سیدنا عمر اور ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے درمیان پیش آنے والے اس واقعہ میں، جو لوگ غور و فکر اور تدبر کرنا چاہتے ہوں،اُن کی عبرت کے لئے بہت سی باتیں پوشیدہ ہیں۔ ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب (روضۃ المُحبین و نزھۃ المشتاقین) میں لکھتے ہیں کہ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روزانہ صبح کی نماز کے بعد سیدنا ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو غائب پاتے۔
وہ دیکھ رہے تھے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز کی ادائیگی کیلئے تو باقاعدگی سے مسجد میں آتے ہیں مگر جونہی نماز ختم ہوئی وہ چپکے سے مدینہ کے مضافاتی علاقوں میں ایک دیہات کی طرف نکل جاتے ہیں۔ کئی بار ارادہ بھی کیا کہ سبب پوچھ لیں مگر ایسا نہ کر سکے ۔ ایک بار وہ چپکے سے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے چل دیئے۔
سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ دیہات میں جا کر ایک خیمے کے اندر چلے گئے۔ کافی دیر کے بعد جب وہ باہر نکل کر واپس مدینے کی طرف لوٹ چکے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ اُس خیمے میں داخل ہوئے، کیا دیکھتے ہیں کہ خیمے میں ایک اندھی بُڑھیا دو چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بڑھیا سے پوچھا؛ اے اللہ کی بندی، تم کون ہو؟ بڑھیا نے جواب دیا؛ میں ایک نابینا اور مفلس و نادار عورت ہوں، ہمارے والدین ہمیں اس حال میں چھوڑ کر فوت ہو گئے ہیں کہ میرا اور ان دو لڑکیوں کا اللہ کے سوا کوئی اور آسرا نہیں ہے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پھر سوال کیا؛ یہ شیخ کون ہے جو تمہارا گھر میں آتا ہے؟ بوڑھی عورت (جو کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اصلیت نہیں جانتی تھی) نے جواب دیا کہ میں اس شیخ کو جانتی تو نہیں مگر یہ روزانہ ہمارے گھر میں آکر جھاڑو دیتا ہے، ہمارے لئیے کھانا بناتا ہے اور ہماری بکریوں کا دودھ دوہ کر ہمارے لئیے رکھتا اور چلا جاتا ہے۔
حضرت عمر یہ سُن کر رو پڑے اور کہا؛ اے ابو بکر، آپ نے اپنے بعد کے آنے والے حکمرانوں کیلئے ایک تھکا دینے والا امتحان کھڑا کر کے رکھ دیا ہے۔
بھائی وہ امیر المومنین تھے ،ان کے کردار کا تو یہ لوگ تصور بھی نہیں کر سکتے ......انکا مقابلہ آج کل کے امیرالمومنین سے مت کیا کریں جن کی بساط ہی جھوٹ پر بچھی ہوئی ہے .
یھی واقعات اسلام کا اصلی اور پیارا چھرھ دکھانے کیلیے دنیا کو بتانے ضروری ھیں۔ان واقعات سے اعلی ترین اخلاق اور محبت کا درس ملتا ھے۔ ھاتھ پاوں باندھ کر کند چھری سے سر تن سے جدا کرنے کی ویڈیوز دیکھ کر لوگ اسلام سے ھی متنفر ھو چکے ھیں۔ شکر ھے کہ آپ نے بھی ایک انتھای اعلی واقعہ لکھا۔
esey waqai sirf Hazrat umar (R.A) and Hazrat abubakr (R.A) ke hi sunney ko miltey hain . Agar Hazrat Ali (R.A) ka koi waqaya ho tou wo bhi share ker dia karo . shukria.
esey waqai sirf Hazrat umar (R.A) and Hazrat abubakr (R.A) ke hi sunney ko miltey hain . Agar Hazrat Ali (R.A) ka koi waqaya ho tou wo bhi share ker dia karo . shukria.
ہمارے لیے تمام صحابہ ستاروں کے مانند ہیں سب ایک ہی رتبہ رکھتے ہیں سب ہی نبی کے ہدایت یافتہ خلفه ہیں خلفہ راشدہ ہی نبی اکرم کے بعد ہدایت اور روشنی کے مینار ہیں ان میں تفریق کرنا اور کسی کو کسی پر فوقیت دینے سے ہمارا دین اجازت نہیں دیتا
bhai sahib aap baat ko kahan sey kahan tak ley jaa rahey ho, main ney koi tafreeq ki hey? main ney sirf kaha hey key agar koi esa waqai HAzrat Ali R.A ka hey ,tou zaroor share karain.
ہمارے لیے تمام صحابہ ستاروں کے مانند ہیں سب ایک ہی رتبہ رکھتے ہیں سب ہی نبی کے ہدایت یافتہ خلفه ہیں خلفہ راشدہ ہی نبی اکرم کے بعد ہدایت اور روشنی کے مینار ہیں ان میں تفریق کرنا اور کسی کو کسی پر فوقیت دینے سے ہمارا دین اجازت نہیں دیتا