Advertisement

اولین مغربی سامراج کی یلغار


crusaders-invasion-of-constantinople-20070713014256772_640w.jpg


​
[TABLE="class: Textln1, width: 100%, align: center"]
[TR="class: Text1ln1"]
[TD]عبدالمتین منیری
[/TD]
[/TR]
[TR="class: Text1ln1"]
[TD][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: Text1ln1"]
نشات ثانیہ کے اپنے ابتدائی دنوں میں یورپی ملکوں میں دوائی کی شیشیوں میں لکھی یہ عبارت کہ ہندوستان سے درآمد کی ہوئی یا دیار عرب سے درآمد کی ہوئی بہت سے مہم جویوں او ر دولت کے متلاشیوں کے جذبہ کو ابھارتی تھی اور انہیں مشرق سے آنے والی طبیعی اشیاء مصالحہ جات اور عطریات جیسی دولت کے سرچشموں کی تلاش اور وہاں کے سفر پر اکساتی تھی۔

اس دور کے جغرافیائی انکشافات پر تحقیق کرنے والے ایک محقق پانیکار نے مصالحہ جات میں ایک اہم عنصر کالی مرچ کی اس زمانے میں قدر وقیمت کے بارے میں درست لکھا ہے کہ اب شاید کالی مرچ کی کاروباری لین دین میں زیادہ اہمیت نہیں رہی ، لیکن (یورپ میں جغرافیائی انکشافات کے اس ) دور میں یہ اپنی قدر و قیمت میں قیمتی پتھروں کے قدم بہ قدم ساتھ چل رہی تھی ، اس کے لئے لوگ سمندروں کے خطرات مول لیتے تھے ، کالی مرچ کے لئے مرتے اور مارتے تھے، (۱)
ایک دوسرے محقق نے کالی مرچ کی اس اہمیت کو بڑھاتے ہوئے یہ لکھا ہے کہ دیار روم میں بھڑکنے والی جملہ جنگوں کے پس پردہ کارفرما سبب ملبار کی کالی مرچ اور اس کی منڈیوں پر قبضہ کی چاہت تھی، اس چھوٹے سے کالے دانے نے ابتدائی عیسوی صدیوں میں دنیا کی نظریں اپنی طرف کھینچ لی تھیںا(۲)

ایک دوسری حقیقت جو دور وسطی کے یورپ میں جسے ہم دور ظلمت سے تعبیر کرتے ہیں مصالحہ جات کے بارے میں یہاں کے باشندوں کا یہ عمومی اعتقاد تھا کہ مصالحہ جات اور قیمتی پتھر جنت عدن سے آتے ہیں اور چار نہریں انہیں دنیا میں لاتی ہیں ،جغرافیہ دان اپنے نقشوں میں اسے ایک گول دائرہ اور نصف دائرہ کی شکل دے کر وثوق سے بتاتے تھے کہ کہ یہ جنت یہاں واقع ہے،ان کا اعتقاد تھا کہ یہ مشرق میں ایک بہت اونچی ایسی جگہ پر واقع ہے جہاں سے چاند کو چھوا جاسکتاہے،اسے چاروں طرف سے اونچی چہاردیواری گھیرے ہوئے ہے جنہیں ہرے درختوں کے پتوں نے گھیر لیا ہے،پھر اس کے اطراف قلعے ہیں (۳)


ہمیں معلوم نہیں کہ اس کہانی کے پیچھے کونسے عوامل کارفرما تھے، ہوسکتا ہے اس کا سبب اہمیت جتلاکر اس کی تجارت کوبڑھاوا دینا ہو، کیونکہ اس دیومالائی ادبی خیال نے مصالحہ جات اور قیمتی پتھروں کی قیمتیں بہت بڑھا دیں تھیں،یہاں تک کہ دور وسطی میں ضرب المثل کے طور پر مرچ کی طرح مہنگی کہنا عام ہوگیا تھا ،اس زمانے میں فرانس وغیرہ کے کلیساؤں میں زمیں اور زکاۃ کا ٹیکس مصالحہ جات کی صورت میں طلب کرنا عام سی بات تھی،اس دور میں غلاموں اور باجگذار وں کو اپنی آزادی خریدنے کے لیئے کلیسا ئی آقاؤں کو ایک رطل کالی مرچ دینی پڑتی تھی ،دوسری جانب یورپ کے زمین دارانہ دور میںمقررہ مقدار میں کالی مرچ زرعی زمین کے کرایہ کے طور پر ادا کرنی پڑتی تھی(۴)


الف لیلہ میں عرب سندباد جہاراں کے قصوں نے مشرق میں مصالحہ جات کی جگہوں ان کی تجارت اور یہاں تک پہنچنے کے لئے درپیش مہم جوئی کی تکلیفوں کے بارے میں خواب وخیال اور خرافات کو بڑھاوا دیا، یہیں سے مصالحہ جات کی تجارت نے بین الاقوامی تعلقات کو جنم دیا اور تاریخ کے مختلف ادوار میں دور وسطی میں حلقہ وصل کا کام کیا،یہیںسے مسلسل مشرق و مغرب کے مابین تعلقات کی کڑیاں ملتی ہیں،وہ اس طرح کہ جن راستوں سے قافلے مشرق سے مصالحہ جات لے کر جاتے تھے وہ ایشیا ء کو افریقہ سے ملانے والی اہم رگیں بن گئے اور وہ اشیاء جو اپنے اندر خوشبواور اور خوش ذائقہ رکھتی تھیںاور اسی مناسبت سے انہیں عطارہ کی اصطلاح میں سمودیا گیا تھاکئی صدیوں تک مشرق و مغرب کے مابین تبادلہ کی اہم چیز یں بن گئیں۔


یہ اشیاء جہاں مشرق کے ملکوں اور جن شہروں اور بندرگاہ سے گزرتیں انہیں مالا مال کردیتیں، وہیں جہاں ان کی پیداوار ہوتی اور ان کی تجارت ہوتی وہاں کے باشندوں کے لئے مصیبتیں لے آتیں،یہ مصیبتیں آنی اس وقت شروع ہوئیں جب پوپ اربن دوم
Pope Urban II (1042 [L:150] July 29, 1099))نے ۱۰۹۵؁ء میں فرانس کے شہر کلیرمونت میں ایک بڑے مجمعے کے سامنے اعلان کیا کہ ۔۔یہی اللہ کا ارادہ ہے اور مغربی یورپ کے باشندوں کو دعوت دی کہ صلیب اٹھا کر مقدس مقامات پر قبضہ کرنے اور انہیں مسلمانوں کے ہاتھوں سے چھیننے کا وقت آگیا ہے اور پھر عربی اسلامی سلطنتوں کے خلاف یورپ کی صلیبی جنگیں شروع ہوگئیں،پھر جو اس جنگ کے بلاوے کو مغرب کے عیسائیوںکی تائید حاصل ہوگئی تو پھر صلیب کی لکڑی کو اٹھانے اور پوپ اربن دوم کی پکار کو بلند کرنے کی ایک دوڑ شروع ہوگئی،ان جنگوں کے انہی نعروں سے گیارہویں صدی عیسوی میں عالم عرب و اسلام میں صلیبی یورپی توسیع پسندی کی داغ بیل پڑی ۔ جہاں ان جنگوں سے یورپ کو فتوحات ملیں وہیں تجارتی فروغ اور وسعت کے افق کھل گئے۔

۴۸۹ ؁ ھ! ۱۰۹۶ ؁ء سے ۶۹۰؁ ھ! ۱۲۹۱ ؁ ء تک جملہ دو صدیاں پہلی صلیبی جنگوں کا دور شمار ہوتا ہے، اس دوران ۴۹۳؁ ھ !۱۱۰۰ ؁ ء سے ۵۸۲ ؁ ھ ! ۱۱۸۶ ؁ ء میں صلاح الدین ایوبی کے ہاتھوں صلیبیوں کی شکست تک جملہ (۸۶) سال بیت المقدس پر صلیبیوں کا قبضہ رہا، ان صلیبی جنگوں سے یورپ کے عیسائیوں کا کیا فائدہ ہوا ، اس بارے میں فاضل مورخ ویل ڈورنٹ Will Durant اپنی معرکۃ الاراء کتاب قصۃ الحضارۃ Story of Civilisation میں یوں رقم طراز ہے ۔
صلیبی جنگوں نے یورپ والوں کے مسلمانوں کے تجارتی و صنعتی طریقہ کار کو جاننے کے بعد ان میں پھرتیلے پن اور چستی کی روح بھر دی ، کیونکہ ان جنگوں سے انہیں سب سے زیادہ فائدہ یہ ہوا کہ دنیا کے مختلف شہروں کے جائے وقوع سے انہیں آگاہی حاصل ہوئی، اطالوی تاجروں نے صلیبی جنگوں کے طفیل بحر متوسط کی گذرگاہوں کے نقشے بنانا سیکھ لیا، جو راہب ، مورخ اور خبرنویس صلیبی گھڑسواروں کے ساتھ چلے تھے انہوں نے ایشیا کے ملکوں کی وسعت اور ان کے مختلف علاقہ جات کے بارے میں نت نئی معلومات حاصل کرکے یہ معلومات اپنے لوگوں تک پہنچائیں، جس نے ان کے دلوں میں ان علاقوں کی کھوج اور یہاں تک پہنچنے کی کشش پیدا کی، اس طرح( عیسائیوں کے) بلاد مقدسہ (فلسطین) کا سفر کرنے والوں ، یہاں کے مقدس مقامات کے زائرین کی رہنمائی اور یہاں کی ریاستوں اور شہروں کی تفصیلات بیان کرنے والی کتابیں منظر عام پر آئیں ، عیسائی طبیبوں نے یہودی اور مسلمان طبیبوں سے علم طب حاصل کیا ، صلیبی جنگوں کے طفیل یورپ میں علم جراحت ترقی پذیر ہوا،اس طرح تجارت اور کاروبار صلیب کے زیر سایہ اور پیچھے پیچھے چلے،یہ بھی ہوسکتا ہے کہ صلیب کی قیادت تجارت نے کی، گھڑ سوار صلیبی فلسطین میں مسلمانوں سے ہار گئے ، لیکن اطالوی بحری بیڑے نے بحر متوسط کو نہ صرف مسلمانوں کے ہاتھوں سے چھین لیا بلکہ بیزنطینیوں سے بھی اس کا قبضہ لے لیا، یہ درست ہے کہ شہر وینس ، جنوہ ، پیزا ، املفی ، مرسلیا ، برسلونہ صلیبی جنگوں کے قبل سے مشرق کے مسلم ملکوں سے تجارت کرتے اور تنگنائے باسفور اور بحر اسود کو چیرتے آئے تھے ، لیکن صلیبی جنگوں نے اس تجارت کے دائرہ کار کی وسعت کو دور دور تک پھیلادیا ، قسطنطینیہ پر وینس والوں کا قبضہ ، عیسائی زائرین اور جنگجووں کو فلسطین پہنچانا ، ،مشرقی ممالک میں عیسائیوں اور غیر عیسائیوں کو کمک فراہم کرنا ، مشرق سے یورپ کو غلہ کی درآمد وغیرہ اسباب سے تجارت اور بحری نقل و حرکت میں ایسی پھرتی آئی کہ جس کی نظیر رومن امپائر کی سربلندی کے ایام کے بعد نہیں ملتی، یہ تجارت اپنے ساتھ یورپ کے لئے بڑی مقدار میں ریشمی کپڑے ، شکر اور کالی مرچ ، ادرک ، لونگ ، الائچی جیسے مصالحہ جات لے آئی، گیارھویں صدی کے یورپ میں یہ سب چیزیں نایاب اور آسائشی ساز و سامان تصور ہوتی تھیں ، اس تجارت سے مشرق سے مغرب کو بڑی مقدار میں مختلف نباتات جڑی بوٹیاں ، اناج اور درخت منتقل ہوئے جن سے یورپ اس سے قبل اندلس کی اسلامی ریاست کے توسط سے متعارف ہوا تھا ، ان نئی متعار ف ہونے والی اشیاء میں مکئی ، چاول ،تل،لیموں، خربوزہ ،آڑو، شفتالو ،کھجور ، چھوٹی پیاز جوکہ شالوت اور عسقلانی کہلاتی تھی ، عسقلان ثغر سے کشتیوں پر مشرق سے مغرب کومنتقل ہوتے تھے، شفتالو کو عرصہ تک برقوق دمشق کہا جاتا تھا ، اس طرح اسلامی ملکوں سے سفید ریشمی کپڑا ، دمقس ، موسلین ، ساٹین ، مخمل ، کشیدہ کاری کئے ہوئے دوسرے کپڑے ، غالیچے ، رنگ و روغن ، آٹا ، عطریات ، زمین داروں اور متوسط طبقہ کے گھروں کو مزین کرنے اور ان کے مردوں اور عورتوں کو آراستہ کرنے کے لئے جواہرات پہنچتے تھے ، برونز اور صیقل کی ہوئی دھاتوں سے بنے آئینوں کی جگہ کانچ سے بنے اور دھاتوںسے ڈھکے آئینوں نے لے لی،یورپ نے مشرق سے شکر اور وینس کے آئینہ صاف کرنے کی صنعت سیکھی۔ (۵)
حوالہ جات
(Asia and Western Dominiance p.22) (1)(۲) ( محی الدین الالوائی : ثقافۃ الھند ج ۷!۱،۲ ا۔۱۹۵۹ء ص ۳۲)(۳) (Boies , Penrose,Travel and Discovery in The Renaissance p2)(۴) (سونیا ۔ی۔ہاو:فی طلب التوابل ص ۱۳)(۵) (قصۃ الحضارۃ ، عصر الایمان ، جلد : ۴ باب ۲۳ )​
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
​
 
Last edited:
Advertisement
[TABLE="class: Textln1, width: 100%, align: center"]
[TR="class: Text1ln1"]
[TD]عبدالمتین منیری[/TD]
[/TR]
[TR="class: Text1ln1"]
[TD]۔[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: Text1ln1"]
پہلا مغربی سامراج 2
یورپ میں ہندوستانی مصالحہ جات کی اہمیت اتنی کیوں بڑھ گئی اس سلسلے میں عبد العزیز محمد الشناوی رقم طراز ہیں کہ اس کا سبب یہ تھا کہ اس زمانے میں جب کہ ریفریجیٹر اور چیزوں کو ٹھنڈا کرکے جمادینے والی بڑی چیزیں معروف نہیں ہوئی تھیں گوشت کو محفوظ رکھنے کے لئے ان مصالحہ جات کی سخت ضرورت محسوس ہوتی تھی ، اس زمانے کے یورپ کی آسائش اور خوشحال زندگی میں کھانا مشرقی مصالحہ جات کو ملائے بغیر نہیں کھایا جاسکتا تھا ، اس پر مزید یہ کہ لونگ اور ادرک کا حکیمی نسخوں میں استعمال ہونے لگا تھا ، یورپ کی عورتوں میں مشک و عنبر اور آب گلاب کی ضرورت بڑھ گئی تھی ، یہ ضرورت اب کلیسا والوں کو بھی ہونے لگی تھی ، انہیں بھی دھونی دینے کے لئے بخورات ، عطر یات، ہندوستانی جڑی بوٹیوں ،افیم ، کافور وغیرہ کی ضرورت پڑنے لگی تھی ، جبکہ دوسری اشیاء ، کافی ، قیمتی پتھر ، ہاتھی دانت ، غالیچے ،ریشمی کپڑے ، یورپی معاشرے میں اظہار مفاخرت اور دولت کے اظہار کے ذریعے بن گئے تھے ۔ (۱

ان ہندوستانی مصنوعات کی تجارت سے تاجروں کو جو منافع حاصل ہوتا تھا اس کی تفصیل شہر وینس کے مورخ چارل ڈیل نے یوں بیا ن کی ہے : ایک کوئنٹل ادرک کی جو قیمت اسکندریہ میں گیارہ کروزاڈو (Crusados ستر برطانوی سنٹ کے برابر قدیم پرتگالی سونے کا سکہ) لگائی جاتی تھی ۔کالیکٹ میں اس کی قیمت چار کروزاڈو تھی ، ایک کوئنٹل کالی مرچ کی جو قیمت ڈھائی تا تین وینسی سکہ (ڈوکیٹ Ducat ۴۹۴،۳ گرام سونے کا وینس اور خلافت عثمانیہ میں رائج سکہ ) یہ مرچ اسکندریہ میں (۸۰) سے کم پر ملنا مشکل تھا ۔۔۔ باوجود اس کے تاجروں کے لئے یہ تجارت بہت منافع بخش تھی ۔۔۔ ۱۵۰۳؁ ء میں واسکوڈی گاما ہندوستان سے اپنے جہاز پر ساڑھے تین ہزار کوئنٹل کالی مرچ ، دارچینی ، ادرک ، اور جوز الطیب لاد کرلایا ،جواہرات اور قیمتی پتھر ان کے علاوہ تھے ، ان کی قیمت ایک ملین ڈوکیٹ لگائی گئی ۔ جب کہ اس مہم کے اخراجات دولاکھ ڈوکیٹ سے زیادہ نہ تھے ، ا س مہم میں مال لگانے والوں کو ملنے والا منافع بھی اسی نسبت سے زیادہ تھا ، لسبن کے دوہزار ڈوکیٹ لگانے والے ایک گھر کو پانچ ہزار کا فائدہ ہوا (۲


انہی صلیبی جنگوں کے جگر سے اطالوی بحری جمہوریتوں خصوصا جنوہ اور وینس کی نیو پڑی جنہوں نے روایتی راستوں سے مشرق کی پیداوار کو شام کے راستے یورپ لانا شروع کیا، اور وینس کے بحری بیڑوں نے مشرق کی محصولات کی یورپ درآمد شروع کی،دوسری جانب انہوں نے جنگجوؤں اور ان کے راشن اور یورپین زائرین کو مملکت شام بھیجنا شروع کیا،جس کی وجہ سے تجارت اور جہازرانی کو ایسا ابھار ملا جس کی نظیر رومن ایمپایر کے بعد نہیں ملتی،اور یورپ کے بازار وں کی دکانیں ریشمی کپڑوں شکر مصالحہ جات جیسے کالی مرچ ادرک لونگ اور الائچی وغیرہ کے ڈھیر سے بھر گئے،اور یہ اشیاء گیارہویں صدی عیسوی کے یورپ میں سامان تعیش شمار ہونے لگیں (۳)


لیکن مشہور واقعہ حطین ۵۸۳؁ھ !۱۱۸۷؁ء اور بیت المقدس کی مسلمانوں کے ہاتھوں میں سقوط (اسی سال بحر اوسط کے مغرب میں مملکت پرتگال وجود میں آئی) اور پھر عکا ۱۲۹۰؁ء کا سقوط اور تدریجی طور پر ایوبیوں کے بعد آنے والے ممالیک (خاندان غلامان) کے دور میںدیار شام سے صلیبیوں کو نکال بھگانے کی وجہ سے اطالوی جمہوریتوں کے معاشی حالات کو سخت زک پہنچی اور یہاں کے بہت سارے مشہور کاروباری خاندان افلاس کا شکار ہوگئے (۴


یہاں سے تیرھویں صدی عیسوی کے اواخر میں جنوہ والوں نے فارس (ایران ) کے منگولوں کے ساتھ باہمی تعاون اور افہام تفہیم سے ہندوستان کے بری راستے سے خلیج عرب (فارس) تک پھر یہاں سے بحر اوسط کی مشرقی بندرگاہوں تک مصالحہ جات کی درآمد کا خاکہ بنایا،حالانکہ یہ سوچ نافذ العمل نہ ہوسکی، لیکن اس کے نتیجے میں مصالحہ جات کے علاقوں تک نئے راستے کی تلاش کی ان کی خواہش تیز تر ہوگئی،اس مسابقت کے نتیجے میں جنوہ اور وینس میں متعدد جنگیں چھڑ گئیںاور جنوہ کو بھاری تجارتی نقصان اٹھانا پڑا اور بحر اوسط کی کئی ایک بندرگاہیں اس کی بالادستی سے نکل گئیں(۵


لیکن وینس نے صلیبی جنگوں کے بعد شام میں ہونے والے نقصانات کی بھرپائی مشرق کی درآمدات کے دوسرے تجارتی شہروں قاہرہ اور اسکندریہ سے کی، جب کہ یہ دونوں شہر ہندوستان چین ملقا اور انڈونیشی جزیروں سے یورپ کے لئے آنے والے سامان تجارت کے اہم ٹرانزٹ پورٹ بن گئے،ان کی اہمیت مصر میں سلطنت فاطمی کی دور ہی سے ہونے لگی تھی،وینس نے اپنے تعلقات مصر شام اور حجاز کے ممالیک سلاطین سے مضبوط کئے اور بحر احمر اور خلیج عرب (فارس) کے راستے آنے والے مشرقی سامان تجارت پر اپنی مونوپولی مضبوط کی ،اس غرض سے وینس نے اپنے چھ بحری بیڑے تیار کئے جن کی مدد سے پندرھویں صدی میں اس نے بے تحاشہ منافع کمایا جس سے ان جمہوریتوں کو بحر اوسط کے اطراف اپنی چودھراہت قائم کرنے میں مدد ملی۔ (۶
یہاں سے وینس اور جنوہ کے تاجر قاہرہ اسکندریہ اور شام کے تاجروں کی دلالی میں دب سے گئے،اور ان کی حیثیت ممالیک سلاطین کے ماتحت شام و مصر کی سرزمین سے گذرنے والے سامان تجارت پر ٹیکس دے کر مال چھڑانے والے تقسیم کنندگان کی سی ہوگئی، (۷

یہ ٹیکس کبھی کبھار چیزوں کی اصل قیمت سے تین گنا زیادہ بڑھ جاتا تھا، لہذا پندرھویں صدی میں یورپ کا اصل ہد ف عرب اور مسلمانوں کی سرزمیں سے بغیر گذرے اور ان کی وساطت کے بغیر براہ راست مصالحہ جات کے اصل علاقوں تک رسائی ہو گیا تھا۔
یورپ کے جغرافیائی انکشافات کی تحریک کا آغاز اس سے ایک صدی پیشتر مارکوپولو جیسے سیاحوں کے انفرادی طورپر کئے گئے اسفار اور مہم جوئیوں سے ہوگیا تھا (۸

ایک دوسرا سفریوگولینو دی فالڈو نے سنہ ۱۲۹۱ میں ہندوستان پہنچنے کی غرض سے جنوہ سے جبل الطارق اور مشرقی ساحل افریقہ کا کیا تھا ، لیکن بعد میں اس کے نتائج معلوم نہ ہوسکے (۹


پھرحکومتوں کی جانب سے مصالحہ جات اور سونے کی سرزمینوں تک رسائی کے لئے کوششیں شروع ہوگئی، اس کے ساتھ ہی ۱۳۰۰؁ء ۔ ۱۵۰۰؁ء کے دوران یورپ کی نشات ثانیہ نے جسے اس وقت یورپ کی پیدائش نو کا نام دیا گیا تھا ان انکشافات میں کمک کا فیکٹر ثابت ہوئی ، خاص طور پر جب سے یورپ کے اہم شہروں میں سرمایہ دار طبقہ نے جنم دیا جس سے یورپ کی اقتصادیات کی ترقی میں مدد ملی،اس منفعت کے تبادلہ میں اس سرمایہ دار طبقہ نے جغرافیائی انکشافات کی مہموں کو آگے بڑھا یا جس سے ظاہر ہوگیا کہ آنکھوں سے اوجھل چیزیں اپنے ساتھ دولت لے آتی ہے،اس پر آپ دور وسطی میں یورپ کی نشات ثانیہ میں اثراندازہونے والے ان تہذیبی مراکز پر نگاہ دوڑائیں:
۔

جزئرہ نمائے ایبریا (اندلس ۔ جزیرہ سسلی اور جنوب اٹلی ۔ دیار مشرق عربی (شام و مصر) صلیبی جنگوں کے دوران (۱۰
حالانکہ اٹلی کے سمندری شہروں جیسے وینس اور جنوہ نے مشرق سے تجارت اور اس کی یورپ میں مونوپولی کے طفیل اقتصادی خوشحالی کا مزہ اٹھایاتھا، لیکن یورپ کی نشات ثانیہ کے نشانات اٹلی کے دوسرے شہروں فلورنس وغیرہ میں بھی نظر آنے لگے تھے،ان شہروں نے مشرق کی عربی اسلامی تہذیب سے خوب خوشہ چینی کی جس سے یہاں علم اور دانشوروں کی تحریک پھلی پھولی، لہذا یہ تہذیب میں یورپ کے دوسرے شہروں پر بازی لے گئے۔

اٹلی کے ان شہروں خصوصا جنوہ کے لوگوں نے چودھویں صدی میں اقتصادی حالات خراب ہونے پر یہاں سے اسپین اور پرتگال اور جزیرہ نمائے ایبیریا کو ہجرت کی ، اس وقت یہ مملکتیں اسپین سے مسلمانوں کے وجود کو نیست و نابود کرنے اور اس جزیرہ نما سے اسلام کے نام لیواوں کو ختم کرنے پر تلی ہوئی تھیں اور اس غرض سے یہاں کی مسلم مملکتوں کے ساتھ جنگیں اپنے عروج پر تھیں اویہ ان کی اقتصادی شریانوں کو شمال افریقہ اور مشرق عربی سے کاٹنے کے لئے کوشاں تھیں (۱۱
تو ان سائنس دانوں کے جنہیں اسلامی تہذیب وثقافت کے سرچشموں سے جغرافیائی اور فلکی معلومات دستیاب ہوئی تھیں ان کے ساتھ ملنے سے اس جغرافیائی انکشافات کی تحریک کو آگے بڑھانے میں زبردست مدد ملی، س کے نتیجے میں بروبحر اور کرہ ارضی اور اس کے اطراف سفر و سیاحت کے بارے میں روشن افکاروخیالات اکٹھا ہونے لگے ( یورپ میں جدید دو ر یورپ والوں کے نقطہ نظر سے ۸۵۷؁ھ!۱۴۵۳؁ء سے شروع ہوتا ہے جب قسطنطینیہ پر عثمانیوں کا قبضہ ہوا تھا اور مشرقی یورپ میں اسلامی عثمانیوں کی یلغار شروع ہوئی تھی )،یہاں تک کہ نئے یورپ کے دور کے آغاز میں یہ بات عام ہوگئی کہ مشرقی ایشیاء کا آخری سرا چین جاپان اورمصالحہ جات کے جزیروں پر ختم ہوتا ہے۔ (۱۲

جس چیز نے عملی طور پر مصالحہ جات کے سرچشموں کی تلاش میں مہم جوئی اور جغرافیائی انکشافات کی تحریک کے آغاز کے بارے میں غور وفکر کرنے پر مجبور کیا وہ یورپ کی نشآت ثانیہ کے اہم تہذیبی پہلو جیسے علمی اداروں کا قیام اکیڈمیاں کتب خانے اور اسکول وغیرہ تھے جو کہ اغریقی یونانی لاطینی تحقیقات کی سرپرستی کرتے تھے اور علم آثار اور تاریخ کا اہتمام کرتے تھے،اور نئی ایجادات جیسے طباعت کے آلات اور بارود کی ایجاد تھی جس نے جنگی سسٹم میں زبردست انقلاب برپا کی تھی،اور متعدد فلکی آلات تک ان کی رسائی تھی جس نے علم بحار اور سمندری معلومات میں بڑا کردا ر ادا کیا،جیسے اسطرلاب قطب نما ، متحرک گیر وغیرہ ، ان سب نے جہازرانی کے مفہوم کو وسعت دی اور قدیم بوسیدہ دیومالائی خرافاتی افکار وخیالات کو نکال باہر پھینکا،ایک نامعلوم کی تلاش میں یورپ کی جغرافیائی انکشافات کی تحریک کے راستے سے روڑے ہٹائے اور مشرق کے پانیوں تک پرتگالیوں کو پہنچنے کی راہ ہموار کی۔(۱۳

حوالہ جات(۱) (اوروبا فی مطلع العصور الحدیثہ ، ۲۰۱) (۲) ( البندقیہ : جمہوریۃ ارستقراطیہ ۔ ۱۴۶)(۳) (قصۃ الحضارۃ ج۴ مج ۴ (۱۵) صفحہ ۶۸)(۴) (تطور الفکر الجغرافی ص ۵۱)(۵) ((Panikkar p 23)(۶) (اثر تحول التجارۃ العالمیۃ الی راس الرجاء الصالح علی مصر و عالم البحر المتوسط ص ۲۷)(۷) (تطور الفکر الجغرافی و ۵۱)(۸) (( Boies Penrose 10.11(۹) ((Panikkare p 32,Boies Penrose p 17(۱۰) (اوربا فی مطلع العصور الحدیثہ ص ۲۰۱)(۱۱) (تاریخ غرب افریقیا ص ۱۰۷)(۱۲) (تاریخ اوربا العصور الوسطی ص ۴۶۳) (۱۳) (الغزو البرتغالی للجنوب العربی والخلیج ۵۔۱۲)​
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
​
 
[TABLE="class: Textln1, width: 100%, align: center"]
[TR="class: Text1ln1"]
[TD]عبدالمتین منیری[/TD]
[/TR]
[TR="class: Text1ln1"]
[TD][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: Text1ln1"]پہلا مغربي سامراج
۔ 3۔

جب کوئي مورخ پندرہويں صدي ميں ہوئي پرتگالي کھوجي ٹيموں کے بحري انکشافات اور ان کے اسفار کے موضوع کو چھيڑتا ہے تو اسے ان کھوجي ٹيموں کي جد و جہد کے پس پردہ کھڑے اس جذبہ کو بھي ديکھنا ہوتا ہے جو ان کے اہداف سے شانہ بشانہ ملاکر اور ساتھ ساتھ رواں دواں تھے، يہ جذبہ تھا عہد وسطي کے عالمي تجارتي راستوں پر انکي مکمل دسترس اور ان کے سرچشموں کو مسلمانوں کي سرزمينوں سے کاٹ کر پرتگال کي سرزمين کي طرف موڑنا اور پھر يہاں سے يورپ تک انہيں لے جانا، اس کي وضاحت کے لئے اس وقت کے عالمي تجارت کے راستوں کو پيش کرنا از حد ضروري ہے۔

دور وسطي ميں سامان تجارت کے اصلي سرچشمے براعظم افريقہ کے مشرقي ساحل سے شروع ہوکر مليشيا اور چين تک پہنچتے تھے، يہ تجارت مختلف بري اور بحري راستوں سے ہو کر گذرتي تھي ۔ اور ان ميں سے اکثر بحر ہند سے ہوتے ہوئے بحراوقيانوس پر ختم ہوتي تھي، ان کے درميان ميں عالم عرب اور يورپ کي منڈياں آتي تھيں ، اس تجارت کا بڑا حصہ مندرجہ ذيل راستوں سے ہوکر گذرتا تھا۔

1۔ خليج عرب ۔ ملک شام

مشرقي سامان تجارت کشتيوں کے راستے ہندوستان سے بحري راستے سے خليج عرب (فارس) تک پہنچتا ، پھر بصرہ اور خليج کے آخري سرے تک،جہاں سے قافلے بري راستے يا پھر نہر فرات کے راستے سے بغداد پہنچتے ، پھر يہاں سے حلب ، يہاں سے مغرب کي سمت پر واقع شامي بندرگاہوں تک ، يہاں وينس اور جنوہ کي کشتياں يورپ کي منڈيوں ميں انہيں پہنچانے کے انتظار ميں تيار رہتيں(1)

اس راستے کو طريق اوسط (درمياني راستہ ) کہا جاتا تھا۔يورپي صارفين تک ہندوستاني و مشرقي سامان پہنچانے کے لئے اس راستہ کا نصيب سب سے اچھا تھا،اپنے بہترين جغرافيائي جائے وقوع اور ہندوستاني کشتيوں کے لئے براہ راست راستہ ہونے کي وجہ سے،اس راستے سے اطالوي شہروں نے مشرقي عرب ملکوں ميں برپا صليبي جنگوں کے دوران خوب فائدہ اٹھا يا ۔

2۔ بحر احمر ۔ مصر

يہ راستہ عدن کے جنوب ميں واقع مشرق سے آنے والے سامان تجارت اکٹھا ہونے کے مرکز سے شروع ہوتا تھا،پھر يہ سامان بحري راستہ سے بحر احمر کے مغربي ساحل پر سويز يا (عيذاب اور قصير) لے جايا جاتا ، پھر قافلوں کي پيٹھوں لاد کر قاہرہ پھر اسکندريہ اور کبھي دمياط لے جايا جاتا،يہاں سے وينس اور جنوہ کي کشتياں اسے يورپ منتقل کرتيںجہاں يہ صارفين کے لئے خردہ فروشوں کے پاس پہنچتا(2)

جب مملوک سلاطين (سلطنت غلامان ) مصر شام حجاز اور يمن کے بعض علاقوں پر عہد وسطي کے اواخر سے عہد جديد کے آغاز تک (1250ء ۔ 1517ء) حکومت کرنے لگے تو يہ دونوں راستے مماليک کے قبضے ميں آگئے تو انہوں نے اپني سرزمين سے گذرنے والے سامان تجارت پر مختلف قسم کے زبردست ٹيکس لگا کر بے تحاشہ منافع کمانا شروع کيا (3)

ان سلاطين مماليک کي کوشش رہي کہ فائدہ مند مصالحہ جات کي تجارت کے راز اپنے تک محدود رہيں ، کوئي اور قوم اس تجارت کے خفيہ رازوں سے آگاہ نہ ہو،لہذا انہوں نے اس کے لئے زبردست احتياطي تدابير اختيار کيں،اس غرض سے انہوں نے غير مسلم سوار کشتيوں کے بحر احمر کي لہروں کو چيرنے پر اس دليل کے ساتھ پابندي لگادي کہ يہ سمندر حجاز کے مقدس اسلامي مقامات تک جاتا ہے، لہذا انہوں نے يہ حصار توڑنے يا مشرقي تجارت کے اصل جگہوں اور راستوں کے بارے ميں معلومات فراہم کرنے والوں پر سخت سزائيں مقرر کيں (4)

( بحر احمر ميں جہازراني کا يہ ضابطہ دراصل صلاح الدين ايوبي ؒ نے فرانسيسي بادشاہ ارناط ف 1187؁ء Renaud de Ch[L:226]tillon کے بحر احمر پر حملہ کے بعد نافذ کيا تھا)

يہ دونوں راستے جو کہ مصالحہ جات کي تجارت کے لئے بنياد ي حيثيت رکھتے تھے ان سے ہٹ کر ايک تيسرا بري راستہ بھي تھا جو کہ خطرات سے پر تھا، يہ ملبار کے اندروني پہاڑوں سے نکل کر شمال کي طرف کو بڑھتا اور مختلف آڑھے ٹيڑھے راستوں سے ہوتے ہوئے دريائے جيحون کي طرف کو نکلتا جہاں چين و بخاري سے آنے والے راستے اسے آکر ملتے ، يہاں سے اس کي دو شاخيں نکلتي تھيں :

1۔ ايک بحر قزوين سے ہوتے ہوئے دريائے وولگا کي طرف نکلتي

ب : دوسري بحر اسود کي طرف جاتي جو طرا بزون پھر قسطنطينيہ تک پہنچتي ۔

چودھوي صدي کے اواخر اور پندرھويں صدي کے اوائل ميں سلطنت عثمانيہ کي توسيعي جنگوں کے ظہور پذير ہونے کي وجہ سے اس راستے مين زبردست رکاوٹيں آئيں (5)

باہم متنازع گروپوں ميں اختلافات اور سياسي تنازعات کي وجہ سے ان عربي و اسلامي زمينوں سے گذرنے والے دو ميں سے کوئي ايک راستہ يا دونوں بند ہوتا رہتا، جس کي وجہ سے يورپ کو مشرقي اشياء کي رسد بند ہوجاتي اور تاجروں کو اس تيسرے راستے کو اپنانے کي ضرورت پيش آتي حالانکہ ايشياء کے وسيع و عريض خطے پر پھيلے ہونے کي وجہ سے يہ راستہ بھي چنداں محفوظ نہ ہوتا(6)

قرون وسطي کے آخري حصے ميںيہ اہم پيش رفت ہوئي کہ مصالحہ جات تيار کرنے والے تمام مراکز اور راستے مسلمانوں کے ہاتھوں ميں آگئے اور ان علاقوں کے روابط ہندوستان کي مقامي اسلامي حکومتوں جيسے افغان اور مغل کے ساتھ، ملقا کي مسلم سلطنتوں کے ساتھ ، مصر شام اور حجاز کے مماليک سلاطين (سلطان غلامان) کے ساتھ ، اور مشرقي افريقہ کي اسلامي امارتوں کے ساتھ مضبوط ہوگئے ،اور يورپ مکمل طور پر مسلم تجارت کے مکمل کنٹرول سے نکلنے کے اسباب ووسائل کے حصول کي جد وجہد ميں مگن ہوگيا ،اور اس بات کي ضرورت اس وقت شديد تر ہوگئي جب مسلم عثماني سلطنت نے اناضول کو فتح کيا اور 1453؁ء ميں مشرقي يورپ کے پايہ تخت قسطنطينيہ پر قبضہ کرليا۔

اس ميں شک نہيں کہ مشرقي يورپ پر عثمانيوں کے بڑھتے سيلاب نے بابائے روم کواز سرنو مسلمانوں کے خلاف دوسري صليبي جنگ شروع کرنے کي صدادينے پر اکسايا (7)

بعض مورخين کي رائے ہے کہ دور جديد کي ابتدا ميں جو جو جغرافيائي کھوجي ٹيميں نکليں ان کا اولين مقصد عثماني ترکوں کي ايشائے کوچک اور بحرمتوسط کے مشرقي ساحلوں کي طرف پيش قدمي کو روکنا اور انہيں ہندوستان کو مغرب سے ملانے والے قديم تجارتي راستوں سے کاٹنا اور مشرق سے مصالحہ جات کے حصول کے لئے درپيش مشکلات کا حل تلاش کرنا ہے۔يہاں سے اس سامان تجارت کي اصل جگہوں تک نئے راستوں سے پہنچنے کي ا نہيں سخت ضرورت پيش آئي ۔ليکن فرانسيسي مورخ رولان موسينيہ اس رائے کو رد کرتے ہيں،اور وہ جواب ديتے ہيں کہ ترکوں کي جنگوں کي وجہ سے تجارت ميں کبھي کبھار دڑاريں پڑتي رہيں،ليکن ترکوں نے بذات خود کبھي مغرب والوں سے تجارتي معاملات ميں دشمني کا رويہ نہيں اپنايا، انہوں نے ہميشہ وينس اور جنوہ کي حکومتوں کے ساتھ معاہدوں پر اپني رضامندي ظاہر کي اور ان کي تجديد اور مابين الملکي معاہدوں کي پاسداري کرتے رہے،انہوں نے فارس سے گزرنے والے قافلوں اور خليج عرب اور بحر احمر کے بحري گزرگاہوں کي آزادي کے تحفظ کا ہميشہ خيال رکھا،سليم اول نے 1517؁ء ميں مصر فتح کرتے ہي مماليک سلاطين کے ساتھ وينس والوں کے معاہدوں کي تجديد کي،او ر مماليک نے مصالحہ جات کي تجارت پر جو ٹيکس بڑھائے تھے انہيں کم کئے(8)

مگر ہم يہ کہ سکتے ہيں کہ عثماني ترکوں کے يورپ ميںغزوات نے اس وقت نفسياتي طور پر اہم کردا ر ادا کيا ،جب دوبارہ اسلام مشرقي يورپ پر حملہ کرنے ميں کامياب ہوگيا ،حالانکہ 1453؁ ء ميں اندلس ميں يورپ کے جنوبي اور مغربي اطراف ميں اسلام ختم ہورہا تھا،اس نفسياتي صورت حال کو سلطان عثماني محمد الفاتح کے مشرقي آرتھوڈکس کليسا کے مرکز قسطنطينيہ کو عثماني سلطنت کا دارالخلافہ بنانے اور اس کانام تبديل کرکے دارالاسلام (اسلامبول ) رکھنے نے اور تقويت دي(9)

اس موقعہ کو پوپ کاليکٹس سوم 58؁۔1455؁Calixtus III نے اسلام مخالف جذبات ابھارنے کے لئے استعمال کيا ، اس نے سقوط قسطنينيہ کے بعد نصراني مذہب ميں ايک نئي عبادت کي بنياد ڈالي اور عيسائيوں کو اس کي ادائيگي کا حکم ديا ، اس نے اسے نماز خوشخبري کا نام ديا ،اس دوران عثماني ترکوں پر خصوصيت کے ساتھ نصرت کي دعا مانگي جاتي تھي،اس پوپ نے يورپ والوں کو مسلمانوں کے خلاف ہر جگہ اکٹھا کرنے کي بھرپور کوشش کي (10)

ان سب اسباب سے نئے اسلامي ريلے کے بارے ميں تمام نصراني دنيا ايک ڈر اور خوف ميں مبتلا ہوگئي، رومن کيتھولک چرچ نے قسطنطينيہ اور وہاں کے مشرقي کليسا کے سقوط کے بعد اس ڈر کو مغربي اور مشرقي عيسائي دنيا پر اپني روحاني چودھراہٹ قائم کرنے کے لئے خوب استعمال کيا ، اور مشرقي اور مغربي کليسا کے درميان جو دشمني 1054؁ء کے بعد ختم نہيں ہوئي تھي وہ ان کے درميان مکمل قطع تعلقي پر منتج ہوئي ۔يہاں سے رومن کليسا کے اندلس کے نصراني بادشاہوں سے جذباتي تعلقا ت ابھرنے لگے جنہوں نے اپنے کندھوں پر دوسري صليبي جنگ چھيڑنے کي ذمہ داري اٹھالي تھي ، اور شايد يہ تعبير درست ہو کہ انہوں نے کليسا اور اسکے پاپاوں کي آشيرواد سے جزيرہ نمائے ايبيريا سے اسلامي وجود کو ختم کرنے اور مغربي يورپ سے اسلام اور اس کي سلطنت کو نيست و نابود کرکے پوري نصراني دنيا پر رومن کليسا کي سياسي اور روحاني چودھراہٹ مسلط کرنے کا ٹھيکہ اٹھا رکھا تھا،اسي وجہ سے رومن کليسا اور اس کے پاپاوؤںنے پرتگال اور اسپين کي متبادل تجارتي راستوں تک رسائي حاصل کرکے مسلمانوں کو ان کے گھروں ميںگھس کر ضرب لگانے انہيں ان کے ملکوں کے پيچھے سے گھير کر ہميشہ کے لئے تباہ کر نے اور تجارتي دولت کو ان سے چھين لينے اور اس طرح اقتصادي عامل (مصالحہ جات کے اصل مراکز تک براہ راست پہنچ کران کے اونچے ٹيکسوں سے بچنے )، اور ديني عامل يہ کہ يورپ کي جغرافيائي کھوجي دستوں کي تحريک کے ذريعے ( مسلمانوں کو پيچھے سے مارنے اور عالم اسلام کو تباہ کرنے)کي کوششوں کي بھرپور ہمت افزائي کي۔





حوالہ جات


1۔ Boies Penrose:Travel And Discovery In Renaissance (1402-1692)U.K 1960


p 16.17


2۔ نعيم ذکي فہمي :طرق التجارۃ الدوليۃ (القاہرۃ (1973) ص


3124۔ سعيد عبد الفتاح عاشور : مصر في عہد دولۃ سلاطين المماليک البحريۃ (القاہرۃ 1962) ص


4208۔ شوقي الجمل : تاريخ کشف افريقيا و استعمارھا (القاہرۃ ، 1971) ص


560۔اسماعيل نور الربيعي : المرحلۃ المرحلۃ الثانيۃ من التنافس (مجلۃ الوثيقہ ع29 س 15 البحرين 1996) ص


689۔ج ج لويمر : دليل الخليج (القسم التاريخي ۔الدوحۃ 1967ء) ج1،ص


79۔سعيد عبد الفتاح عاشور : الحرکۃ الصليبيۃ (القاہرۃ 1990) ج 2 ص


8989۔ رولان موسينيہ :تاريخ الحضارات العام(لبنان 1987ء) ج 4 ص 39)


9۔ عبد العزيز الشناوي : المراحل الاولي للوجود البرتغالي (قطر 1976ء) ج 2 ص


10618۔حمزہ الصيرفي : النفوذ البرتغالي في الخليج العربي (الرياض 1983ء) ص

[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
​
 
Advertisement
[MENTION=17789]WatanDost[/MENTION]

bhai yeh sab agar kisi tarha Roman Urdu main likh do to aap ki bohut meherbani hogi , kuin ke jis Urdu font main yeh likha gaya hai , us main ziyada tar urdu ke alfaaz parhay nahi ja rahe
 
Advertisement
Advertisement
actualy watan dost ka thread main parhna cha raha tha , khair ...


وہ یہ سب گھول کر ، "شربت" بھی بنا کر دے تو ، کوئی فائدہ نہیں ، آج کل یہ "تعویز" کچھ اثر نہیں کرتے ، ​
 
Advertisement
​
Teri Nigah Firomaya, Hath Hai Kotah
Tera Gunah Ke Nakheel-e-Buland Ka Hai Gunah

Thy vision and thy hands are chained, earthbound,
Is it thy nature’s fault, or of the thought too high?

​
Gala To Ghoont Diya Ahl-e-Madrasa Ne Tera
Kahan Se Aye Sada ‘LA ILAHA ILLALLAH’

The schoolmen have strangled thy nascent soul,
And stifled the voice of passionate faith in thee.

​
Khudi Mein Gum Hai Khudai, Talash Kar Ghafil!
Yehi Hai Tere Liye Ab Salah-e-Kaar Ki Rah

Absorb thyself in selfhood, seek the path of God,
This is the only way for thee to find freedom.

​
Hadees-e-Dil Kisi Darvaish-e-Be-Gileem Se Puch
Khuda Kare Tujhe Tere Maqam Se Aagah

Ask an unclad dervish what the heart doth say,
May God show thee thy place in the world of men.

​
Barahna Sar Hai Tu Azam-e-Buland Paida Kar
Yahan Faqt Sar-e-Shaheen Ke Waste Hai Kulah

If bare‐headed, have a towering will,
The crown is not for thee, but for the eagle alone.

​
Na Rahe Sitare Ki Gardish Na Bazi-e-Aflak
Khudi Ki Mout Hai Tera Zawal-e-Naimat-o-Jah

When thou losest selfhood, thou losest power, too;
Blame not the stars and fate for thy fall.

​
Utha Main Madrasa-o-Khanqah Se Ghamnaak
Na Zindagi, Na Mohabbat, Na Maarifat, Na Nigah!

Monasteries and schools left me sad and dejected,
No life and no love; no vision and no knowledge.
​
 
وہ یہ سب گھول کر ، "شربت" بھی بنا کر دے تو ، کوئی فائدہ نہیں ، آج کل یہ "تعویز" کچھ اثر نہیں کرتے ، ​

kuch keh nahi sakta kuin ke main nahi janta wahan likha kia hai
 
(bigsmile)چہرے ، اور آنکھیں پڑھ پڑھ کر ، آپ کی نظر کمزور ہو گیی ہے ​


zindagi main kuch chehray parhay zaroor hain , un ke saath zindagi ka jo waqt guzra us se seekha bhi bohut hai