اورکزئی: جرگے پر راکٹ حملہ، چھ زخمی بی بی سی ارد و
پاکستان کے قبائیلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں نامعلوم افراد نے گورنر خیبر پختونخوا مسعود کوثر کی آمد کے موقع پر ایک جرگے پرحملہ کیا ہے جس میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم اس حملے میں گورنر محفوظ رہے۔
انتظامیہ کے مطابق دو افراد شدید زخمی ہیں جبکہ چار کو معمولی زخم آئے ہیں
ڈان اخبار کے مطابق خیبر پختونخواہ کے گورنر مسعود کوثر نے کہا ہے کے طالبان عسکریت پسندوں کا ڈٹ کے مقابلہ کیا جاۓ گا اور ان کو ہر صورت شکست دی جاۓ گی- منگل کے دن عسکریت پسندوں نے اورکزائی میں گورنر کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا تھا، مگر گورنر حملے کے بعد محفوظ رہے۔ گورنر کوثر نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہے اور وہ اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں- انھوں نے کہا کے دہشت گردوں کا اجینڈا صرف تباہی اور بربادی پھیلانا ہے