Advertisement

اسے (مریم نواز) کو ملکہ کی طرح کیوں ٹریٹ کیا جارہا ہے؟نسیم شاہ

پاکستان کے میڈیم فاسٹ باولر نسیم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اکاؤنٹ کو ہیک کیا گیا تھا۔


لاہور میں آج ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا آغاز ہوا تو وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz کی قذافی اسٹیڈیم آمد ہوئی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا


اسکے فوری بعد نسیم شاہ کے اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ ہوئی جس میں نسیم شاہ نے مریم نواز کی پی ایس ایل میچ میں شرکت پر طنز کیا اور کہا کہ “لارڈز میں اسے ملکہ کی طرح کیوں ٹریٹ کیا جا رہا ہے؟”

کرکٹ اینالسٹ قادرخواجہ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی صاحب نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو مہمان بلایا اور نسیم شاہ نے ایسی ٹویٹ کی... مجھے لگتا نسیم کے مینجر نے ٹویٹ کی اس سے تفتیش ہونی چاہیے
Loading X post…
Open original post on X

بعدازاں نسیم شاہ کے اکاونٹ سے ٹویٹ کرنے کے بعد وضاحت ہوئی نسیم شاہ کا اکاونٹ ہیک کیا گیا تھا، جو اب ریکور کرلیا گیا ہے،
Loading X post…
Open original post on X

سوشل میڈیا صارف مریم عزیز نے سوال اٹھایا کہ اب شاید نسیم شاہ کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا,ٹیم سے باہر کر دیا جائے گا یا پھر اسکا کیریر ختم کردیا جائے گا !!!
Loading X post…
Open original post on X

راشد بنگش نے تبصرہ کیا کہ نسیم شاہ ریٹائرمنٹ لے لینا معافی مت مانگنا ،کیونکہ یہ تکبر والے ہیں معافی بھی منگوائیں گے اور کھڈے لائن بھی لگوائیں گے ۔۔۔آگے آپ کی مرضی ۔۔ جو کہ دیا آپ نے ایک بار تو کہ دیا اپنے الفاظ کی عزت خود کرنا
Loading X post…
Open original post on X

شہزاد شاہنوا زنے تبصرہ کیا کہ سوچیں اگر یہ ٹویٹ سہیل آفریدی کے خلاف ہوتی تو اب تک کیا ہوتا ؟ ٹی وی چینلز پر بریکنگ چلتی ، اس پر بیپر ہوتے ، ٹاک شوز میں ڈسکس ہوتی اور اس سے بھی بڑھ کر اس کھلاڑی کو بغیر کسی پرفارمنس پر ٹیم میں پروموٹ بھی کیا جاتا ، یہ ہے double standard
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator: