- Joined
- May 11, 2010
- Posts
- 24,112
- Reaction score
- 31,705
- Points
- 113
اور اب زرداری دوبئی ویزا سکینڈل
یا پنڈورابکس کھل گیا ہے۔وہی ہوا جس کا خدشہ تھا۔ حسین حقانی کے امریکی جاسوسوں کو ویزے جاری کرنے کے انکشافات کے بعد وزارت خارجہ کی آہنی الماریوں میں دفن فائلوں کے منہ کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔ مزید ہولناک حقائق سامنے آ رہے ہیں۔ امریکی جاسوسوں کو ویزے جاری کرنے کا گھنائونا کھیل تو کچھ بھی نہیں ہے، اس سے بھی زیادہ ہولناک راز فاش ہورہے ہیں۔ امریکی گئے بھاڑ میں' دوبئی کا پاکستانی قونصلیٹ بھارتی جاسوسوں کو بھی کھلم کھلا ویزے جاری کرتا رہا اور قومی سلامتی امور سے متعلقہ تمام ذمہ داران کو اس کا بخوبی علم تھا لیکن نادیدہ مصلحتوں نے سب کی زبانوں پر تالے ڈالے رکھے۔
دبئی کا پاکستانی سفارتخانہ 2010 میںامریکی اور بھارتی جاسوسوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی ویزے جاری کرنے کا سب سے بڑا مرکز بنا دیا گیا تھا۔ ہوتا یوں تھا کہ جن مشکوک امریکیوں کو واشنگٹن سے ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا جاتا، وہ بڑے آرام سے دبئی آ کر ویزا لگوا لیتے تھے۔ اسی طرح جن مشکوک بھارتی جاسوسوں کو نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمشن ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیتا وہ بھی دبئی آ کر بڑی آسانی سے پاکستانی ویزے حاصل کر لیتے تھے جو کہ حکومت پاکستان کی جاری کردہ ہدایات کی صریحاً خلاف ورزی تھی۔
قواعد و ضوابط کے مطابق ساری دنیا میں اپنے آبائی ملک کی بجائے کسی دوسرے ملک سے ویزا حاصل کرنے پر مکمل پابندی لگا دی گئی بصورت دیگر وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کی پیشگی اجازت سے صرف خصوصی حالات میں اس طرح کے ویزے جاری کئے جا سکتے ہیں لیکن دوبئی کا پاکستانی سفارتخانہ کْھل کھیلتا رہا۔ صرف امریکی جاسوسوں کو نہیں بھارتی دہشتگردوں اور جاسوسوں کو بھی بنگلا بھگت زائرین کے ویزے جاری کئے جاتے رہے کہ انہوں نے بلوچستان میں وشنو دیوی کی زیارت کرنی ہے۔ المناک حقیقت یہ ہے کہ ہماری قومی سلامتی امور سے متعلقہ ذمہ داران دبے دبے الفاظ میں اعتراضات ریکارڈ کراتے رہے لیکن کسی نے بھی جرأت اور دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھ کر مادر وطن کی سلامتی سے کھلواڑ کو بند کرانے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ کہتے ہیں کہ اس وقت کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو تمام حقائق کا علم تھا لیکن انہوں نے خاموش رہنا پسند کیا کہ انہیں سرشام لمبا چوغا پہن کر کتب بینی کا شوق تھا۔کہتے ہیں کہ کمبوڈیا میں پاکستان کے موجودہ سفیر امجد علی شیر مہمند دبئی قونصل خانے میں قونصل جنرل ہوتے تھے۔
اس وقت مشکوک امریکی اور بھارتی باشندوں کو 230 ویزے غیر قانونی طور پر جاری کئے گئے جو حکومتی پالیسی کی صریحاً خلاف ورزی تھے۔ 86 ویزے مبینہ طور پر امریکی جاسوسوں کو جاری کئے گئے جبکہ 150 ویزے بلوچستان میں مقدس مقامات کی زیارات کی آڑ میں بھارتی دہشتگردوں کو جاری ہوئے۔ اس میں سے بیشتر درخواست دہندگان اپنے ممالک کے متعلقہ پاکستانی سفارت خانوں سے ویزے حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے تھے۔ یہ ویزے صرف دو ماہ کی قلیل مدت میں مارچ 2010ء سے اپریل 2010ء کے دوران جاری کئے گئے تھے۔
کہتے ہیں کہ چند ایسی یوکرایئنی حسیناؤں کو بھی ویزے جاری ہوئے جنہوں نے اپنے کاغذات میں جائے قیام ایوان صدر لکھی تھی۔دستاویزات کے مطابق دبئی سے ایک سال کیلئے کارآمد کثیراً لمقاصد ویزے امریکی اور بھارتی جاسوسوں کو جاری کروائے گئے جو کہ وزارت خارجہ کے احکامات کی کھلم کھلا اور صریحاً خلاف ورزی تھی اور ویزا افسر غیر معمولی صورتحال میں 90 دن سے زائد سنگل انٹری ویزا جاری کرنے کا مجاز تھا۔کہتے ہیں کہ اس وقت کے پاکستان قونصل جنرل امجد علی شیر مہمند نے انکوائری کے دوران تمام سنگین الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں مشکوک امریکی اور بھارتی باشندوں کو ویزے جاری کرنے پر اس وقت کے صدر آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی مجبور کرتے تھے دبائو ڈالتے تھے۔
امجد علی شیر مہمند کا تحریری بیان وزارت خارجہ کی فائلوں میں محفوظ پڑا ہے جبکہ دبئی قونصلیٹ کے ویزا افسر نے بھی تحریری جواب میں قونصل جنرل کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے ایوان صدر اسلام آباد کے بے پناہ دبائو کا ذکر کیا تھا۔امجد علی شیر مہمند کو 2010ء میں یورپی یونین ہیڈ کوارٹرز میں تین سالہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد دبئی میں قونصل جنرل مقرر کیا گیا تھا جس دوران 280 امریکی اور بھارتی جاسوسوں کو غیر قانونی طور پر ایک سال کیلئے Multiple Entry ویزے جاری کرائے گئے تھے۔
کہتے ہیں کہ اس وقت کے صدر آصف زرداری نے امجد علی شیر مہمند کو ذاتی طور پر ایوان صدر بلا کر اپنے بچوں کا خصوصی خیال رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے اپنا ذاتی موبائل نمبر بھی دیا تھا جسے وہ خود اٹھاتے تھے۔ حسین حقانی نے تو جناب زرداری کو بے اعتنائی کا مظاہرہ کرنے پر چھوٹا سا ٹریلر دکھایا اصل فلم تو شہید بی بی بینظیر کی مبینہ وصیت کی حقیقت کے بارے میں ہو گی کہتے ہیں کہ گوناں گوں صفات کے مالک حسین حقانی کسی بھی تحریر کو چند لمحوں میں اصل بمطابق نقل کاپی کرنے کی خداداد صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہمارے ایک مشترکہ دوست نے اس کالم نگار کو مدتوں پہلے بتایا تھا کہ حسین نے انکی تحریر لمحوں میں کچھ اس طرح کاپی کر دکھائی تھی کہ وہ اصل اور نقل میں فرق نہیں کر پاتے تھے، شاید اسی لئے شیری رحمن سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت حسین حقانی کو منہ توڑ جواب دینے کی بجائے نیم دلانہ طریقے سے نمٹا رہی ہے۔ اب بعض حلقے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اس سنگین معاملے کا ازخود نوٹس لینے کی درخواست کر رہے ہیں۔شنید ہے کی سید ظفر علی شاہ معاملہ سپریم کورٹ لے گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اس حوالے چند سوالات کئے ہیں کہ کس کی ضمانت پر حقانی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی۔ حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر سے کیوں نہیں پوچھا جاتا۔
حرف آخر یہ کہ دبئی ویزا سیکنڈل کا مرکزی کردار امجد شیر مہمند کمبوڈیا میں عزت ماب سفیر ہے۔ ان سے نئے حالات میں دوبارہ تفتیش ہونی چاہئیے۔ اسی طرح سوات کے نجات دہندہ کے نام سے مشہور جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی راولپنڈی میں ہیں انہیں ازخود آگے آ کر کھل کر تمام معاملات و واقعات بیان کر دینے چاہئیں۔کہتے ہیں کہ آج بھی حقانی کی فرم فوج کے محکمہ تعلقاتِ عامہ (ISPR)کے ساتھ سالانہ کروڑوں روپے کا کاروبار کر رہی ہے یہ سب کیا ہے ؟ان سوالوں کا جواب کو دے گا؟؟کچھ مہربان ایان علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے والے کسٹم انسپکٹر مرحوم اعجاز کا انجام یاد دلا رہے ہیں جسے پراسرار حالات میں قتل کردیا گیا تھا جس کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔کیا کریں ڈر جائیں یا موم بتی مافیا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے روشن خیال بن کر فلاح پا جائیں

http://www.nawaiwaqt.com.pk/adarate-mazameen/16-Mar-2017/577932
Last edited by a moderator: