- Joined
- May 20, 2010
- Posts
- 357
- Reaction score
- 98
- Points
- 28
ہم اس بات کو ہمیشہ کیونکر بھول جاتے ہیں کہ امریکہ کی افغانستان میں داخل ہونے کی اصل وجہ کیا تھی؟ یہ اس وجہ سے ہوا کہ طالبان، جنھوں نے سالوں سے ہم پر دنیا بھر سے حملے جاری رکھے تھے نے ان دہشتگردوں کو اتنی پناہ گاہیں فراہم کیں کہ انھوں نے ایک پیچیدہ منصوبہ بنا کر ۹/۱۱ کو ہمارے وطن عزیز پر حملہ کر دیا۔ پھر طالبان نے جو کہ اس وقت افغانستان میں بر سراقتدار تھے نے القاعدہ کے دہشتگردوں کو ہمارے حوالے کرنے سے انکار کیا جس کی وجہ سے ہمیں مجبور ہو کر ان پر حملہ کرنا پڑا تاکہ ان دہشتگردوں کو شکست دے کر ان کی تنظیم کو ختم کیا جا سکے۔ ہم نےاپنی اس مہم میں جلد ہی کامیابی حاصل کی لیکن طالبان اپنے حامی القاعدہ کے ساتھ اب تک ہماری فوجوں اور افغانستان کے بےگناہ عوام کو جو کہ طالبان کے انتہا پسند تشدد کی فلسفے کے حامی نہیں ہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔
پچھلے دس سالوں میں ہم نے افغانستان میں بےانتہا قربانیاں دیں ہیں اور آج افغانستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور جلد ہی اس کا نام دنیا کے ترقی پزیر ممالک میں شامل ہو گا۔ پچھلے دس سالوں میں افغانستان کی ترقی کی کچھ مثالیں پائیے:
طالبان کی حکومت کے دوران 12 لاکھ بچے اسکولوں میں داخل تھے اور ان میں سے 50000 سے کم تعداد بچیوں کی تھی۔ آج افغانستان کی حکومت کے ماتحت 70 لاکھ طلب علم اسکولوں میں ہیں اور ان میں 26 کھ تعداد طلبہ کی ہے۔
انتہاپسند حکومت کے دوران اساتذہ کی تعداد صرف 20000 تھی جن میں بیشتر مرد تھے۔ اب وہاں 175000 اساتذہ ہیں جن میں 30 فیصد استانیاں ہیں۔
اب پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کا معیار بہت زیادہ بہتر ہوا ہے۔ اندازے کے مطبق 223125 لوگوں کو جو کہ 2600 علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں وہ 20 صوبوں میں دوسری تعلیم اور ہنر سیکھ رہے ہیں۔
طالبان کی حکومت کے دوران محکمہ صحت کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔ آج جدید طبی سہولیات کی وجہ سے بچوں کی اموات میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور بچوں کو ٹیکے لگانے کی تعداد میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔
طالبان کی حکومت میں ایک بھی عورت شامل نہیں تھی۔ آج عورتوں کے لئے 68 نشستیں مقرر ہیں جن پر وہ فائز ہیں۔
طالبان کی حکومت کے دوران سارے ممالک میں صرف 30 میل کی پکی سڑکیں تھیں۔ آج تقریباً 3000 میل کی پکی سڑکیں ہیں، جن میں رنگ روڈ بھی شامل ہے۔
طالبان کے دور میں نہ تو کوئی ٹیلیوژن اور نہ ہی کوئی ریڈیو کارامد تھے۔ آج 75 ٹیلیوژن کے ادارے اور 175 ریڈیوچینل کام کر رہے ہیں۔
افغانستان کو مستحکم کرنے کا مشن ابھی جاری ہے اور یہ ہمارا مکمل یقین ہے کہ ہمارے علاقے کے جانے کے بعد بھی افغانستان اپنے تمام تر وسائل کو بروئےکار لاتے ہوئے آگے بڑھتا رہے گا اور اپنا مقام دنیا کے ترقی پزیر ممالک میں حاصل کرے گا۔
عبدالقدوس
ڈی ای ٹی ۔ یو اس سنٹرل کمانڈ
www.centcom.mil
Last edited:





