اللہ تعالیٰ کے نام پر مانگنے والے اور اس کے ذریعے سفارش کرنے والے کو انکار کرنا ناپسندیدہ ہے
حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص اللہ کے واسطے سے پناہ طلب کرے تو اسے پناہ دے دو،جو شخص اللہ کے واسطے مانگے تو اسے عطا کر دو اور جو شخص تمہیں دعوت دے تو اسے قبول کرو اور جو شخص تمہارے ساتھ نیکی اور احسان کرے تو تم اسے بدلہ اور اگر تم اسے بدلہ دینے کے لیے کوئی چیز نہ پاؤ تو اس کے لیے اتنی دعا کرو حتیٰ کہ تمہیں یقین۔ آ جائے کہ تم نے اسے بدلہ دے دیا ہے۔ ابوداؤد (۱۶۷۲)والنسائی (/۸۲۵) ۔
بادشاہ وغیرہ کو شہنشاہ کہنا حرام ہے
اس لیے کہ اس کے معنی ہیں بادشاہوں کا بادشاہ اور یہ وصف صرف اور صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہی کے شایان شان ہے ۔حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا:اللہ عزوجل کے نزدیک سب سے ذلیل ترین۔ نام یہ ہے کہ کوئی آدمی اپنا نام شہنشاہ (بادشاہوں کا بادشاہ)رکھے۔ (متفق علیہ) سفیان بن عینیہ بیان کرتے ہیں کہ ملک الاملاک اور شہنشاہ دونوں ہم معنی ہیں۔ بخاری (/۵۸۸۱۰۔ فتح)و مسلم (۲۱۴۳)
فاسق اور بدعتی کو سید (سردار، آقا)وغیرہ کہنے کی ممانعت ۔
حضرت بریدہ ؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا:تم منافق کو سید (سردار، آقا)نہ کہو ، اس لیے کہ اگر وہ سردار بھی ہوا تو تم نے (اسے سردار کہہ کر)اپنے رب عزوجل کو ناراض کر لیا۔ (ابوداؤد۔ سند صحیح ہے) بخاری فی ( (الأدب المفرد)) (۷۶۰)وابو داؤد (۴۹۷۷)و احمد (/۳۴۶۵۔ ۳۴۷)۔
شہنشاہ کے بارے میں حدیث کچھ مشکوک لگتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ اللّه تعالیٰ کے صفاتی ناموں کا دوسری زبان میں ترجمہ ممکن ہی نہیں ۔ اس لئے مالک الملک سے تشبی دینا ٹھیک نہیں لگ رہا
(صحیح البخاری، الادب، باب ابغض الاسماء الی اللہ ،ح:6206 و صحیح مسلم، الاداب، باب تحریم التسمی بملک الاملاک ...، ح:2143)
“اللہ کے نزدیک سب سے گھٹیا، ناپسند اور حقیر نام اس شخص کا ہے جو اپنے آپ کو بادشاہوں کا بادشاہ(شہنشاہ) کہلوائے کیونکہ اللہ کے سوا کوئی(حقیقی )بادشاہ نہیں۔”
سفیان ثوری رحمتہ اللہ علیہ نے “ملک الاملاک”(بادشاہوں کا بادشاہ) کا ترجمہ شاہان شاہ یعنی “شہنشاہ” کیا ہے۔
دوسری روایت کےالفاظ یوں ہیں
أَغْيَظُ رَجُلٍ عَلَى اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَأَخْبَثُهُ (صحیح مسلم، الاداب، باب تحریم التسمی بملک الاملاک ...،ح:2143 و مسند احمد:2/ 315)
“یعنی قیامت کے دن سب سے زیادہ اللہ تعالی کے غصے اور ناراضی کا مستحق اور سب سے بڑا خبیث شخص (وہ ہو گا جو اپنے آپ کو “شہنشاہ” کہلوائے