- Joined
- Aug 23, 2011
- Posts
- 2,782
- Reaction score
- 999
- Points
- 0
افغانستان میں داعش کے لئے لڑنے والے مقامی باشندے نہیں بلکہ غیر ملکی دہشت گرد ہیں جنہیں داعش لالچ دے کر افغانستان پر قبضہ کرنے کے لئے لے کر آئی ہے ۔
کابل: افغانستان کے سب سے بڑے عسکریت پسند گروپ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں داعش کے نام سے سرگرم تنظیم کے تمام جنگجوؤں کا تعلق افغانستان سے نہیں ہے۔
افغان خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ’داعش کے نام سے افغانستان میں کام کرنے والی تنظیم ننگر ہار کے صرف دو اضلاع میں سرگرم ہے'.
داعش کے افغانستان میں قدم جمانے کے حوالے سے مقامی میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ دونوں اضلاع میں اکثریت غیر ملکی جنگجوؤں کی ہے جبکہ کچھ مقامی نوجوان بھی تنظیم کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ اسلامک موومنٹ آف ازبکستان (آئی ایم یو) کی جانب سے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں گروپ کے رہنما عثمان غازی اور اس کے دیگر ساتھیوں کو داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی سے بیعت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ افغان رہنما ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق ہونے کے دو ہفتے کے بعد ہی طالبان سے اختلافات کے باعث اسلامک موومنٹ آف ازبکستان نے داعش سے بیعت کرلی تھی۔
رواں ماہ کے آغاز میں آئی ایم یو نے ایک بیان میں ملا عمر کی ہلاکت کی خبر کو چھپانے پر طالبان سے وضاحت بھی طلب کی تھی۔
دوسری جانب افغان میڈیا کے مطابق امریکا اسلامک موومنٹ آف ازبکستان کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔
یاد رہے کہ طالبان کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے دو سال تک طالبان کے بانی رہنما ملا عمر کی ہلاکت کی خبر کو چھپایا گیا تاہم افغان حکومت کا کہنا تھا کہ وہ اپریل 2013ء میں ہلاک ہوئے تھے.
بیس سال تک عسکری کارروائیوں کی سربراہی کرنے والے طالبان کے بانی رہنما ملا عمر کی ہلاکت کے اعلان کے بعد ملا اختر منصور کو طالبان کا نیا امیر مقرر کردیا گیا۔
تاہم ملا اختر منصور کی امارت کو طالبان کے کچھ دھڑوں نے ماننے سے انکار کردیا تھا، یہ پہلی بار ہے کہ طالبان کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آئے، جس کے باعث گروپ کے تقسیم ہونے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔
Source

- Featured Thumbs
- http://i.dawn.com/large/2015/08/55e178739c105.jpg?r=448059656
Last edited by a moderator: