ہو یا گیس کی، اس کو صرف پاکستان میں مقیم لوگ ہی جھیلتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اس عذاب کو نہیں جھیلنا پڑتا۔
۔3۔ نا اہل حکمران کی وجہ سے جب ملک میں جرائم بڑھتے ہیں، لوگ سڑکوں پر چوروں اور ڈکیتوں کے ہاتھوں لٹنے لگتے ہیں، ایک آدھ موبائل کیلئے لوگوں کو جان سے ماردیا جاتا ہے، اس سے بھی پاکستان میں مقیم لوگ ہی متاثر ہوتے ہیں، اووسیز پاکستانی نہیں۔
۔4۔ جب کوئی نا اہل حکمران اپنی جہالت کی وجہ سے یہ سمجھے کہ سڑکیں وغیرہ تو جہالت کی نشانی ہیں، نہ وہ سڑکوں کو مرمت کرائے اور نہ نئی سڑکیں تعمیر کرائے تو جہالت کا یہ مظاہرہ بھی پاکستان میں رہنے والوں کو ہی جھیلنا پڑتا ہے، باہر والوں کو نہیں۔
۔5۔ جب کوئی نا اہل حکمران ٹی ایل پی جیسے جتھوں کے آگے سربسجود ہوجائے، اور یہ جتھے ملک کو جام کردیں، ملک میں مذہبی فساد برپا کریں تویہ بھی پاکستان میں رہنے والوں کو ہی جھیلنا پڑتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو نہیں۔
فہرست زیادہ طویل کرنے سے وقت ہی ضائع ہوگا، نکتہ میرا یہ ہے کہ درج بالا وجوہات کے تناظر میں اوورسیز پاکستانیوں کو یہ حق ہرگز نہیں پہنچتا کہ وہ باہر بیٹھ کر یہ فیصلہ کریں کہ پاکستان میں کس کی حکومت ہونی چاہئے۔ ہاں اگر کوئی پاکستان سے واقعی لگاؤ رکھتا ہے تو اس کو چاہئے کم از کم ایک سال مسلسل پاکستان میں گزارے اور پھر اس کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہونی چاہئے۔۔
اگر کوئی اوورسیز پاکستانی یہ کہتا ہے کہ ہمارے رشتے دار تو پاکستان میں ہیں ہی، اس لئے ہم بھی ان ڈائریکٹلی تو اثر انداز ہوتے ہی ہیں، تو ان کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ کسی کے بھی رشتے دار ان کو پل پل کی اطلاع نہیں دیتے ، مزید برآں انسان زیادہ اثر اسی چیز کا لیتا ہے جو اپنی ذات پر جھیلا ہو۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینا ایسے ہی ہے جیسے کرکٹ میچ میں کھلاڑیوں کے ساتھ باہر پویلین میں بیٹھے لوگوں کو بھی حق دے دیا جائے کہ تم فیصلہ کرو کس کو کہاں فیلڈنگ کرنی چاہئے اور کس کو کس نمبر پر بیٹنگ۔

لہذا میں ن لیگ کی اس پالیسی کی بھرپور حمایت کرتا ہوں کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے نوووٹنگ رائٹس۔
آپ باہر بیٹھ کر سوشل میڈیا پر پاکستانی سیاست پر تبصرے کریں، اپنی رائے دیں، بس یہی کافی ہے۔۔