Advertisement

افغان کٹھ پتلی حکومت، آغاز سے انجام تک

افغان حکومت کی اصلیت
جس انتخابی مذاق سے گزر کر موجودہ(دو منہ والے سانپ کے موافق) افغان حکومت وجود میں آئی ہے، اس سے ہزاردرجے بہتر انتخابات انڈیا کے زیر قبضہ کشمیر میں ہوتے ہیں، مگر وہ بھی ایک کٹھ پتلی حکومت کہلاتی ہے، توافغان انتخابات جن کا کوئی نتیجہ ہی نہ نکلا، یا نتیجہ تسلیم نہ کیا گیا، کیسے ایک جائز حکومت کو وجود دے سکتے ہیں؟ یہ کیسا انتخابی ڈرامہ تھا، جس میں دونوں شریک ہی فاتح قرار پائے۔ اگر جان کیری نے آ کرہی یوں اقتدار کی بندر بانٹ کرنی تھی، تو اس انتخابی ڈرامے کی کیا ضرورت تھی۔

پھر(عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی نامی)جن جو دو کٹھ پتلیوں کو امریکہ نے اقتدار کے سنگھاسن پر بٹھایا ہے، (اور جن کی واحد قابلیت امریکی حکم بجا لانا ہے) ان دونوں میں " اٹ کتے دا ویر "ہے، اور ان کی آپس میں بھی اتنی ہی دشمنی ہے، جتنے یہ طالبان کے دشمن ہیں۔اگر جان کیری کا ڈنڈا درمیان میں نہ ہو، تو یہ آپس میں ہی لڑلڑ کر مر جائیں۔

افغان فوج کا حال؛
یہی حال افغان فوج(جسے شروع سے آخر تک، امریکا نے ساٹھ ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کرکے بنایاتھا) کا بھی ہے۔امریکا نے اپنی فوجیوں کی جان بچانے کے لئے پیسا پھونک تماشا دیکھ کا رول سنبھالا ہوا ہے، اور درگت بنوانے کے لئے اپنے غلاموں کو میدان جنگ میں جھونکا ہواہے۔نہ تربیت پوری ہے، نہ اسلحہ مکمل ہے۔لڑنے کا عزم ہے، نہ جیتنے کی ہمت ہے۔ لیڈر شپ نہ صرف نکمی ہے، بلکہ آپس میں تعاون کا فقدان ہے۔لہذااس فوج کے بارے میں بھی کہا جاسکتا ہے کہ اگر آج امریکا(اربوں ڈالر کی)اپنی امداد پمپ کرنا بند کر دے، تو بے شک طالبان یا کوئی دوسرا ایک گولی بھی نہ چلائے، یہ فوج کے نام پر بھان متی کا جو کنبہ امریکا نے جوڑا ہے، یہ بکھر کر رہ جائے گا۔
اور ایسی حکومت اور فوج، جو پائی پائی کے لئے قابض امریکی سپاہ کی محتاج ہو، وہ کیسے افغان عوام کی نمائندہ، اور آزاد حکومت کہلا سکتی ہے؟لہذاموجودہ افغان حکومت صرف اتنی ہی خود مختار ہے، جتنا امریکا نے اسے اختیار دیا ہوا ہے۔
نوشتہ دیوار؛
اس کے علاوہ پورا ملک بدترین کرپشن کی لپیٹ میں ہے،انصاف نا پید ہے، کسی کی جان مال عزت آبرو محفوظ نہیں،لاقانونیت کا راج ہے، بد امنی اپنی انتہا پر ہے، بے روزگاری آخری حدوں کو چھو رہی ہے،کوئی نہیں جانتا کہ حکومتی رٹ جو کابل کے صدارتی محل تک محدود ہے، کب وہ بھی ختم ہو جائے۔ لہذا لاکھوں افغانوں کے قاتل صلیبی فوجیوں کو اپنے ملک پرقبضہ جاری رکھنے کی سند عطا کرنے والی ایسی حکومت جس سے افغان عوام کی اکثریت نالاں اور شکوہ کناں ہے، اگر ایسی حکومت کا جلد اختتام ہو جائے، اور یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے،تو یہ کوئی حیرت کی بات نہیں ہو گی۔

​
33ue4j7.jpg

​
 
Advertisement
صف اول کے سپاہیوں کو تنگ نا کیا کریں. آپ کو معلوم ہونا چاہے بدترین جمہوریت بلکہ نام کی جمہوریت بھی اچھی ہوتی ہے چاہے آپ کے ملک میں دہشت گردی کرواتی ہو
 
waiting for liberals to come and tell us who taliban are. may be they will not realize that their commander in chief in red cap and red bottom was also part of taliban.
 
Advertisement
Taliban are not fighting for people of afghnistan,eliminate corruption,provide education and health facilities,eliminate gender inequality, they are fighiting for their pride.Their should be ashmed of what they did in last 20 years.and what was situation of afgniatan during their regime..shame ful...war and only war.
 
​you should not let the people wait for your response this long. you know people get tired of waiting for your response.
 
Advertisement
waiting for liberals to come and tell us who taliban are. may be they will not realize that their commander in chief in red cap and red bottom was also part of taliban.

There are no liberals or zealots in Pakistan. There are just ignorant idiots wearing different coloured hats !!!!
 
Who are you decide about Afghanistan? Afghans have the right to decide about their future, and they did it by going out out in millions to elect their president and parliament.

You can sit in your couch and let loose some Jihadi bombs.
 
KhairAndesh type of persons are the real war-talib-bulies; they are the facilitators and killers APS kids and BKU students.

لوگ نرم گدوں پر بیٹھ کرجہاد کی باتیں کرتے ہیں مگر طالبان کے کنٹرول میں رہنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ طالبان کا جب جی چاہے آپ کو درے لگائیں اور جب چاہیں تختہ دار پر لٹکا دیں
 
Advertisement
Who are you decide about Afghanistan? Afghans have the right to decide about their future, and they did it by going out out in millions to elect their president and parliament.

You can sit in your couch and let loose some Jihadi bombs.
يہ اس فورم پہ سب سے بڑے، افغان طالبان کے ٹھيکيدار ہيں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان ہی کی طرح سے ايک اور صاحب فريڈم لور بھی ہيں جو آج کل اپنی وفادارياں بدل کر ديش کے حمايتی بنے ہوۓ ہيں۔
 
رجعت پسندوں کا ہمیشہ سے یہ شیوا رہا ہے کہ لوگوں کو اپنی قسمتوں کے فیصلوں کا حق نہ دیا جائے ۔ حالانکہ اسلام تو آیا اس لئے تھا کہ لوگوں کے اپنی تقدیر چننے کا حق دیا جائے
 
taliban are upholders of liberty ,equality, humanity , freedom, secularism , under protection of pakistan army.
 
taliban are upholders of liberty ,equality, humanity , freedom, secularism , under protection of pakistan army.

ابے بے دال کے بودم، طالبان تيرے چاچا لوگ ہيں جو ان کی تعريف ميں زمين آسمان کے قلابے ملاۓ جارہا ہۓ؟ طالبان اور سيکولر، لبرل، انسانيت کے ہمدرداور مساوات کے حامی؟ اب مجھے تيرے احمق ہونے ميں کوئ شک باقی نہيں
 
Advertisement

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

گزشتہ ايک دہائ کے دوران طالبان کے جنگجوؤں کی جانب سے کيے جانے والے حملوں پر ايک نظر ڈالیں اور پھر يہ فيصلہ خود کريں کہ کيا يہ حملے افغانستان کے عام لوگوں کے مفادات کے تحفظ کے ليے تھے؟ جب آپ ان کی خود ساختہ "تحريک آزادی" کے نعرے اور مذہبی توجيہات کے لبادے کو ايک طرف رکھ کے ديکھيں تو آپ کو احساس ہو گا کہ ان کے بلند وبالا دعوؤں اور خود کو "آزادی کے متوالے" کہلوانے کی خواہش کے باوجود ان کی تمام تر مہم جوئ انھی لوگوں پر کنٹرول اور طاقت کے حصول کے ليے ہے جن کی نمايندگی کا يہ دعوی کرتے ہيں۔

يہ تاويل انتہائ غلط ہے کہ ايک ايسی سوچ يا فلسفہ جو نا صرف يہ کہ تشدد کی ترغيب دے بلکہ کم سن بچوں کو خودکش بمبار بنا کر ہتھيار کے طور پر استعمال کرنے کو درست قرار دے وہ مذہبی ثقافتی يا روايتی وابستگيوں سے قطع نظر کبھی بھی عوامی پذيرائ حاصل کر سکتی ہے۔

بلکہ حقيقت تو يہ ہے کہ گزستہ ايک دہائ کے دوران دہشت گردی کی لہر اور ان دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے دانستہ ايک حکمت عملی کے تحت بے گناہ شہريوں کو نشانہ بنانا ايسے عوامل ہيں جن سے عام لوگ اب يہ شعور اور ادارک رکھتے ہيں کہ ان کا مستقبل کبھی بھی ان عناصر کے ہاتھوں ميں محفوظ نہيں رہ سکتا جو خوف اور تشدد کی بنياد پر اپنا طرز زندگی مسلط کرنے پر يقين رکھتے ہيں۔

اگر القاعدہ اور طالبان کی فرسودہ سوچ اور نظريات جيت رہے ہوتے، تو پھر آپ افغان عوام کے اس شديد ردعمل کو کيا کہيں گے جب طالبان کی جانب سے ملک ميں انتخابات کو مسترد کيے جانے کی اپيل کو قومی سطح پر مسترد کر ديا گيا۔ افغان عوام کے ليے يہ موقع ايک سنگ ميل تھا کيونکہ يہ اس سوچ کی عوامی شکست اور ذلت کا شاخسانہ تھا جو آپ کے مطابق مقبول ہو رہی ہے۔
۔
معاشرے کے ہر طبقے کی جانب سے بچوں کو خودکش حملہ آوروں کے طور پر استعمال کيے جانے کے قبيح فعل کی مذمت کی جاتی ہے اور ان واقعات نے نا صرف يہ کہ ان متشدد عناصر کے نظريت کی قلعی کھول کے رکھ دی ہے بلکہ يہ حقيقت بھی سب پر واضح ہو گئ ہے کہ نئ نسل کا مستقبل نفرت اور عدم رواداری پر مبنی اس سوچ کے رحم و کرم پر ہرگز نہيں چھوڑا جا سکتا ہے۔

شانزے خان ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

[email protected]

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg

​
 
صف اول کے سپاہیوں کو تنگ نا کیا کریں. آپ کو معلوم ہونا چاہے بدترین جمہوریت بلکہ نام کی جمہوریت بھی اچھی ہوتی ہے چاہے آپ کے ملک میں دہشت گردی کرواتی ہو
تنگ نہیں کر رہا، بلکہ آنے والے وقت کے لئے تیار کر رہا ہوں، تا کہ اس وقت جھٹکا ذرا کم لگے، اور ذیادہ حیرانی نہ ہو۔
 
Taliban are not fighting for people of afghnistan,eliminate corruption,provide education and health facilities,eliminate gender inequality, they are fighiting for their pride.Their should be ashmed of what they did in last 20 years.and what was situation of afgniatan during their regime..shame ful...war and only war.
مجاہدین، دین و ملت اور افغان عوام کے لئے ہی قربانیاں دے رہے ہیں۔ اور انشاء اللہ ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گے۔
 
يہ اس فورم پہ سب سے بڑے، افغان طالبان کے ٹھيکيدار ہيں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

KhairAndesh type of persons are the real war-talib-bulies; they are the facilitators and killers APS kids and BKU students.
افغانستان کے مظلوم اور کمزور لوگوں پر پچاس کے قریب ملکوں نے حملہ کیا ، اس لئے ان کی(بدنی، مالی، اخلاقی، سفارتی) مدد کرنا دوسرے مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ یا کم از کم مخالفت نہ کی جائے۔
ویسے بھی افغانوں کی مدد کرنا، خود اپنی مدد کرنا ہی ہے۔ کیونکہ افغانستان میں پاکستان کی بقا کی جنگ لڑی جا رہی ہے، ایک بار پھر۔کیونکہ میں کوئی شک نہیں کہ اگر خدانخواستہ امریکہ افغانستان میں اپنے مقاصد میں کامیاب ہو جاتا ہے، تو اس کے بعد پھر اس نے پاکستان کی باری لگا دینی ہے۔ اور جیسا کہ کسی نےکہا ہے کہ افغانستان بہانہ ہے، پاکستان نشانہ ہے۔

تنگ نہیں کر رہا، بلکہ آنے والے وقت کے لئے تیار کر رہا ہوں، تا کہ اس وقت جھٹکا ذرا کم لگے، اور ذیادہ حیرانی نہ ہو۔
یہ بے حس لوگ ہیں. لیبیا اور عراق جمہوری آپریشن تھیٹر میں تڑپ میں رہے ہیں انھے اگلے مریض کا پیٹ پھاڑنے کی جلدی پڑی ہے