Advertisement

افغانستان میں داعش کے حمایتی

افغانستان میں داعش کے لئے لڑنے والے مقامی باشندے نہیں بلکہ غیر ملکی دہشت گرد ہیں جنہیں داعش لالچ دے کر افغانستان پر قبضہ کرنے کے لئے لے کر آئی ہے ۔

55e178739c105.jpg


کابل: افغانستان کے سب سے بڑے عسکریت پسند گروپ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں داعش کے نام سے سرگرم تنظیم کے تمام جنگجوؤں کا تعلق افغانستان سے نہیں ہے۔

افغان خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ’داعش کے نام سے افغانستان میں کام کرنے والی تنظیم ننگر ہار کے صرف دو اضلاع میں سرگرم ہے'.
داعش کے افغانستان میں قدم جمانے کے حوالے سے مقامی میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ دونوں اضلاع میں اکثریت غیر ملکی جنگجوؤں کی ہے جبکہ کچھ مقامی نوجوان بھی تنظیم کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ اسلامک موومنٹ آف ازبکستان (آئی ایم یو) کی جانب سے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں گروپ کے رہنما عثمان غازی اور اس کے دیگر ساتھیوں کو داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی سے بیعت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغان رہنما ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق ہونے کے دو ہفتے کے بعد ہی طالبان سے اختلافات کے باعث اسلامک موومنٹ آف ازبکستان نے داعش سے بیعت کرلی تھی۔
رواں ماہ کے آغاز میں آئی ایم یو نے ایک بیان میں ملا عمر کی ہلاکت کی خبر کو چھپانے پر طالبان سے وضاحت بھی طلب کی تھی۔

دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق امریکا اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔
یاد رہے کہ طالبان کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے دو سال تک طالبان کے بانی رہنما ملا عمر کی ہلاکت کی خبر کو چھپایا گیا تاہم افغان حکومت کا کہنا تھا کہ وہ اپریل 2013ء میں ہلاک ہوئے تھے.

بیس سال تک عسکری کارروائیوں کی سربراہی کرنے والے طالبان کے بانی رہنما ملا عمر کی ہلاکت کے اعلان کے بعد ملا اختر منصور کو طالبان کا نیا امیر مقرر کردیا گیا۔

تاہم ملا اختر منصور کی امارت کو طالبان کے کچھ دھڑوں نے ماننے سے انکار کردیا تھا، یہ پہلی بار ہے کہ طالبان کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آئے، جس کے باعث گروپ کے تقسیم ہونے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔



Source
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Thread starter kiya din agaey hain keh ab Talban ka bayan thokna parta hai. Pehlay kabhi Talban ki khub mukhalfat hoti thi :lol:

Looks like IS is a bigger threat than Talban, both for Talban and their territorial opponents.
 
Advertisement
Thread starter kiya din agaey hain keh ab Talban ka bayan thokna parta hai. Pehlay kabhi Talban ki khub mukhalfat hoti thi :lol:

Looks like IS is a bigger threat than Talban, both for Talban and their territorial opponents.

بڑی تيکھی نظر ہۓ آپ کی؟ جو آپ "نظر" کو "نجر" کرتے ہوے طالبان اور ديش کے بارے ميں بھی نکتہ نظر پيش کرنے لگ گۓ؟ يہاں بات کرنی تھی تو اپنے تلفّظ کی خامياں ہی درست کر ليتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ويسے ايک بات تو ظاہر ہۓ کہ آپ طالبان کو درپيش ديشی خطرہ، بلکہ طالبان کی مخالف دوسری طاقتوں کے بارے ميں بھی جانتے ہيں اور وہ بھی کافی سے ذيادہ، ماشا اللّہ

 
alqaeda guys were also foreigners, but they were treated as guests, so if many of these Daish people are foreigners, whats the rush?

Taliban or alqaeda, or daesh or whatever, cannot govern a city let alone a country. Only a political structure with defined rules and a program to help people can succeed.
 
ISLAMIC STATE ki nafraat main aaj kaal Amreeki Ghulam Talibaan ki himayat main kaseeday likh rahaay.
 
ISLAMIC STATE ki nafraat main aaj kaal Amreeki Ghulam Talibaan ki himayat main kaseeday likh rahaay.



لالا، آپ کے منہ سے تو ايسی باتيں اچّھی نہيں لگتيں۔۔۔۔۔۔۔آپ بھی تو طالبان کو چھوڑ کر ديش کے بدبودار پہلو ميں گھس گۓ
 
Advertisement
لالا، آپ کے منہ سے تو ايسی باتيں اچّھی نہيں لگتيں۔۔۔۔۔۔۔آپ بھی تو طالبان کو چھوڑ کر ديش کے بدبودار پہلو ميں گھس گۓ

Aik taraf Taliban khawarij bhi hain aur doosri taraf islamabad main Afghan hakoomat say mill k khawarij k sath meetings bhi hotti hain ?