Advertisement

انوارالحق کاکڑ کی نگران کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟

akahsih11.jpg

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ نگراں وزیراعظم جلد کریں گے۔

کامران خان کے ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ، ڈاکٹر شعیب سڈل وزارت داخلہ، احسن بھون کو وزرات قانون، ڈاکٹر حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ، گوہر اعجاز کو وزارت صنعت کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔

نگران سیٹ میں ذوالفقار چیمہ اور سرفراز بگٹی کے نام بھی نگراں وزراء کے طور پر لیا جارہا ہے۔ ذوالفقار چیمہ سابق آئی جی پنجاب ہیں اور وہ ن لیگ کے سابق ایم این اے افتخارچیمہ اور نثارچیمہ کےبھائی ہیں اور ذوالفقارچیمہ تحریک انصاف کے بڑے ناقد سمجھے جاتے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on X

اسی طرح احسن بھون بھی مسلم لیگ ن کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں۔احسن بھون جب سپریم کورٹ بار کےصدر تھے تو وہ نوازشریف کی نااہلی ختم کروانے کیلئے پٹیشن لیکر سپریم کورٹ گئے تھے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ڈاکٹرشعیب سڈل کو وزارت داخلہ دینے کاامکان بہت کم ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ انتہائی اصول پرست اور سخت گیر شخص سمجھے جاتے ہیں اور کسی غیرقانونی کام پر یقین نہیں رکھتے۔

اس سے قبل کچھ ذرائع کا کہنا تھا کہ سلطان الانہ نگراں وزیر خزانہ ہوسکتے ہیں۔

اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں کامران خان اکہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی کی ہوائیں چل رہی ہیں انوار الحق کاکڑ کی نگران وزیر اعظم تعیناتی نے چار چار بار حکمرانی کرنے والے خاندانوں میں سکتہ طاری کردیا اب انشاللہ سندھ میں 15 سال سے جاری سسٹم نظام کے خاتمے کی باری ہے تمام آثار بتارہے ہیں سندھ میں نگران وزیر اعلی نگران حکومت سسٹم نظام کا خاتمہ کرے گی اور 15 سال سسٹم سے اربوں کھربوں رپے کی رشوتیں ہضم کرنے والی مافیا کی گردنیں ناپی جائیں گی مراد علی شاہ سرکار کا احتساب ہوگا
 
I dnt think Mohsin Baig is tipped as Interior Minister may be Information Minister afterall he has experience managing media campaign of PTI from 2016-2021. But if he is, then Khan saab should be careful picking up slipped soap while in jail🤪🤪🤪
 
I dnt think Mohsin Baig is tipped as Interior Minister may be Information Minister afterall he has experience managing media campaign of PTI from 2016-2021. But if he is, then Khan saab should be careful picking up slipped soap while in jail🤪🤪🤪
Last time your soap slipped out, you named yourself Sher
 
یہ نگران سیٹ الیکشنز کے لیے نہیں بلکہ بقول بارویں فیل کے ملک کو "ٹریک پر لانے" کے لیے لایا جا رہا ہے۔۔ جو ان سے پچھلے 76 سالوں سے ٹریک پہ نہ آ سکا۔۔(کیونکہ یہ اسے ٹریک پہ لانا ہی نہیں چاہتے)۔

معلوم نہیں ان کرپٹ جرنیلوں کو جب عقل آئیگی کہ انکا کام ملکی دفاع ہے نہ کہ ملک چلانا یا کسی ادارے کو ٹھیک کرنا۔