جدید مہذب ممالک کے انسانیت کش مظالم اور مسلم تاریخ
جدید انسان کی قتل و غارت گری کو کم ہولناک جبکہ ماضی کی قتل و غارت گری کی مثالوں کو زیادہ حساسیت سے دیکھنے کے پیچھے بہت حد تک خود جدید جنگی ٹیکنالوجی کی نوعیت بھی کار فرما ہے جو اپنے اندر پیوست مخصوص اقدار کی بنا پر قتل و غارت گری کے حوالے سے انسان کی حساسیت بہت کم کرچکی ہے۔ دراصل قتل کے جرم کی حساسیت کا دارومدار بہت حد تک آلہ قتل و طریقہ واردات پر مبنی ہوتا ہے جو اس بات کا تعین کرتا ہے کہ اس عمل کے دوران قاتل مقتول کے ساتھ براہ راست کس طرز کا تعلق پیدا کر پایا۔ چنانچہ قاتل و مقتول کے درمیان یہ تعلق جس قدر براہ راست ہوتا ہے، اس عمل کی ہولناکی کا احساس بھی اسی قدر زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے لئے درج ذیل مثال پر غور کریں: مثال: فرض کریں ریل کی پٹری پر ایک ٹرین چلی آرہی ہے جس پر آگے تین انسان اس طرح پھنسے پڑے ہیں کہ انکے بچنے کی کوئی امید نہیں اور آپ ان سے خاصے دور ہیں۔ ریل کے ان تین انسانوں کے اوپر گزرنے سے قبل ریل کی لائن تبدیل کرنے کا پوائنٹ موجود ہے جسکے کانٹے کا ہینڈل آپ کے ہاتھ میں ہے۔ کانٹا تبدیل ہونے کی صورت میں ریل جس لائن پر چڑھے گی اس پر ایک انسان پھنسا پڑا ہے۔ گویا پہلی صورت میں تین جبکہ دوسری میں ایک کا مرنا لازمی ہے۔ آپ کے لئے یہ سب لوگ اجنبی ہیں۔ ایسے موقع پر کیا آپ سگنل کا ہینڈل کھینچیں گے؟
اکثریت لوگوں کا جواب ہوتا ہے جی ہاں جو کہ معقول و درست جواب ہے۔ اب اس صورت حال میں یہ تبدیلی فرض کریں کہ تین لوگوں کو بچانے کے لئے آپ کو سگنل کا ہینڈل نہیں کھینچنا بلکہ اس ایک شخص کو خود ٹرین کے آگے دھکا دینا ہے (جس سے وہ 3 لوگ بچ جائیں گے)۔ کیا آپ اس شخص کو اپنے ہاتھ سے دھکا دیں گے؟ اکثریت کا جواب ہوتا ہے نہیں یا یہ بہت ہی مشکل ہے۔ دونوں صورتوں میں فرق صرف طریقے کا ہے، پہلی صورت میں آپ صرف ہینڈل کھینچ رہے ہیں جبکہ دوسری میں خود ایک انسان کو دھکا دے رہے ہیں۔
چنانچہ تلوار یا خنجر سے قتل کرنے و بم و میزائل سے قتل کرنے میں بعینہہ یہی فرق ہے۔ جو شخص کسی دور دراز مقام سے محض ایک بٹن دبا کر کسی خوفناک بم یا میزائل کے ذریعے بیک وقت سینکڑوں و ہزاروں انسانوں کی جان لے لیتا ہے اگر عین اسی شخص کو کہا جائے کہ یہ لو تلوار اور ان ہزاروں انسانوں کو ایک گھنٹے کے اندر اپنے ہاتھ سے قتل کرڈالو یا گلہ دبا کر ان سب کو مارو، تو یقین مانئے وہ ہرگز ایسا نہیں کر پائے گا۔ اگر ہمیں معلوم ہو کہ کسی نے اپنے ہاتھوں سے اس طرح سینکڑوں یا ہزاروں انسانوں کی جان لی تو یہ عمل ہمیں اس شخص کے عمل سے بہت زیادہ ہولناک محسوس ہوتا ہے جو میزائل یا بم چلا کر ایسا کرتا ہے۔ اگر ایک خود کش بمبار کو کہا جائے کہ یہ لو تلوار مگر ایک مجرم کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ تمہیں اسکے ساتھ پچاس بے گناہوں کو بھی مارنا ہے تو اسکے لئے یہ عمل خودکش دھماکہ کرکے پچاس بے گناہوں کو مارنے سے بہت زیادہ مشکل ہوگا۔ پس جدید ٹیکنالوجی نے محض ان معنی میں انسانوں کی قتل و غارت کو بڑھاوا نہیں دیا کہ اس کے اندر انسانوں کو ہلاک کرنے کی صلاحیت زیادہ ہے بلکہ ان معنی میں بھی زیادہ کیا ہے کہ اس نے عمل قتل میں قاتل و مقتول کے درمیان تعلق کی نوعیت کو یکسر تبدیل کرکے اس عمل کے بارے میں انسانی ضمیر پر اسکے بوجھ کو بہت حدتک کم کردیا ہے۔ اس سب کا نتیجہ یہ ہے کہ بہت سارے لوگوں کو قتل کردینا اب قاتل کے ضمیر پر ویسا بوجھ نہیں رہا جیسے پہلے کے قاتل پر ہوا کرتا تھا۔ جدید جنگی ٹیکنالوجی کو تلوار وغیرہ پر قیاس کرنا غلط فہمی ہے، یہ انسانوں کو ڈی ہیومنائز کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماضی کے بادشاہوں و جرنیلوں کی اپنے ہاتھ سے کی گئی قتل و غارت گری کو ہم بہت بڑا جرم سمجھتے ہیں جبکہ جدید انسان کی قتل و غارت کو نسبتا ہلکا عمل سمجھا جاتا ہے۔ اگر آپ بھی ایسا سمجھتے ہیں تو سمجھ لیں کہ یہ ٹیکنالوجی کسی نہ کسی درجے میں آپ کو بھی ڈی ہیومنائز کرچکی۔ اسی لئے کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی غیر اقداری نہیں ہوتی، یہ اپنے اندر مخصوص اقدار لئے ہوتی ہے۔ اس انسان دوست مغربی تہذیب کے علمبرداروں نے محض امریکہ میں 80 ملین کے قریب مقامی ریڈ انڈینز (جو ایک روایت کے مطابق حضرت یونس علیہ السلام کے امتی تھے) کو موت کی نیند سلا دیا؛ آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں 4 ملین کے قریب مقامی ابورجینز کو قتل کرکے انکی نسل کا نام و نشان ہی صفحہ ہستی سے مٹادیا۔ براعظموں کے براعظم صاف کردینے اور ہڑپ کرجانے والے ایسے انسان دوستوں سے مسلمان بادشاہوں کے انسانیت کش مظالم کا جب کوئی موازنہ کرتا ہے تو بس دل کرتا ہے ایک طرف سر ہو اور دوسری طرف دیوار۔جاپان پر امریکی بمباری کے بعد کے چند مناظر ملاحظہ فرمائیں۔ ۔
کہا جاتا ہے کہ جدید انسان کی جنگوں میں زیادہ انسان اس لئے مر گئے کیونکہ اس کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے؛ مگر یہ بھی تو سوچئے جناب کہ یہ انسانیت کش جدید ٹیکنالوجی بھی اسی انسان دوست جدید انسان کے جنگی جنون کی مرہون منت ہے یہ کوئی من و سلوی کی طرح آسمانوں سے نازل تو نہیں ہوئی۔ http://ilhaad.com/2015/05/modern-world-cruelity/
شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
ہيروشيما / ناگاساکی کچھ تاريخی حقائق اور امريکی موقف
کالم ميں ديے جانے والے دلائل کے برعکس حقيقت يہ ہے کہ سال 1941 سے امريکہ جنگ عظيم دوئم ميں شموليت سے سخت گريزاں تھا۔ بلکہ امريکہ ميں بڑے پيمانے پر ايک سوچ کا غلبہ تھا جس کے ماننے والوں کو آئ سوليشنسٹس کہا جاتا تھا۔ ان کے نزديک جنگ عظيم اول ميں شرکت کی امريکہ نے بڑی بھاری قيمت ادا کی تھی اس ليے امريکہ کو معاشی استحکام پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور امريکی صدر روزويلٹ کے "نيو ڈيلز پروگرامز" کو نافذ کرنا چاہيے۔ آئ سوليشنسٹس امريکی ايک مزيد مہنگی اور طويل جنگ ميں شموليت کے سخت مخالف تھے۔ ان امريکی شہريوں کی تحريک اور لابنگ اتنی متحرک اور مقبول تھی کہ اس وقت کی امريکی خارجہ پاليسی ميں بھی اس کی واضح جھلک موجود تھی۔ يہاں تک کہ کانگريس نے "نيوٹريلی ايکٹ آف 1935" کے نام سے باقاعدہ ايک قانون کی منظوری بھی تھی جس کے تحت جنگ ميں شامل ممالک کو فنڈز اور مال واسباب کی ترسيل کے عمل کو غير قانونی قرار دے ديا گيا تھا۔
انيس سو تيس کی دہائ ميں امريکی کانگريس کی جانب سے جو "نيوٹريليٹی ايکٹس" منظور کيے گۓ تھے وہ براہراست ايشيا اور يورپ ميں ان منفی عوامل کے ردعمل ميں تھے جو دوسری جنگ عظيم کا سبب بنے تھے۔ ان قوانين کی منظوری کا محرک پہلی جنگ عظيم ميں امريکی شرکت کے منفی معاشی اثرات اور اس کے نتيجے ميں امريکہ ميں بتدريج پروان چڑھتی ہوئ يہ سوچ تھی کہ امريکہ کو لاتعلق رہنا چاہيےاور کنارہ کشی کی روش اپنانی چاہيے تا کہ اس بات کو يقینی بنايا جاۓ کہ امريکہ بيرونی تنازعات ميں شامل نہ ہو۔
مثال کے طور پر "نيوٹريليٹی ايکٹ" ميں يہ شق بھی شامل تھی کہ امريکی کسی ايسے بحری جہاز پر سوار نہيں ہوں گے جس پر ايسے ملک کا جھنڈا ہو گا جو يا تو خود جنگ ميں شامل ہو يا جنگ ميں ملوث ممالک کے ساتھ اسلحے کے لين دين ميں ملوث ہو۔
يہ وہ عمومی صورت حال اور مقبول راۓ عامہ تھی جو دوسری جنگ کے دوران امريکہ ميں پائ جاتی تھی۔ اس تناظر ميں يہ دعوی کرنا کہ امريکہ جان بوجھ کر اپنے جنگی عزائم کی تسکين يا اپنی جارج پسندی کی وجہ سے دوسری جنگ عظيم ميں شامل ہوا، سراسر لغو اور غلط بيانی ہے۔
حقيقت يہ ہے کہ اس زمانے ميں امريکہ کی لاتعلق رہنے کی پاليسی اور بڑے بڑے عالمی تنازعات ميں مداخلت نہ کرنے کی روش کے سبب اکثر عالمی سطح پر ہميں شديد تنقيد کا نشانہ بنايا جاتا تھا۔ يہ حقيقت اس دور کے بے شمار کالمز، جرنلز اور لٹريچر سے عياں ہے۔ اس ضمن ميں ايک مثال
دوسری جنگ عظيم کے دور کے اب بھی ايسے بے شمار افراد موجود ہيں جو اس حقيقت کی گواہی دے سکتے ہيں کہ امريکہ سال 1939 ميں شروع ہونے والی دوسری جنگ عظيم ميں اس وقت تک شامل نہيں ہوا تھا جب تک کہ دسمبر 7 1941 کو جاپان نے پرل ہاربر کے مقام پر امريکہ پر حملہ نہيں کر ديا تھا۔ اس کے چار روز کے بعد ہٹلر نے باقاعدہ امريکہ کے خلاف اعلان جنگ کر ديا تھا۔ امريکہ کی جانب سے ايٹم بم کے استعمال کا فيصلہ يقينی طور پر ايک انتہائ دشوار فيصلہ تھا اور اس کا بنيادی مقصد اس متـبادل صورت حال کو روکنا تھا جس ميں جاپان پر زمينی حملہ کيا جاتا اور جس کے نتيجے ميں دونوں جانب بے پناہ جانی نقصان ہوتا جو برسا برس جاری رہتا۔ يہ نقطہ بھی قابل توجہ ہے کہ جولائ 1945 ميں اتحادی افواج کی جانب سے جاپان کو ہتھيار ڈال کر شکست تسليم کرنے کا موقع فراہم کيا گيا تھا جسے جاپان کی حکومت نے مسترد کر ديا تھا۔
سال 1945 ميں امريکہ کے سامنے صرف دو آپشنز تھے ، يا تو جاپان ميں ايک بڑی فوج اتار کر باقاعدہ ايک طويل جنگ کا آغاز کيا جاۓ يا ايٹمی ہتھيار کا استعمال کر کے جاپان کو فوری طور پر شکست پر مجبور کيا جاۓ۔ اس ميں کوئ شک نہيں کہ ہيروشيما اور ناگاساکی ميں بے گناہ انسانوں کی ہلاکت ايک بہت بڑا سانحہ تھا ليکن يہ بھی ايک حقيقت ہے کہ طويل المدت زمينی جنگ کی صورت ميں انسانی جانوں کا نقصان اس سے کہيں زيادہ ہوتا۔
شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
USA - The only state which used ATOM BOMB to kill 500,000 in just couple of minutes time. Supporters of dictatorship in Muslim countries, creators of Afghan Mujahdeen, Alqade, ISIS etc. All credit goes to so called human rights champions.
How one can justify killing millions of unarmed civilian people with nuclear weapons? Even if it was necessary to drop something like nuclear weapon then the target should be the Japanese armed forces who were not surrendering. If killing civilians can be justified for the political purposes then al-Qaeda should also not be blamed for killing innocent people during 9/11.
The regular military campaign against the Japanese armed forces might took few months or few years but the harmful effects of nuclear weapons in Hiroshima and Nagasaki are still evident.
there are 2 laws prevalent in the world right now. one is for entire world the other is for US. like someone said US is the king so it up to it either lay eggs or bear children.
شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
سال 1945 کے زمينی حقائق اور واقعات کا القائدہ کے مقاصد اور کاروائيوں سے کوئ موازنہ نہیں ہے۔ اسامہ بن لادن اور ان کی دہشت گرد تنظيم القائدہ نے 911 کے واقعات سے کئ برس قبل امريکہ کے خلاف اعلان جنگ کر ديا تھا۔ ايٹمی ہتھيار اسامہ بن لادن جيسے دہشت گرد کے ہاتھوں ميں اس ليے خطرناک تصور کيا جاتا ہے کيونکہ وہ بے دريخ اس ہتھيار کو بے گناہ انسانوں کی ہلاکت کے لیے استعمال کرے گا۔ امريکہ نہ ہی اس کا ارادہ رکھتا ہے اور نہ ہی اس کے کوئ مقاصد اس حوالے سے ہيں۔
جہاں تک ہيروشيما اور ناگاساکی کا سوال ہے تو میں آپ کو ياد دلانا چاہتا ہوں کہ سال 1945 ميں امريکہ کو جاپان سے جنگ کرتے ہوۓ 4 سال کا عرصہ گزر چکا تھا۔ اگر آپ تاريخ کا جائزہ لیں تو جاپان کی توسيع پسند قوتوں نے نہ صرف يہ کہ امريکہ ميں پرل ہاربر پر حملہ کيا تھا بلکہ چين اور ساؤتھ ايسٹ ايشيا کے بڑے علاقے پر قبضہ کيا جا چکا تھا۔
يہ امر خاصہ دلچسپ ہے کہ کچھ تجزيہ نگار دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کی منطق کو چيلنج کرنے کے ليے ان تنازعات اور جنگوں کے حوالے استعمال کرتے ہيں جو کئ دہائيوں پرانے ہيں اور جن کا دہشت گردی کی موجودہ عالمی ايشو کے ساتھ نہ کوئ تعلق بنتا ہے اور نہ ہی ان کا کوئ باہمی ربط ہے۔ يہ کوئ حيران کن بات نہيں ہے کہ يہ راۓ دہندگان بآسانی ان درجنوں خود کش حملوں اور بم دھماکوں کو نظرانداز کر ديتے ہيں جن کے نتيجے ميں سينکڑوں کی تعداد ميں بے گناہ شہری سکولوں، مساجد، پبلک ٹرانسپورٹس اور بازاروں ميں لقمہ اجل بن رہے ہيں۔ جس وقت يہ "ماہرين" اور تجزيہ نگار ان برسوں پرانی جنگوں کے حوالے دے کر ايک محض علمی سطح کی بحث ميں مصروف ہيں اور يہ باور کروانے کی کوشش کر رہے ہيں کہ برسوں پہلے کيا ہونا چاہيے تھا، اسی دوران دہشت گرد آج کے موجودہ دور ميں بے گناہوں کے خون سے اپنی تاريخ رقم کرنے ميں مصروف ہيں۔
جہاں تک ايک ايسی جنگ کے حوالے سے امريکہ پر تنقيد کا سوال ہے جو کم و بيش سات دہائيوں قبل لڑی گئ تھی تو اس ضمن ميں مفصل تجزيے کے ليے يکطرفہ جملہ بازی کی بجاۓ واقعات کے تسلسل اور درست تناظر کا غير جانب دارانہ مطالعہ ضروری ہے۔
کيا آپ سمجھتے ہيں کہ پاکستان پر اس بنياد پر يک طرفہ تنقید درست قرار دی جا سکتی ہے کہ يہ ملک 50 سالوں ميں 4 جنگوں ميں ملوث رہا ہے جبکہ اس تنقيد کے ضمن ميں ان پرانے تنازعوں، اس وقت کے سياسی حالات يا فوجی اور علاقائ حکمت عملی يا واقعات کے اس تسلسل کا سرے سے ذکر ہی نا کيا جاۓ جو ان جنگوں کا سبب بنے؟
آپ يہ اہم نقطہ کيوں نظرانداز کر رہے ہيں کہ جاپان نے بغير اعلان کے امريکہ پر حملہ کيا تھا جس کے نتيجے ميں 2 ہزار سے زائد امريکی جاں بحق ہو گۓ تھے۔ امريکہ اس جنگ ميں اپنے دفاع اور جرمن کی اس فوجی يلغار کو روکنے کے ليے شامل ہوا تھا جس کے نتيجے ميں يورپ پر حملہ اور کئ علاقوں پر براہ راست قبضہ کر ليا گيا تھا۔ جاپان نے بھی ايسٹ ايشيا کے بيشتر علاقے فتح کر کے لوگوں پر غير انسانی مظالم کی انتہا کر دی تھی۔ بلکہ اکثر تاريخ دانوں کے مطابق نازی جرمنی اور جاپان کا جابرانہ تسلط حاليہ انسانی تاريخ کے سياہ ترين باب تھے۔ امريکہ نے اس تاريک دور کے خاتمے ميں فيصلہ کن کردار ادا کيا تھا۔ اگر آپ تاريخی حقائق کا جائزہ ليں تو يہ واضح ہو گا کہ دوسری جنگ عظيم ميں ايٹمی ہتھيار استعمال نا کرنے کی صورت ميں جاپان ميں فوج بھيجی جاتی جس کے نتيجے ميں بڑے پيمانے پر فوجيوں اور شہريوں کی ہلاکت ہوتی جو کافی عرصے تک جاری رہتی۔ ايسی صورت حال ميں ہونے والا انسانی نقصان تاريخی لحاظ سے بے مثال ہوتا۔
آج بھی دوسری جنگ عظيم ميں زندہ بچ جانے والے ايسے لوگ موجود ہيں جو اس بات کی گواہی دے سکتے ہيں کہ امريکہ نے خود اس جنگ ميں شموليت اختيار نہيں کی تھی جس کا آغاز 1939 ميں ہو چکا تھا۔ دسمبر 7 1941 کو ہوائ ميں پرل ہاربر کے مقام پر جاپان کے حملے کے بعد لامحالہ امريکہ کو اس جنگ کا حصہ بننا پڑا۔
ايٹمی ہتھيار کا استمعال يقينی طور پر ايک کٹھن فيصلہ تھا ليکن اس وقت کے معروضی حالات کے تناظر ميں بادل نخواستہ يہ مشکل فيصلہ کيا گيا تھا تا کہ اس ممکنہ طويل جنگ کو روکا جا سکے جو جاپان پر زمينی حملے کی صورت ميں تمام فريقين کے ليے عظيم انسانی سانحے کا سبب بنتی۔
شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
How one can justify killing millions of unarmed civilian people with nuclear weapons? Even if it was necessary to drop something like nuclear weapon then the target should be the Japanese armed forces who were not surrendering. If killing civilians can be justified for the political purposes then al-Qaeda should also not be blamed for killing innocent people during 9/11.
The regular military campaign against the Japanese armed forces might took few months or few years but the harmful effects of nuclear weapons in Hiroshima and Nagasaki are still evident.
کیا یہی حرکت آپ کے چہیتے ہیرو صدام حسین نے نہیں کی جب اس نے 1 رات میں 5 ہزار کرد شہری آبادی بمع عورتوں اور بچوں کو کیمیائی بم مار کر شہید کر دیا؟
نیز، آپ اس روایت کا کیا جواب دیں گے:۔
عَنْ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَة قَالَ مَرَّ بِيَ النَّبِيُّ بِالْأَبْوَائِ أَوْ بِوَدَّانَ وَسُئِلَ عَنْ أَهلِ الدَّارِ یُبَیَّتُونَ مِنْ الْمُشْرِکِینَ فَیُصَابُ مِنْ نِسَائِهمْ وَذَرَارِیِّهمْ قَالَ: همْ مِنْهمْ وَسَمِعْتُه یَقُولُ لَا حِمَی إِلَّا ِﷲِ وَلِرَسُولِه ترجمہ:۔ حضرت صعب بن جثامہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ابواء یا ودّان کے مقام پر میرے پاس سے گزر ہواتو آپ سے ان مشرکوں کے بچوں اور عورتوں کے بارے میں دریافت کیا گیا جو رات کو اپنے گھروں میں سوئے ہوتے ہیں اور (بوقتِ شب خون) قتل کردیئے جاتے ہیں۔آپ نے فرمایا وہ بھی تو ان ہی میں سے ہیں۔ بخاري، الصحیح، 3: 1097، رقم: 2850 مسلم، الصحیح، 3: 1364، رقم: 1745
اسی بنیاد پر آپکا عقیدہ ہے کہ بنو قریظہ کے 800 یہودیوں بمع بچوں کو ذبح کر کے قتل کر دیا گیا تھا جو کہ عین حلال تھا، اور عورتوں کو کنیز باندیاں بنا لیا گیا اور انکے مال و اسباب لوٹ لیے گئے۔