Advertisement

اس طرح تو کوئی چرس کے سگریٹ کے کیس میں بھی بری نہیں کرتا،فواد

fawsa11s.jpg


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ منشیات اسمگلنگ کے کیس میں بری ہو گئے ہیں،جس پر رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کڑی تنقید کردی، پبلک نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا رانا ثناء اللہ کا کیس جس طرح چلا ہے وہ سب کے سامنے ہے، وکیل کیس سے مکر گیا، سارے گواہ بیٹھ گے۔

انہوں نے کہا اگر کسی سے ایک چرس کا سگریٹ بھی نکل آئے تو وہ بھی اس طرح صبح ایک درخواست دے کر شام کو بری نہیں ہوتا جیسے رانا ثناء ہوا۔ یہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ دراصل پاکستان کی شکست ہے۔
Loading X post…
Open original post on X

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کو آٹھ مہینوں میں نقصان پہنچاہے، گیارہ سو ارب روپے کا این آر ٹو لے رہے ہیں،پاکستان کو معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچادیا گیا، یہ پاکستان کی شکست ہے پی ٹی آئی کی نہیں۔

گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنااللہ انسداد منشیات کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنے وکیل کے توسط سے کیس میں بریت کی درخواست دائر کی تھی،رانا ثنااللہ کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ مجھ پر کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا لہٰذا بری کیا جائے۔

دوران سماعت وزیر داخلہ کے وکیل فرہادشاہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ منشیات برآمد کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز احمد الزامات کی تردیدکر رہے ہیں اور انسپکٹر احسان اعظم بھی تردیدکر رہےہیں۔

رانا ثنا اللہ کے وکیل کے مؤقف پر سرکاری وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کو پابند کریں کہ آج ہی بحث کریں جس پر وکیل رانا ثنااللہ نے مؤقف اپنایا کہ درخواست تو دائر کرنے دیں۔
 
Mitti pao ya na pao, ab hona kuch bhi nahi, lakin jis tarha se ye adaltein chal rahi haain is tarha to ******* ka kotha bhi nahi chalta un kay bhi kuch na kuch usoool hotey hain
usool???
 
Advertisement
Summary executions, armed revolution only way forward Pakistan.
 
Nechay se le kar upar tak sari Judiciary hi compromised ha..Insaaf kiss se mangnay jao gey?
bhai.. kisi mazr par langar ka ke so jao.. is tra to ap ka BP level kfi high ho jye ga
 
Bhai Pakistani judiciary to awein nahi akhri number per. Choron ko hamesha instant relief diya jata hai. Aur mazlmoon ko saalon saalon chakar kaat ne pard te hai aur phir bhi insaaf nahi milta.