Advertisement

انسانیت پر مبنی رنگ نسل عقیدہ و مسلک

رنگ نسل عقیدہ و مسلک کی تفریق سے پاک معاشرہ

title: انسانیت پر مبنی رنگ نسل عقیدہ و مسلک کی تفریق سے پاک معاشرہ!
جیسے جیسے انسانی شعور میں اضافہ ہوتا گیا اس کے رہن سہن کے طور طریقے وقت کے ساتھ تبدیل ہوتے گئے. جدید سائنسی تحقیق کے مطابق انسان کا وجود لاکھوں سال پہلے ممکن ہوا جبکہ موجودہ مذاھب کی تاریخ چار پانچ ہزار سال سے زیادہ پرانی نہیں. دنیا کی مختلف تہذیبوں میں ان کے اپنے بنائے ہوئے قانون و مذھب رائج الوقت تھے.جن میں رومی, ایرانی, مصری و چینی وغیرہ سر فہرست ہیں. بنیادی طور پر ہر مذہب ایک مخصوص خطہ کے لوگوں کے لئے آیا جو اخلاقی و سماجی لحاظ سے پستی کا شکار تھے. مذھب کا مقصد ایک خاص مرکزی سوچ یا نظریہ پر لوگوں کو اکٹھا کر کے امن قایم کرنا تھا.

مگر جہاں مذھب نے انسان کی اصلاح کی وہیں کچھ منفی اثرات بھی چھوڑے. آھستہ آھستہ ایک مذھب دوسرے مذھب میں کچھ ترامیم کے بعد اس دور کے تقاضوں اور رسم و رواج کے مطابق ضم ہوتا گیا . ورنہ پانچ سو یا ہزار سال پرانے رسم و رواج اور مذھب و قانون کے مطابق زندگی گزارنا نئے دور کے لوگوں کے لئے مشکل تھا. آھستہ آھستہ یہ عقائد انا کا روپ اختیار کرتے گئے اور اپنے اپنے مذاھب کی بالادستی قائم رکھنے کے لئے بنی نوع انسان کے ساتھ جو ظلم ہوا, کروڑوں انسان ان جنگوں میں لقمہ اجل بنے معاشرے دوبارہ وحشی ہوئے جہالت پھر عام ہونے لگی اور انسانی دلوں میں پھر سے نفرتوں نے ڈیرے ڈال دئے . کچھ لوگ پورے عالم میں یہودیت نافذ کرنے کی جدو جہد میں ہیں. کچھ عیسائیت, کچھ ہندو دھرم اور کچھ شریعت نافذ کرنے کے خواہشمند ہیں. آج ہم اکیسویں صدی میں کھڑے ہیں جس کا انسان اپنے وسیع علم اور تحقیق کی جستجو سے کائنات کے رازوں سے پردہ اٹھا رہا ہے اور مذاھب کی دیو مالائی داستانوں کو غلط ثابت کر رہا ہے.

ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینے کی تگ و دو میں ہے جہاں مذھب کے نام پر ایک دوسرے کا خون نہ بہے. ہر انسان کو برابری کی سطح پر رکھا جائے. جو محض انسانی فلاح کی بنیاد پر ہو . جہاں کسی دوسرے پر اپنے نظریات زبردستی ٹھونسنے کی کوشش نہ ہو. جہاں بے رہ روی ختم کرنے کے لئے چار بیویوں کی دلیل کی بجائے ایک وقت میں ایک ہی شریک حیات پہ اکتفا کیا جائے جس سے تا حیات اپنے سکھ دکھ سانجھے کئے جائیں. جہاں غلاموں اور کنیزوں کا تصور نہ ہو جن کے دلفریب قصے تمام مذاھب کے مینیجرز بڑی شان سے بیان کرتے ہیں. ایسا معاشرہ جہاں ہر انسان برابر ہو جو جس مذہب اور عقیدہ میں رہنا چاہے اسے اپنی ذاتی حیثیت میں مذھبی آزادی حاصل ہو. جہاں دوسرے مذاھب کے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ریاست حرکت میں آئے اور مجرم, گستاخ یا انتہا پسند کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے بجائے اس کے کہ کوئی نام نہاد عاشق ہیرو بننے کی کوشش میں لوگوں کو قتل کرتا پھرے. جہاں ریاست کے سامنے ایسے نام نہاد عاشق ایک قاتل کی حیثیت سے زیادہ کچھ نہ ہوں جو عاشقی کی آڑ میں جس پہ مرضی بلاسفیمی کا الزام دھر کے اپنی ذاتی دشمنیاں نبٹاتے ہیں.

ایسا معاشرہ جہاں تمام دوسرے مذاھب کے لوگ جزیہ کی بجائے ایک برابر کے شہری کے طور پہ رکھے جائیں. جس میں حقوق و ذمہ داریاں مذھبی و غیر مذھبی شخص سب کے لئے برابر ہوں . جہاں کسی عورت کے ساتھ جنسی زیادتی ہونے پر چار گواہان جنہوں نے اس گھناؤنے جرم کو اتنے قریب سے دیکھا ہو جیسے سوئی کے منہ سے دھاگہ گزرتا ہے, جیسی چیزوں کی بجائے جدید سائنسی علوم و تحقیق کا سہارا لیا جائے کہ کہیں وہ بد نصیب زیادتی ثابت نہ کر سکنے پر الٹا سزا کی حقدار نا قرار پائے . جہاں ریاست کا کام لوگوں کی ذاتی زندگیوں میں تانکا جھانکی کی بجائے صرف اور صرف امن و امان قایم رکھنا اور انسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہو .

نوٹ : یہ میرا اور اس ملک میں بسنے والے سینکڑوں ہزاروں لوگوں کا نقطہ نظر ہے. جس سے اختلاف کا آپ کو حق حاصل ہے . لیکن تمیز و برداشت کے دائرے میں رہ کر

​
 
Last edited:
Advertisement
ایسا معاشرہ جہاں تمام دوسرے مذاھب کے لوگ جزیہ کی بجائے ایک برابر کے شہری کے طور پہ رکھے جائیں. جس میں حقوق و ذمہ داریاں مذھبی و غیر مذھبی شخص سب کے لئے برابر ہوں . جہاں کسی عورت کے ساتھ جنسی زیادتی ہونے پر چار گواہان جنہوں نے اس گھناؤنے جرم کو اتنے قریب سے دیکھا ہو جیسے سوئی کے منہ سے دھاگہ گزرتا ہے, جیسی چیزوں کی بجائے جدید سائنسی علوم و تحقیق کا سہارا لیا جائے کہ کہیں وہ بد نصیب زیادتی ثابت نہ کر سکنے پر الٹا سزا کی حقدار نا قرار پائے . جہاں ریاست کا کام لوگوں کی ذاتی زندگیوں میں تانکا جھانکی کی بجائے صرف اور صرف امن و امان قایم رکھنا اور انسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہو .

Thanks for good thread ..
U should contact this magician for this purpose....

5-18-2012_49788_l.jpg
 
سیکولرون کو برا لگے گا، لیکن قران میں یہ لکھا ہے

Verse (8:8)
8_8.png

Verse (9:32)
9_32.png

Verse (9:33)
9_33.png

Verse (40:14)
40_14.png

Verse (47:9)
47_9.png

Verse (61:8)
61_8.png

Verse (61:9)
61_9.png
 
Advertisement
آجکل سارے ملا سیکولر ملکوں میں موجیں کر رہے ہیں
صرف پاکستان کے لئے قران نکال لیتے ہیں

جہاں ہزاروں عورتیں جیل میں پڑی ہیں اور انکی عزت لوٹنے والے باہر موجیں کر رہے ہیں

جہاں گاؤں کے چوراہے پر آوروں کو ننگا کیا جائے اور ملا کہتے ہیں کہ نکلی کیوں تھی

یہ ملا وڈیروں سے ملے ہوے ہیں اور اللہ کے نور کو بھی بجھا رہے ہیں اور انسانیت کو بھی ختم کر رہے ہیں
 
اس کا جواب یہاں پڑھ لیں ، تسلی ہو جائے گی ، ایسے لوگوں کی سوچ اور محور ایک ہے ، چاہے مسلمان ہو یا عیسائی ، یہودی ہو یا ہندو ، یا کسی اور مذہب کا پیروکار ، یہ فرسودہ سوچ صرف چند فیصد مخصوص افراد کی ہے جو روشن خیالی کے نام پر معاشرے کو اخلاقی حدود اور قیود سے آزاد رکھنا چاہتے ہیں ، مادیت کے پیروکار ، اور انسانی نسل کے انسسان ہونے سے بھی بعض انکاری اور اسی ارتقاء کا عمل قرار دیتے ہیں ​
http://www.siasat.pk/forum/showthre...;ن-غم&p=3106685#post3106685
 
خریت سے مولانا رازی کا نور بھی کینیڈا میں زور و شور سے پھیل رہا ہے ، نظر نہ لگ جائے مولانا جی آپ کے نور کو ، پردے میں چھپا کر رکھا کریں اور پھونک بھی مارا کریں ​
 
چوہدری سپین کے معاشرے میں کوئی حدود و قیود ہیں ؟؟
:lol:

مادیت کے پیروکار پاکستان سے چل کر سپین تک تو پہنچ گے ہیں

اور خلیفہ جی بھی ٹورنٹو میں ہیں آجکل ، شاید ملکہ برطانیہ نے ان کے ہاتھ پر بیت کر لی ہے
:lol:
 
Last edited:
Advertisement
خریت سے مولانا رازی کا نور بھی کینیڈا میں زور و شور سے پھیل رہا ہے ، نظر نہ لگ جائے مولانا جی آپ کے نور کو ، پردے میں چھپا کر رکھا کریں اور پھونک بھی مارا کریں ​

بس چوہدری صاحب آپ کی دعا چاہے
ذرا سپین سے بیٹھے بیٹھے پھونک مار دیا کریں
;)
 
اس کا جواب یہاں پڑھ لیں ، تسلی ہو جائے گی ، ایسے لوگوں کی سوچ اور محور ایک ہے ، چاہے مسلمان ہو یا عیسائی ، یہودی ہو یا ہندو ، یا کسی اور مذہب کا پیروکار ، یہ فرسودہ سوچ صرف چند فیصد مخصوص افراد کی ہے جو روشن خیالی کے نام پر معاشرے کو اخلاقی حدود اور قیود سے آزاد رکھنا چاہتے ہیں ، مادیت کے پیروکار ، اور انسانی نسل کے انسسان ہونے سے بھی بعض انکاری اور اسی ارتقاء کا عمل قرار دیتے ہیں ​
http://www.siasat.pk/forum/showthre...;ن-غم&p=3106685#post3106685
تو گویا آپ ایسے معاشرے کے انکاری ہیں جو رنگ نسل مسلک و عقیدہ کی تفریق کیے بغیر محض انسانیت کی بنیاد پر قایم ہو. جس میں ایک عیسائی سے بھی اتنا ہی ٹیکس لیا جائے جتنا کہ ایک مسلمان سے. یا آپ کا اختلاف اس چیز سے ہے کہ نام نہاد عاشقان رسول اور پاسبان مذھب جس پہ مرضی اپنی سوچ کے مطابق شاتم ہونے کا لیبل لگا کر قتل کرتے پھریں. یا اس بات سے اختلاف ہے کہ ہر انسان کو اس کی مرضی کے مطابق جینے کا حق دیا جائے.
اس مضمون کو پوری طرح پڑھ کے جواب دیجئے گا
 
Last edited:
تو گویا آپ ایسے معاشرے کے انکاری ہیں جو رنگ نسل مسلک و عقیدہ کی تفریق کیے بغیر محض انسانیت کی بنیاد پر قایم ہو. جس میں ایک عیسائی سے بھی اتنا ہی ٹیکس لیا جائے جتنا کہ ایک مسلمان سے. یا آپ کا اختلاف اس چیز سے ہے کہ نام نہاد عاشقان رسول اور پاسبان مذھب جس پہ مرضی اپنی سوچ کے مطابق شاتم ہونے کا لیبل لگا کر قتل کرتا پھرے. یا اس بات سے اختلاف ہے کہ ہر انسان کو اس کی مرضی کے مطابق جینے کا حق دیا جائے.
اس مضمون کو پوری تارہ پڑھ کے جواب دیجئے گا

ان کو کیا پتہ کہ قران میں کیا لکھا ہے اور سب لوگوں کو کیا حقوق دئیے گئے ہیں
ان کو کیا پتہ کہ دنیا کیسے چل رہی ہے
ان کو تو مودودی نے ایک سبق دیا ہے کہ کمزور کو پھینٹی لگاؤ اور طاقت ور کے آگے بک جاؤ
 
سیکولرون کو برا لگے گا، لیکن قران میں یہ لکھا ہے

Verse (8:8)
8_8.png

Verse (9:32)
9_32.png

Verse (9:33)
9_33.png

Verse (40:14)
40_14.png

Verse (47:9)
47_9.png

Verse (61:8)
61_8.png

Verse (61:9)
61_9.png
[TABLE="width: 750"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 36, bgcolor: #FFFFFF"]
lefttop.gif
[/TD]
[TD="class: QuranData, bgcolor: #FFFFFF"][TABLE="width: 675"]
[TR]
[TD="class: QuranData, align: left"]Al-Anfal | 75 verses | Spoils of war, booty | Recitation | Topics[/TD]
[TD="align: center"]
bismillah.gif
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 200, align: right"] سورة الأنفال
Sura #8 | Madina[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 36, bgcolor: #FFFFFF"]
righttop.gif
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[TABLE="width: 750"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranDataNumber, width: 15, bgcolor: #FFFFFF"]
8 [/TD]
[TD="class: QuranDataArabic, bgcolor: #FFFFFF"]لِيُحِقَّ الْحَقَّ وَيُبْطِلَ الْبَاطِلَ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 120, bgcolor: #FFFFFF"]Yusuf Ali 8: [/TD]
[TD="class: QuranData, bgcolor: #FFFFFF"]That He might justify Truth and prove Falsehood false, distasteful though it be to those in guilt.[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 120, bgcolor: #FFFFFF"]Urdu 8: [/TD]
[TD="class: QuranDataUrdu, bgcolor: #FFFFFF"]تاکہ حق کو ثابت کر دے اور باطل کو مٹا دے اگرچہ گناہگار ناراض ہوں[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[TABLE="width: 750"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][TABLE="width: 750"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 36, bgcolor: #FFFFFF"]
lefttop.gif
[/TD]
[TD="class: QuranData, bgcolor: #FFFFFF"][TABLE="width: 675"]
[TR]
[TD="class: QuranData, align: left"]At-Taubah | 129 verses | Repentance | Recitation | Topics[/TD]
[TD="align: center"][/TD]
[TD="class: QuranData, width: 200, align: right"] سورة التوبة
Sura #9 | Madina[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 36, bgcolor: #FFFFFF"]
righttop.gif
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]

[TABLE="width: 750"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranDataNumber, width: 15, bgcolor: #FFFFFF"]32[/TD]
[TD="class: QuranDataArabic, bgcolor: #FFFFFF"]يُرِيدُونَ أَن يُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَيَأْبَى اللَّهُ إِلَّا أَن يُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 120, bgcolor: #FFFFFF"]Yusuf Ali 32:[/TD]
[TD="class: QuranData, bgcolor: #FFFFFF"]Fain would they extinguish Allah's light with their mouths, but Allah will not allow but that His light should be perfected, even though the Unbelievers may detest (it).[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 120, bgcolor: #FFFFFF"]Urdu 32:[/TD]
[TD="class: QuranDataUrdu, bgcolor: #FFFFFF"]چاہتے ہیں کہ الله کی روشنی کو اپنے مونہوں سے بجھا دیں الله اپنی روشنی کو پورا کیے بغیر نہیں رہے گا اور اگرچہ کافر ناپسند ہی کریں[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranDataNumber, width: 15, bgcolor: #FFFFFF"]33[/TD]
[TD="class: QuranDataArabic, bgcolor: #FFFFFF"]هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَىٰ وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 120, bgcolor: #FFFFFF"]Yusuf Ali 33:[/TD]
[TD="class: QuranData, bgcolor: #FFFFFF"]It is He Who hath sent His Messenger with guidance and the Religion of Truth, to proclaim it over all religion, even though the Pagans may detest (it).[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 120, bgcolor: #FFFFFF"]Urdu 33:[/TD]
[TD="class: QuranDataUrdu, bgcolor: #FFFFFF"]اس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا ہے تاکہ اسے سب دینوں پر غالب کرے اور اگرچہ مشرک نا پسندکریں[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[TABLE="width: 750"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 36, bgcolor: #FFFFFF"]
lefttop.gif
[/TD]
[TD="class: QuranData, bgcolor: #FFFFFF"][TABLE="width: 675"]
[TR]
[TD="class: QuranData, align: left"]Ghafir | 85 verses | The Forgiver | Recitation | Topics[/TD]
[TD="align: center"]
bismillah.gif
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 200, align: right"] سورة غافر
Sura #40 | Makkah[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 36, bgcolor: #FFFFFF"]
righttop.gif
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[TABLE="width: 750"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranDataNumber, width: 15, bgcolor: #FFFFFF"]14[/TD]
[TD="class: QuranDataArabic, bgcolor: #FFFFFF"]فَادْعُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 120, bgcolor: #FFFFFF"]Yusuf Ali 14:[/TD]
[TD="class: QuranData, bgcolor: #FFFFFF"]Call ye, then, upon Allah with sincere devotion to Him, even though the Unbelievers may detest it.[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 120, bgcolor: #FFFFFF"]Urdu 14:[/TD]
[TD="class: QuranDataUrdu, bgcolor: #FFFFFF"]پس الله کو پکارو اس کے لیے عبادت کو خالص کرتے ہوئے اگرچہ کافر برا منائیں[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]

[TABLE="width: 750"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 36, bgcolor: #FFFFFF"]
lefttop.gif
[/TD]
[TD="class: QuranData, bgcolor: #FFFFFF"][TABLE="width: 675"]
[TR]
[TD="class: QuranData, align: left"]Muhammad | 38 verses | Muhammad | Recitation | Topics[/TD]
[TD="align: center"]
bismillah.gif
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 200, align: right"] سورة محمد
Sura #47 | Madina[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 36, bgcolor: #FFFFFF"]
righttop.gif
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[TABLE="width: 750"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranDataNumber, width: 15, bgcolor: #FFFFFF"]9[/TD]
[TD="class: QuranDataArabic, bgcolor: #FFFFFF"]ذَ*ٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا مَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 120, bgcolor: #FFFFFF"]Yusuf Ali 9:[/TD]
[TD="class: QuranData, bgcolor: #FFFFFF"]That is because they hate the Revelation of Allah; so He has made their deeds fruitless.[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 120, bgcolor: #FFFFFF"]Urdu 9:[/TD]
[TD="class: QuranDataUrdu, bgcolor: #FFFFFF"]یہ اس لیے کہ انہیں نے ناپسند کیا جو الله نے اتارا ہے سو اس نے ان کے اعمال ضائع کر دیے[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[TABLE="width: 750"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][TABLE="width: 750"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 36, bgcolor: #FFFFFF"]
lefttop.gif
[/TD]
[TD="class: QuranData, bgcolor: #FFFFFF"][TABLE="width: 675"]
[TR]
[TD="class: QuranData, align: left"]As-Saff | 14 verses | The Ranks |Recitation | Topics[/TD]
[TD="align: center"]
bismillah.gif
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 200, align: right"] سورة الصف
Sura #61 | Madina[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 36, bgcolor: #FFFFFF"]
righttop.gif
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[TABLE="width: 750"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranDataNumber, width: 15, bgcolor: #FFFFFF"]8[/TD]
[TD="class: QuranDataArabic, bgcolor: #FFFFFF"]يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 120, bgcolor: #FFFFFF"]Yusuf Ali 8:[/TD]
[TD="class: QuranData, bgcolor: #FFFFFF"]Their intention is to extinguish Allah's Light (by blowing) with their mouths: But Allah will complete (the revelation of) His Light, even though the Unbelievers may detest (it).[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 120, bgcolor: #FFFFFF"]Urdu 8:[/TD]
[TD="class: QuranDataUrdu, bgcolor: #FFFFFF"]وہ چاہتے ہیں کہ الله کا نور اپنے مونہوں سے بجھا دیں اور الله اپنا نور پورا کر کے رہے گا اگرچہ کافر برا مانیں[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[TABLE="width: 750"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 36, bgcolor: #FFFFFF"]
lefttop.gif
[/TD]
[TD="class: QuranData, bgcolor: #FFFFFF"][TABLE="width: 675"]
[TR]
[TD="class: QuranData, align: left"]As-Saff | 14 verses | The Ranks |Recitation | Topics[/TD]
[TD="align: center"]
bismillah.gif
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 200, align: right"] سورة الصف
Sura #61 | Madina[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 36, bgcolor: #FFFFFF"]
righttop.gif
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[TABLE="width: 750"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranDataNumber, width: 15, bgcolor: #FFFFFF"]9[/TD]
[TD="class: QuranDataArabic, bgcolor: #FFFFFF"]هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَىٰ وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 120, bgcolor: #FFFFFF"]Yusuf Ali 9:[/TD]
[TD="class: QuranData, bgcolor: #FFFFFF"]It is He Who has sent His Messenger with Guidance and the Religion of Truth, that he may proclaim it over all religion, even though the Pagans may detest (it).[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 8, bgcolor: #FFFFFF"][/TD]
[TD][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: QuranData, width: 120, bgcolor: #FFFFFF"]Urdu 9:[/TD]
[TD="class: QuranDataUrdu, bgcolor: #FFFFFF"]وہی تو ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا تاکہ اس کو سب دینوں پر غالب کرے اگرچہ مشرک نا پسند کریں[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
 
Last edited:
Advertisement
آجکل کے مسلمان ملکوں نے جتنا اللہ کے نور کو قایم رکھا ہوا ہے اس کا بھی سب کو پتہ ہے

اور کافر ملکوں نے جتنا اللہ کے نور کو بجھایا ہے اس کا بھی سب کو پتہ ہے

اللہ کے نور کو نہی بجھایا جا سکتا ، لیکن لوگوں کو انصاف دینا یا نہ دینا آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے

اور اسلام لوگوں کو انصاف دینے کے آیا تھا
 
مذھب سے مراد اگر صرف اسلام ہے تو ، مقالہ مشکوک ہے ، نشانہ غلط ہے

مذھب کا استعمال غلط ہو سکتا ہے ، نا کہ مذھب بذات خود کوئی قابل تشویش شے ہے ، ملائیت کے کردار پر بات ہو سکتی ہے ، بلکل جس طرح سیاستدانوں کی ذات پر نظر رکھی جاتی ہے ، فوج کی غلطیوں کی نشاندھی بھی ہوتی ہے ، افراد ہوں یا ادارے ان سب کی چھان بین اور پرکھ کسی بھی ترقی پسند معاشرے کا خاصہ بھی ہے اور ترقی کے لیے ناگزیر بھی ، خدا نے آفاقی اصول دئیے ہیں ، نا کہ ہر قوم ، ملک ، معاشرے کے لیے الگ الگ دستور لکھے ہیں

جن اختلافی باتوں کو ہم بنیاد بنا کر ، مذھب سے شاکی ہیں ، ان کے مقابلے میں سارا دن قدم قدم بہت سی دوسری قباحتیں ہضم کرتے ہیں ، جواز بھی نکالتے ہیں ، ہزار سالوں پر محیط تاریخ تو بہت بعد کی بات ، گزشتہ سو سال میں ، جتنی بھی جنگیں ہوئیں ، قوموں کو غلام بنایا گیا ، سرد جنگ و گرم جنگ کو زندہ رکھا گیا ، سٹریٹجک معاملات اور ملکوں کو اڑوس پڑوس میں الجھایا گیا ، اسلحہ ساز صنعتوں سے منافع ، فارما سوٹیکل کمپنیز کی اجارہ داری ، آمروں ، شہنشاؤں ، اور قبضہ گیر حکومتوں کی سرپرستی کی گئی ، کم ترقی یافتہ ملکوں کی معیشت کو قرضوں تلے دبایا گیا ، جہاں جہاں موقع ملا ، وہاں مذھب کو بھی ان جنگوں کا جواز بنایا گیا ، کسی زمانے میں کمیونزم کے مقابلے میں صلیب و ہلال ایک تھے ، آج اسی جواز تحت ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں ، شام میں جنگ کی امداد کون کرتا ہے ؟ ایران پر پابندیاں کون لگاتا ہے ، سعودی عرب کے ساتھ سٹرٹیجک پارٹنرشپ کس کی ہے ، پاکستان میں اثر و رسوخ کس کا ہے ، عراق کو تاراج کس نے کیا ، مصر میں ڈکٹیٹر کس کا ہے ، اسرائیل کے مفادات کی پشت پناہی کون کرتا ہے ، نہیں نہیں ، یہ سب خدا کا تو حکم نہیں ، نا ہی اسلام اس خانہ خرابی کا زمہ دار ہے ، تیسری دنیا میں ، کرپشن زدہ حکومتیں ، یہ خدا کی نصیحت نہیں ، بغاوتیں ، شورش و دہشت یہ خدا کا حکم نہیں ،

انسانوں کی غلطیاں ، تعصبات اور خرابیاں ، صرف انسانوں تک ، مال پٹوار میں آج تک قدیم طریقے رائج ہیں ، یہاں سائنس کی مداخلت نہیں ہوتی ، ہسپتالوں میں علاج دستیاب نہیں ، اعضاء تک چوری کر لیے جاتے ہیں ، سائنس یہاں بھی شرمندہ شرمندہ دکھائی دیتی ہے ، قرضوں تلے معیشت ، جو بچا وہ چور بازاری کی نذر ، منیجمینٹ ، ہیومن ریسورس ، دور جدید کے سائنٹفک طریق و انصرام ، سب کہاں رہ جاتا ہے ، ان بد اعمالیوں پر آسمان کی طرف نظر اٹھا کر دیکھنا ؟ نہیں زمین کی طرف دیکھیں ، انسان کیسی کیسی مکاریوں میں گھرا ہے ، کیسی پستیوں میں گرا ہے ، کس قدر جہالت میں پڑا ہے ،

عورت کا ایک تقدس تھا ، تحفظ تھا ، مرد و زن کے اختیارات میں ایک توازن تھا ، یہ بھی کیا ترقی ، یہ بھی کیا برتری ، یورپ میں عورت کو ننگا کر کے دکانوں میں سجا دیا ، چھانٹ کانٹ ، تراش خراش کر کنٹینرز میں ٹھونسا ، پھر منڈیوں میں پہنچا دیا ، کہاں کہاں سجا دیا ، یہ خدا کا ذوق نہیں ، مذھب کو دوش نہیں ، انسان کی ہوس ہے

دنیا ابھی تک ، رنگ ، نسل ، عصبیت میں گھری ہے ، خدا کے پیغامبر نے ہزار سال قبل ، برتری کا معیار صرف کردار بتا دیا تھا ، کالے کو گورے پر ، گورے کو کالے پر ہر طرح کی فوقیت رد ، عرب و عجم کی تخصیص ختم ، مخاطب انسان ، کلام الناس تھا ، فرد تا معاشرہ مقصد فلاح تھا ، اب اگر انسان سبق بھول چکا ، راستہ چھوڑ چکا تو ، انسان پر محنت کی ضرورت ہے ، پیشوایت کی سرزنش کی ضرورت ہے ، سیاست کی درستگی کی ضرورت ہے ، نا کہ مذھب کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا جاے

​
انسانیت براے فروخت ، تقدس ارزاں نرخوں پر دستیاب ہے

amsterdam_twins_prostitution_3.jpg

Photo Amsterdams oldest prostitutes retire at 70 after having sex with 355,000 menMartine added: The legalisation of brothels in 2000 has not improved prostitutes lives. There is no point working just for tax. That is why the girls are working from the internet and from home you are less likely to be spotted by the taxman. It is better for the pimps and the foreigners, but not for the Dutch girls. Martine and Louise said they now hoped to be able to live off their earnings from the book and film rights.

3602467_f260.jpg

[h=1]Europes sex slave shame: is enough being done to fight human trafficking?[/h]
The price of a cheap second hand car or a new smart phone that is how much a sex slave will cost in Europe, as one self-confessed former people trafficker tells On the Frontline.
Its very simple [to buy someone]. Ill bring you a chick now. Of course you have to play your role as a buyer. Youre a rich guy from god knows where. The stupid girl will take the bait in three seconds. You wrap her up, you take her with you and then its up to you. After all you are in your country arent you, he says.
But how big is the problem and what measures are in place in the Europe-wide fight to stamp out the sex slave trade?
The latest figures show that more than 30,000 victims were reported between 2010 and 2012, however most experts believe that is just the tip of the iceberg.

images
 
تو گویا آپ ایسے معاشرے کے انکاری ہیں جو رنگ نسل مسلک و عقیدہ کی تفریق کیے بغیر محض انسانیت کی بنیاد پر قایم ہو. جس میں ایک عیسائی سے بھی اتنا ہی ٹیکس لیا جائے جتنا کہ ایک مسلمان سے. یا آپ کا اختلاف اس چیز سے ہے کہ نام نہاد عاشقان رسول اور پاسبان مذھب جس پہ مرضی اپنی سوچ کے مطابق شاتم ہونے کا لیبل لگا کر قتل کرتے پھریں. یا اس بات سے اختلاف ہے کہ ہر انسان کو اس کی مرضی کے مطابق جینے کا حق دیا جائے.
اس مضمون کو پوری طرح پڑھ کے جواب دیجئے گا

میں نے پڑھ کر ہی تبصرہ کیا تھا ، قرآن سے بڑا نہ کوئی دنیا میں دستور ہے نہ ضابطہ حیات ، باقی سب فساد ، جب دنیا بے مقصد نہیں ، تو انسان بے مقصد کیسے ؟
قران کہتا ہے دنیا کا پہلا انسان آدم اور سب اس کی مخلوق ، اب جو مرضی تانے بانے کوئی بنائے ، الله کے احکامات میں کوئی فرق نہیں پڑھتا ​
 
@tariisb
میرا اس بات سے اتفاق ہے کہ دنیا ایک مخصوص لابی کے زیر تسلط ہے جو چند افراد پر مشتمل ہے اور دنیا کے سارے ملکوں کو اپنی کارپوریٹ ایمپائر کو طول دینے کے لئے فتح کرنا چاہتے ہیں. انسانیت ان کے نزدیک کوئی معنی نہیں رکھتی. لیکن دنیا میں ایسی لابی بھی موجود ہے جو انسانیت کی فلاح کے لئے جدو جہد کر رہی ہے. اور ایسے پر امن معاشرے بنائے جا چکے ہیں جہاں انصاف کی بالادستی ہے اور ہر انسان کو برابری کی بنیاد پر حقوق دئے جا رہے ہیں. کوئی بھی معاشرہ مکمّل طور پر خامیوں سے پاک نہیں ہو سکتا لیکن خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے. ہمارے ہاں تو صورت حال بلکل مختلف ہے. آپ اس ملک میں ملا کی شریعت نافذ کریں گے تو کیا غیر مسلموں سے جزیہ لیں گے یا تمام لوگوں کو مذھب سے بالاتر ہو کر برابری کی سطح پر حقوق و ذمداریاں دیں گے? اس معاشرے میں غیر مسلم اگر قانون کے مطابق دوسرے درجے کا شہری ہو گا تو ہم کس منہ سے یہ دعوی کرتے ہیں کہ انسان سب برابر ہیں? عورت کو برابری حقوق ہم کس طرح دے سکتے ہیں جب اس کی گواہی ہی مردوں کے مقابلے میں حقیر سمجھی جائے? شریعت میں غلامی اور لونڈی کنیز وغیرہ کا کلچر کس حد تک لاگو کیا جائے گا جس کی حوصلہ شکنی نہیں بلکہ حوصلہ افزائی کی گی ہے "اچھے سلوک" کی شرط کے ساتھ. اگر کسی انسان کو غلام اور لونڈی بنایا جا سکتا ہے تو انسانیت کا دعوی ہم کس بنیاد پہ کریں گے?
الغرض کہنے کا مقصد یہ تھا کہ مذھب میں کچھ چیزیں اس دور کے رہن سہن و تہذیب کے مطابق ڈالی گئیں جو کہ اس وقت معیوب نہیں سمجھا جاتا تھا. آج کے ترقی یافتہ دور میں یہ چیزیں کسی معاشرے پہ لاگو نہیں کی جا سکتیں. میری پوسٹ کے اس حصے پہ اگر اظھار خیال ہو تو بہتر ہے کہ کیا ہمیں بنیاد پرست ہی رہنا ہو گا یا زمانے کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا
 
sawal kuch aur tha mohtram
 
Re: رنگ نسل عقیدہ و مسلک کی تفریق سے پاک معاشر&#172

تہزیب کا داۂرہ تو آپ خود پھلانگ چکے ھو جب دین کی بابت کوۂی علمی بات کرنے کی بجاۂے فقط ھزیان بکتے چلے جا رہے ھو- اس لۂے تمھاری پیداۂش پر افسوس کرنا تو بنتا ھے- ھاں یہ ضرور خوشی کی بات ھے کہ پاکستانیوں کے پاس اب اپنا قومی ابو جھل موجود ھے
 
@tariisb
میرا اس بات سے اتفاق ہے کہ دنیا ایک مخصوص لابی کے زیر تسلط ہے جو چند افراد پر مشتمل ہے اور دنیا کے سارے ملکوں کو اپنی کارپوریٹ ایمپائر کو طول دینے کے لئے فتح کرنا چاہتے ہیں. انسانیت ان کے نزدیک کوئی معنی نہیں رکھتی. لیکن دنیا میں ایسی لابی بھی موجود ہے جو انسانیت کی فلاح کے لئے جدو جہد کر رہی ہے. اور ایسے پر امن معاشرے بنائے جا چکے ہیں جہاں انصاف کی بالادستی ہے اور ہر انسان کو برابری کی بنیاد پر حقوق دئے جا رہے ہیں. کوئی بھی معاشرہ مکمّل طور پر خامیوں سے پاک نہیں ہو سکتا لیکن خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے. ہمارے ہاں تو صورت حال بلکل مختلف ہے. آپ اس ملک میں ملا کی شریعت نافذ کریں گے تو کیا غیر مسلموں سے جزیہ لیں گے یا تمام لوگوں کو مذھب سے بالاتر ہو کر برابری کی سطح پر حقوق و ذمداریاں دیں گے? اس معاشرے میں غیر مسلم اگر قانون کے مطابق دوسرے درجے کا شہری ہو گا تو ہم کس منہ سے یہ دعوی کرتے ہیں کہ انسان سب برابر ہیں? عورت کو برابری حقوق ہم کس طرح دے سکتے ہیں جب اس کی گواہی ہی مردوں کے مقابلے میں حقیر سمجھی جائے? شریعت میں غلامی اور لونڈی کنیز وغیرہ کا کلچر کس حد تک لاگو کیا جائے گا جس کی حوصلہ شکنی نہیں بلکہ حوصلہ افزائی کی گی ہے "اچھے سلوک" کی شرط کے ساتھ. اگر کسی انسان کو غلام اور لونڈی بنایا جا سکتا ہے تو انسانیت کا دعوی ہم کس بنیاد پہ کریں گے?
الغرض کہنے کا مقصد یہ تھا کہ مذھب میں کچھ چیزیں اس دور کے رہن سہن و تہذیب کے مطابق ڈالی گئیں جو کہ اس وقت معیوب نہیں سمجھا جاتا تھا. آج کے ترقی یافتہ دور میں یہ چیزیں کسی معاشرے پہ لاگو نہیں کی جا سکتیں. میری پوسٹ کے اس حصے پہ اگر اظھار خیال ہو تو بہتر ہے کہ کیا ہمیں بنیاد پرست ہی رہنا ہو گا یا زمانے کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا

سلام

شریعت ملا کی میراث نہیں ، نا ہی پاپایت کی ٹھیکے داری ، اسلام پیغام فطرت ہے ، فطرت کی بنیاد ایک رہتی ہے ، حالات بدلتے رہتے ہیں ، دنیا کی ہیت بدلتی رہتی ہے
کیا میں غلام رکھتا ہوں ؟ کیا آپ غلام رکھتے ہیں ؟ کون ہے جو لونڈی ڈھونڈتا ہے ؟ نہیں ، کوئی نہیں ، کہیں نہیں ، کس خطے میں ؟ کس مسلمان معاشرے میں اب غلامی کا رواج ہے ، یہ سب تو سینکڑوں سال پہلے ہی مفقود ہوا ، منسوخ ہوا ، جدید دنیا نے تو ابھی تک غلامی کو حیلے بہانوں سے جاری رکھا ہوا ہے ، صرف سو سال قبل تک تو جسمانی غلامی بکثرت ملتی تھی ،

دور ابتدا میں ، خواتین مساجد جایا کرتی تھیں ، اب نہیں جاتیں ، کوئی جانے بھی نہیں دیتا ، خلافت میں بیعت ہوتی تھی ، اب ووٹ ہوتا ہے ، تلواروں سے جنگ ہوتی تھی اب روسی ساختہ ، دہریے کی ایجاد کردہ کلاشنکوف ہاتھ ہوتی ہے ، تفصیل مقصد ، صرف بتانا ہے ، بس التجا ہے ، ملا کی طرح اگر عام مسلمان سوچنا شروع کر دے تو ، دنیا میں فتنہ و فساد ہو ، تخریب ہو ، انسانیت قدم قدم زخمی ہو ، نہیں ، نہیں ، ہم نہیں سوچ سکتے ، آپ بھی نہیں سوچ سکتے ، دین فطرت ہے ، نا کہ لمحہ لمحہ بدلتی کوئی صورتحال ، نا انسانوں پر کوئی بوجھ ، نا ہی مسلمانوں کے ہاتھ کوئی ہتھیار ، ایک پیغام ہے ، ایک نصیحت ہے ، سب کے لیے ہے ، میرے لیے ہے ، آپ کے لیے ہے ، دنیا کے لیے ہے

ریاست کیا ہوتی ہے ، حکومت کیا ہوتی ہے ؟ دوسرے علاقوں میں عارضی قوانین کیا ہوتے ہیں ؟ دائمی اصول کیا ہوتے ہیں ؟ ، فاتح و مفتوح میں فرق کیا ہوتا ہے ، کوشش کیا کریں ، جب بھی اس طرح کے تفصیلی و پیچیدہ موضوعات میں ہاتھ ڈالنا پڑے تو ، تحقیق و توازن کا دامن ہاتھ ضرور رکھیں ، شکریہ عزت مآب کا
​
 
وعلیکم السلام
کوشش یہی ہوتی ہے کہ تحقیق و مطالعہ کی بنیاد پر ہی خیالات کا اظھار کیا جائے. خیر آپ کا اپنا اک انداز فکر ہے. میرا مقصد کسی کو زبردستی قائل کرنا نہیں صرف کچھ سوالات جو ذہن میں گردش کرتے ہیں ان کا جواب ڈھونڈنا تھا. جو شاید ابھی کافی وقت لگ جائے. فلحال تو محض انا , ضد , احساس کمتری و برتری کی بنیاد پر ہی جواب مل رہے ہیں. خیر آپ کا وقت دینے کا شکریہ
سلام

شریعت ملا کی میراث نہیں ، نا ہی پاپایت کی ٹھیکے داری ، اسلام پیغام فطرت ہے ، فطرت کی بنیاد ایک رہتی ہے ، حالات بدلتے رہتے ہیں ، دنیا کی ہیت بدلتی رہتی ہے
کیا میں غلام رکھتا ہوں ؟ کیا آپ غلام رکھتے ہیں ؟ کون ہے جو لونڈی ڈھونڈتا ہے ؟ نہیں ، کوئی نہیں ، کہیں نہیں ، کس خطے میں ؟ کس مسلمان معاشرے میں اب غلامی کا رواج ہے ، یہ سب تو سینکڑوں سال پہلے ہی مفقود ہوا ، منسوخ ہوا ، جدید دنیا نے تو ابھی تک غلامی کو حیلے بہانوں سے جاری رکھا ہوا ہے ، صرف سو سال قبل تک تو جسمانی غلامی بکثرت ملتی تھی ،

دور ابتدا میں ، خواتین مساجد جایا کرتی تھیں ، اب نہیں جاتیں ، کوئی جانے بھی نہیں دیتا ، خلافت میں بیعت ہوتی تھی ، اب ووٹ ہوتا ہے ، تلواروں سے جنگ ہوتی تھی اب روسی ساختہ ، دہریے کی ایجاد کردہ کلاشنکوف ہاتھ ہوتی ہے ، تفصیل مقصد ، صرف بتانا ہے ، بس التجا ہے ، ملا کی طرح اگر عام مسلمان سوچنا شروع کر دے تو ، دنیا میں فتنہ و فساد ہو ، تخریب ہو ، انسانیت قدم قدم زخمی ہو ، نہیں ، نہیں ، ہم نہیں سوچ سکتے ، آپ بھی نہیں سوچ سکتے ، دین فطرت ہے ، نا کہ لمحہ لمحہ بدلتی کوئی صورتحال ، نا انسانوں پر کوئی بوجھ ، نا ہی مسلمانوں کے ہاتھ کوئی ہتھیار ، ایک پیغام ہے ، ایک نصیحت ہے ، سب کے لیے ہے ، میرے لیے ہے ، آپ کے لیے ہے ، دنیا کے لیے ہے

ریاست کیا ہوتی ہے ، حکومت کیا ہوتی ہے ؟ دوسرے علاقوں میں عارضی قوانین کیا ہوتے ہیں ؟ دائمی اصول کیا ہوتے ہیں ؟ ، فاتح و مفتوح میں فرق کیا ہوتا ہے ، کوشش کیا کریں ، جب بھی اس طرح کے تفصیلی و پیچیدہ موضوعات میں ہاتھ ڈالنا پڑے تو ، تحقیق و توازن کا دامن ہاتھ ضرور رکھیں ، شکریہ عزت مآب کا
​
 
مذہب اس لیے قابل تشویش ہے کہ وہ خالق کائنات کا آئین ہونے کا دعوا کرتا ہے ۔جب میں خالق کائنات کا نظام دیکھتا ہوں ہوں تو خود کو مجبور پاتا ہوں کہ مذاہب کے معیار کو بھی اسی کسوٹی پر پرکھوں جس کسوٹی پر کائنات کے نظام کو پرکھا جاتا ہے ۔

کائنات کے نظام میں کوئی سقم نہیں تو پھر خالق کائنات کے آئین میں سقم کیسے ہو سکتا ہے جو سب سے عظیم مخلوق کے لے مرتب کیا گیا ؟۔

انسان غلط ہے جی بلکل غلط ہے ۔دنیا میں پہلی تمام برائیوں کا ذمہ درر انسان ہے جی بلکل ہے ۔مذہب کا المیہ یہ ہے کے انسان ہزار غلطیوں بعد بھی انسان ہی رہتا ہے لیکن خدا کے آئین میں ایک غلطی کے بعد وہ آئین ہی مشکوک ہو جاتا ہے ۔

میری جبلت یہ ہے کہ میں باپ دادا کے مذہب پر اندھا یقین نہیں کر سکتا ،میں تشفی چاہتا ہوں میں قران سے رجوع کرتا ہوں ۔کچھ بے چینی محسوس کرتا ہوں تشریحات کے انبار لگا دیے جاتے ہیں ۔میں اور بے چین ہو جاتا ہوں احادیث کے انبار لگا دیے جاتے ہیں ،فقہہ ،کتب کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ ۔

الله کی سنت ہے وہ اپنے ہونے کی دللیل پر نبیوں کے ذریے معجزے دیکھتا ہے ۔تو پھر نبیوں کے سردار کا معجزہ کہاں ہے ؟ یہ قران بھی تو معجزہ ہے جی!لیکن یہ تو خود کو بیان کرنے کے لیے انسانی تحریر کا محتاج ہے ۔

اپ فرماتے ہیں مذہب عورت کو تقدس دیتاہے ۔میں کیسے ماں لوں ؟چودہ سو سال پہلے میری حثیت ایک کے مقابلے میں گیارہ تھی ،پھر کچھ کم کر کے ایک کے مقابلے میں چار کر دی گئی ۔معاشی ذمہ داری مرد کے سر ڈال کے مجھے بال و پر سے محروم کر دیا گیا ،اور معاشی اجرادری کی ہی بنیاد پر مجھے زدوکوپ کرنے کھلی چھوٹ بھی مرد کو دے دی گئی یہ کہاں کا انصاف ہے ؟

میں جاہل ، میری اکثریت دوزخی ،میں فتنہ ،میں ناقص العقل ،جب چاہیں مجھ سے زنا کریں چار گواہ میں لا نہیں سکتی ، جب چاہیں آپ چار گواہ لا کر مجھ پر کوڑے برسائیں ،نہ باپ پر پورا حق نہ اولاد پر ،میں باندی ،میں لونڈی ،نو سال سے ہی نو جوان .. میں الله کی سوتیلی مخلوق ؟

جی درست !ملا تو آج کی بیماری ہے ، چودہ سو سال پہلے اسکا کیا کام ، پھر بھی مکہ کے قافلوں پر بہتر حملے ،بنو قریظہ کے نو سو انسانو ں کا ذبیحہ ،تمام یہودی قبائل کی ملک بدری،یہودی خواتین کا بٹوارہ نکاح کے ساتھ کیسے ممکن؟فتوحات کا نہ ختم ہونے والا فخری سلسلہ ۔

اس پر بھی بس نہیں پھر جنگ صفین ، جنگ جمل دو ہزار خارجیوں کا قتل عام ،کربلہ ،سوره توبہ کو کہاں لے جاؤں جو کہتی ہے زمین صرف مسلمانوں کے لیے خلق کی گئی ہے ۔

جی !مذہب ایک پیغام ہے ایک نصیحت ،،ایک پیغام ایک نصیحت ، ایک قانون جسکے دائرے میں زندگی گزارنی ہے۔جنت ،دوزخ بھی تو انتظار میں ہیں ۔

آپکا اسلوب نہایت شاندار کڑوی گولی پر ثقیل مٹھاس کی تہ ۔

یہ سب کہنے پوچھنے کی جرات میں کر نہی سکتا،جانے کتنے ممتاز قادری ،غازی علم دین ..جنت کا ویزا لگوانے پہنچ جائیں
۔​
 
Last edited: