Advertisement

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق کیوں نہیں ملنا چاہئے؟

میری نظر میں پاکستان جیسے ملک کے تناظر میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ہرگز نہیں ملنا چاہئے اور اس کی میری نظر میں چند ٹھوس وجوہات ہیں۔ پاکستان میں جو بھی حکومت ہو، اس کی پالیسیوں سے زیادہ تر پاکستان کے اندر رہنے والے ہی متاثر ہوتے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی صحت پر اس کا کچھ اثر نہیں پڑتا۔ مثلاً

۔1۔ پاکستان میں جب حکومتی نا اہلی سے ڈالر کا ریٹ بڑھتا ہے تو مہنگائی بڑھتی ہے، کیونکہ روپے کی قدر کم ہوجاتی ہے۔ اس سے پاکستان کے اندر رہنے والوں کی زندگی تو عذاب ہوتی ہے، مگر جو پاکستان سے باہر بیٹھے ہیں، ان کو رتی برابر فرق نہیں پڑتا، بلکہ ان کی تو موج ہوجاتی ہے، ان کو پہلے سے بھی کم ڈالرز اور پاؤنڈز پاکستان اپنی فیملیز کو بھیجنے پڑتے ہیں۔

۔2۔ حکومتی نا اہلی کی وجہ سے پاکستان میں جب لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، چاہے بجلی کی ہو یا گیس کی، اس کو صرف پاکستان میں مقیم لوگ ہی جھیلتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اس عذاب کو نہیں جھیلنا پڑتا۔

۔3۔ نا اہل حکمران کی وجہ سے جب ملک میں جرائم بڑھتے ہیں، لوگ سڑکوں پر چوروں اور ڈکیتوں کے ہاتھوں لٹنے لگتے ہیں، ایک آدھ موبائل کیلئے لوگوں کو جان سے ماردیا جاتا ہے، اس سے بھی پاکستان میں مقیم لوگ ہی متاثر ہوتے ہیں، اووسیز پاکستانی نہیں۔

۔4۔ جب کوئی نا اہل حکمران اپنی جہالت کی وجہ سے یہ سمجھے کہ سڑکیں وغیرہ تو جہالت کی نشانی ہیں، نہ وہ سڑکوں کو مرمت کرائے اور نہ نئی سڑکیں تعمیر کرائے تو جہالت کا یہ مظاہرہ بھی پاکستان میں رہنے والوں کو ہی جھیلنا پڑتا ہے، باہر والوں کو نہیں۔

۔5۔ جب کوئی نا اہل حکمران ٹی ایل پی جیسے جتھوں کے آگے سربسجود ہوجائے، اور یہ جتھے ملک کو جام کردیں، ملک میں مذہبی فساد برپا کریں تویہ بھی پاکستان میں رہنے والوں کو ہی جھیلنا پڑتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو نہیں۔

فہرست زیادہ طویل کرنے سے وقت ہی ضائع ہوگا، نکتہ میرا یہ ہے کہ درج بالا وجوہات کے تناظر میں اوورسیز پاکستانیوں کو یہ حق ہرگز نہیں پہنچتا کہ وہ باہر بیٹھ کر یہ فیصلہ کریں کہ پاکستان میں کس کی حکومت ہونی چاہئے۔ ہاں اگر کوئی پاکستان سے واقعی لگاؤ رکھتا ہے تو اس کو چاہئے کم از کم ایک سال مسلسل پاکستان میں گزارے اور پھر اس کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہونی چاہئے۔۔

اگر کوئی اوورسیز پاکستانی یہ کہتا ہے کہ ہمارے رشتے دار تو پاکستان میں ہیں ہی، اس لئے ہم بھی ان ڈائریکٹلی تو اثر انداز ہوتے ہی ہیں، تو ان کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ کسی کے بھی رشتے دار ان کو پل پل کی اطلاع نہیں دیتے ، مزید برآں انسان زیادہ اثر اسی چیز کا لیتا ہے جو اپنی ذات پر جھیلا ہو۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینا ایسے ہی ہے جیسے کرکٹ میچ میں کھلاڑیوں کے ساتھ باہر پویلین میں بیٹھے لوگوں کو بھی حق دے دیا جائے کہ تم فیصلہ کرو کس کو کہاں فیلڈنگ کرنی چاہئے اور کس کو کس نمبر پر بیٹنگ۔​

لہذا میں ن لیگ کی اس پالیسی کی بھرپور حمایت کرتا ہوں کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے نوووٹنگ رائٹس۔
آپ باہر بیٹھ کر سوشل میڈیا پر پاکستانی سیاست پر تبصرے کریں، اپنی رائے دیں، بس یہی کافی ہے۔۔
​
​
vote-circle-slash.gif
​
​
 
Advertisement
میری تقریباً نوے فیصد فیملی باہر ہے اور میں اتفاق کرتا ہوں کہ اوور سیز شہریوں خصوصاً مغربی ممالک میں رہنے والوں کو ووٹ کا حق نہیں ہونا چاہیے ان میں سے بیشتر کے نا رشتے دار یہاں بستے ہیں اور انہیں زمینی حقائق کا قطعاً علم نہیں ہوتا۔​
 
Advertisement
میری نظر میں پاکستان جیسے ملک کے تناظر میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ہرگز نہیں ملنا چاہئے اور اس کی میری نظر میں چند ٹھوس وجوہات ہیں۔ پاکستان میں جو بھی حکومت ہو، اس کی پالیسیوں سے زیادہ تر پاکستان کے اندر رہنے والے ہی متاثر ہوتے ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی صحت پر اس کا کچھ اثر نہیں پڑتا۔ مثلاً

۔1۔ پاکستان میں جب حکومتی نا اہلی سے ڈالر کا ریٹ بڑھتا ہے تو مہنگائی بڑھتی ہے، کیونکہ روپے کی قدر کم ہوجاتی ہے۔ اس سے پاکستان کے اندر رہنے والوں کی زندگی تو عذاب ہوتی ہے، مگر جو پاکستان سے باہر بیٹھے ہیں، ان کو رتی برابر فرق نہیں پڑتا، بلکہ ان کی تو موج ہوجاتی ہے، ان کو پہلے سے بھی کم ڈالرز اور پاؤنڈز پاکستان اپنی فیملیز کو بھیجنے پڑتے ہیں۔

۔2۔ حکومتی نا اہلی کی وجہ سے پاکستان میں جب لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، چاہے بجلی کی ہو یا گیس کی، اس کو صرف پاکستان میں مقیم لوگ ہی جھیلتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اس عذاب کو نہیں جھیلنا پڑتا۔

۔3۔ نا اہل حکمران کی وجہ سے جب ملک میں جرائم بڑھتے ہیں، لوگ سڑکوں پر چوروں اور ڈکیتوں کے ہاتھوں لٹنے لگتے ہیں، ایک آدھ موبائل کیلئے لوگوں کو جان سے ماردیا جاتا ہے، اس سے بھی پاکستان میں مقیم لوگ ہی متاثر ہوتے ہیں، اووسیز پاکستانی نہیں۔

۔4۔ جب کوئی نا اہل حکمران اپنی جہالت کی وجہ سے یہ سمجھے کہ سڑکیں وغیرہ تو جہالت کی نشانی ہیں، نہ وہ سڑکوں کو مرمت کرائے اور نہ نئی سڑکیں تعمیر کرائے تو جہالت کا یہ مظاہرہ بھی پاکستان میں رہنے والوں کو ہی جھیلنا پڑتا ہے، باہر والوں کو نہیں۔

۔5۔ جب کوئی نا اہل حکمران ٹی ایل پی جیسے جتھوں کے آگے سربسجود ہوجائے، اور یہ جتھے ملک کو جام کردیں، ملک میں مذہبی فساد برپا کریں تویہ بھی پاکستان میں رہنے والوں کو ہی جھیلنا پڑتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو نہیں۔

فہرست زیادہ طویل کرنے سے وقت ہی ضائع ہوگا، نکتہ میرا یہ ہے کہ درج بالا وجوہات کے تناظر میں اوورسیز پاکستانیوں کو یہ حق ہرگز نہیں پہنچتا کہ وہ باہر بیٹھ کر یہ فیصلہ کریں کہ پاکستان میں کس کی حکومت ہونی چاہئے۔ ہاں اگر کوئی پاکستان سے واقعی لگاؤ رکھتا ہے تو اس کو چاہئے کم از کم ایک سال مسلسل پاکستان میں گزارے اور پھر اس کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہونی چاہئے۔۔

اگر کوئی اوورسیز پاکستانی یہ کہتا ہے کہ ہمارے رشتے دار تو پاکستان میں ہیں ہی، اس لئے ہم بھی ان ڈائریکٹلی تو اثر انداز ہوتے ہی ہیں، تو ان کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ کسی کے بھی رشتے دار ان کو پل پل کی اطلاع نہیں دیتے ، مزید برآں انسان زیادہ اثر اسی چیز کا لیتا ہے جو اپنی ذات پر جھیلا ہو۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینا ایسے ہی ہے جیسے کرکٹ میچ میں کھلاڑیوں کے ساتھ باہر پویلین میں بیٹھے لوگوں کو بھی حق دے دیا جائے کہ تم فیصلہ کرو کس کو کہاں فیلڈنگ کرنی چاہئے اور کس کو کس نمبر پر بیٹنگ۔
​

لہذا میں ن لیگ کی اس پالیسی کی بھرپور حمایت کرتا ہوں کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے نوووٹنگ رائٹس۔
آپ باہر بیٹھ کر سوشل میڈیا پر پاکستانی سیاست پر تبصرے کریں، اپنی رائے دیں، بس یہی کافی ہے۔۔
​
​
vote-circle-slash.gif
​
​
کھوتے پٹواری تجھ سے پوچھا کس نے ہے؟
 
وزیراعظم کیلئے کرائٹیریا مختلف ہے، صرف اور صرف کارکردگی۔۔۔ ​
جو شخص اوپر بیان کی گئی شقیں نہیں جھیل سکتا اسے کارکردگی کی کیا فکر. وہ آئے گا عہدے کے مزے لوٹے گا. عید کی چھٹیاں اپنے بچوں کے ساتھ منانے بیرون ملک جائے گا. ملازمت ختم ہونے پر حساب دینے کی بجائے معاہدہ یا بیماری کا بہانہ کرکے واپس اپنے ملک چلا جائے گا​
 
Advertisement
میری تقریباً نوے فیصد فیملی باہر ہے اور میں اتفاق کرتا ہوں کہ اوور سیز شہریوں خصوصاً مغربی ممالک میں رہنے والوں کو ووٹ کا حق نہیں ہونا چاہیے ان میں سے بیشتر کے نا رشتے دار یہاں بستے ہیں اور انہیں زمینی حقائق کا قطعاً علم نہیں ہوتا۔​
جن کو زمینی حقائق کا علم ہوتا ہے وہ چوروں لٹیروں کو ووٹ ڈال آتے ہیں
 
میری تقریباً نوے فیصد فیملی باہر ہے اور میں اتفاق کرتا ہوں کہ اوور سیز شہریوں خصوصاً مغربی ممالک میں رہنے والوں کو ووٹ کا حق نہیں ہونا چاہیے ان میں سے بیشتر کے نا رشتے دار یہاں بستے ہیں اور انہیں زمینی حقائق کا قطعاً علم نہیں ہوتا۔​

ان کو زمینی حقائق کا بالکل علم نہیں ہوتا، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی الگ ہی دنیا بنائی ہوتی ہے، یہ اپنے لیڈرکی تقریریں سن کر یا پھر چند میٹرک فیل یوٹیوبرز کو سن کر اپنی رائے قائم کرتے ہیں۔ ​
 
بالکل۔ کیونکہ زمینی حقائق والوں نے ۷۴ سال جن کو ووٹ دیا وہ ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا کر گئے ہیں
 
جو شخص اوپر بیان کی گئی شقیں نہیں جھیل سکتا اسے کارکردگی کی کیا فکر. وہ آئے گا عہدے کے مزے لوٹے گا. عید کی چھٹیاں اپنے بچوں کے ساتھ منانے بیرون ملک جائے گا. ملازمت ختم ہونے پر حساب دینے کی بجائے معاہدہ یا بیماری کا بہانہ کرکے واپس اپنے ملک چلا جائے گا​
کسی ان ٹیسٹڈ بندے کیلئے یہ بات کہی جاسکتی ہے، مگر فی الوقت موجود تین بڑی پارٹیز کے لیڈرز آزمائے جاچکے ہیں اور ان کی سابقہ کارکردگی سب کے سامنے ہے۔۔۔ ​
 
تو پھر بھی **** لیگ کو کیوں سپورٹ کرتا ہے پٹواری کھوتے ؟