شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
کسی بھی بحث کے ليے اگر بنيادی نقطہ ہی نا صرف يہ کہ حقائق کے منافی ہو بلکہ غير منطقی بھی ہو تو پھر پيش کی جانے والی راۓ شواہد پر نہيں بلکہ جذباتی فقرے بازی پر انحصار کرتی ہے۔
آپ کا يہ دعوی بالکل غلط ہے کہ ہم افغانستان يا اس کی فوج کے خلاف جنگ کر رہے ہيں۔ خطے ميں ہمارا مشن، اہداف اور ايجنڈا کبھی بھی يہ نہيں تھا کہ افغانستان کو شکست دی جاۓ يا علاقوں پر قبضے جماۓ جائيں۔ اس کے برخلاف گزشتہ چند برسوں کے دوران امریکہ نے افغانستان کی فوج، پوليس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فعال بنانے کے ليے بيش بہا وسائل فراہم کيے ہيں اور ہماری جاری کاوشوں ميں يہ ہمارے سب سے بڑے شراکت دار ہيں کيونکہ ان کاوشوں کے نتيجے ميں حاصل ہونے والا امن افغانستان کے عام شہريوں سميت تمام فريقين کے مفاد ميں ہے۔
کيا آپ واقعی يہ سمجھتے ہيں کہ نيٹو کے درجنوں ممالک برسا برس تک اپنے فوجيوں سميت بے شمار وسائل صرف اس ليے فراہم کرنے پر آمادہ ہو سکتے ہيں اگر ہمارا مقصد آپ کے غلط دعوے کے مطابق صرف يہ ہوتا کہ افغان فوج کو شکست دے کر افغانستان پر کنٹرول حاصل کيا جا سکے؟
انسانی حقوق کے تحفظ کے ضمن ميں آپ کے طنزيہ جملے آپ کی سياسی سوچ کا شاخسانہ تو ہو سکتے ہيں۔ تاہم حقيقت يہی ہے کہ افغانستان ميں اپنے اسٹريجک اتحاديوں اور شراکت داروں کے ساتھ امريکی اقواج کی موجودگی کا مقصد دنيا بھر کے عام شہريوں کی جانوں کو محفوظ کرنا ہے جنھيں دہشت گردی کے عالمی عفريت سے يکساں خطرات لاحق ہيں۔
اور آخر ميں آپ کی معلومات کے ليے واضح کر دوں کہ امريکہ اور نيٹو کے اتحادی سال 2020 تک افغان فوج کو فعال بنانے اور اس کی صلاحيت ميں اضافے کے ليے مجموعی طور پر 15 بلين ڈالرز کی خطير امداد کا بندوبست کريں گے۔
يقينی طور پر امريکہ کی جانب سے يہ بے شمار وسائل فراہم نا کيے جاتے اگر ہمارا ايجنڈا آپ کے دعوے کے مطابق صرف افغانستان کو شکست دے کر اس پر قبضہ جمانا ہوتا۔
شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ