بڑے سالوں کی بات ہے ایک شخص میرے پاس آیا اور کہنے لگا دعا کریں مجھے کام مل جائے میں نے کہا ، تم یقین سے کہتے ہو تمھیں کام کی تلاش ہے ؟ کہنے لگا حد کرتے ہو میں پچھلے دو سال سے بیکار ہوں ، اگر مجھے کام کی تلاش نہ ہوگی تو کسے ہوگی؟ میں نے کہا ، اچھا اگر تمھیں کام مل جائے اور اگر معاوضہ نہ ملے تو پھر......... ؟ وہ حیران ہو کر میری طرف دیکھنے لگا ، تو میں نے کہا ! اچھا اگرتمھیں کام مل جائے اور کام کرنے کی تنخواہ نہ ملے پھر .....؟ گھبرا کر کہنےلگا ، مجھے ایسا کام نہیں چاہئے جیسا کہ تم کہ رہے ہو مجھے نوکری والا کامچاہیے - ایسا کام جس کے دام ملیں - میں نے کہا اچھا........... ! اگر تم کوتنخواہ ملتی رہے اور کام نہ کرنا پڑے .................... پھر ؟ کہنے لگا سبحان الله ایسا ہو جائے تو اور کیا چاہئے - میں نے کہا پھر تمھیں کام کی تلاش نہیں ، تنخواہ کی اور معاوضے کی تلاش ہے .......................اسی طرح ہم خدا کے ساتھ کرتے ہیں بظاہر عبادت ................. بباطن کسی اورشے کی طلبگاری ہوتی ہے
مجھے وہ کام چاہیے جس میں کام بھی ہو اور تنخواہ بھی ملے ایسے کام میں کوئی مزہ نہیں جس میں صرف تنخواہ ہو اور کام نہ کرنا پڑے ، ایسی ایک ملازمت میں چھوڑ چکا ہوں
مجھے وہ کام چاہیے جس میں کام بھی ہو اور تنخواہ بھی ملے ایسے کام میں کوئی مزہ نہیں جس میں صرف تنخواہ ہو اور کام نہ کرنا پڑے ، ایسی ایک ملازمت میں چھوڑ چکا ہوں
Both are my fav. sweets. ............. but When did U last buy Dhoda?????? I wish I could have this quantity today......It is approx. 400 per kg....If U go for original one from "Snoochraan Di Hatti"
Both are my fav. sweets. ............. but When did U last buy Dhoda?????? I wish I could have this quantity today......It is approx. 400 per kg....If U go for original one from "Snoochraan Di Hatti"