- Joined
- Oct 31, 2012
- Posts
- 618
- Reaction score
- 2,200
- Points
- 93
مریم نواز صاحبہ نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہم صوبائی اسمبلی کی سیٹ اس لیے ہار گئے کہ ہمارا امیدوار ڈیلیور نہیں کرسکا۔ اور اباجان نے صاف کہہ دیا ہے
کہ یا ڈیلیور کرو یا پھر گھر جاؤ کیوں کے میرے لیے عوام سب سے زیادہ اہم ہیں۔
اس بات پر یہ ہی کہا جاسکتا ہے کہ مریم نواز صاحبہ نے اپنے ابا اور چچا سے کافی حد تک منافقت سیکھ لی ہے۔ بندہ پوچھے الیکشن ہارنے کے بعد ہی ڈلیوری کا درد اٹھا اور پتہ چلا کہ امیدوار سے ڈیلیوری نہیں ہورہی؟ ڈھائی سال کے دوران پتہ نہیں چلا کہ ڈیلیوری نہیں ہوئی؟ یا ٹکٹ دیتے وقت پتہ نہیں تھا کہ الماس بوبی کو ٹکٹ دے رہے ہیں تو ڈیلیوری کیسے ہوگی؟
لیکن ان کو کیا کہنا جب عوام ہی کچھ سمجھنے سوچنے قاصر ہے اور وہ ایسی چکنی چپڑی باتوں میں آکر خوش رہتی ہے کہ "شیر" ہماری فکر میں "گُھلا" جارہا ہے۔ جب عقل پر پردہ پڑجائے تو انسان سامنے چمکتے ہوئے سورج کو دیکھ کر بھی کہہ سکتا ہے کہ رات ہے۔ کس نے نہیں دیکھا کہ نواز شریف الیکشن جیتنے کے بعد کبھی اس طرح لاہور کی سڑکوں پر خوار ہوتا ہوا نظر آیا ہو لیکن جب ووٹ چاہیے تھا تو پھر اپنی تمام تر منافقت کے ساتھ سڑکوں کی خاک چھانتا پھررہا تھا۔
شیکسپیر نے سچ کہا تھا کہ ان غلاموں کو آزادی دلانا بہت مشکل ہے جنہیں اپنی زنجیروں سے پیار ہو۔ لیکن باقی لوگوں کا کیا قصور ہے؟ (محمد تحسین)