- Joined
- Nov 30, 2011
- Posts
- 854
- Reaction score
- 1,160
- Points
- 93
جن کی پیدائش بہترین جگہ خانہ کعبہ میں بہترین دن جمعہ کے دن ہے۔ جن کی شہادت بہترین مہینہ رمضان میں، بہترین رات قد ر ، بہترین مقام مسجد میں ، بہترین
حالت سجدے میں ہوئی اور بہترین خاتون جناب فاطمہ سے شادی کی۔ پھر بھی لوگ مجھے الزام دیتے ہیں میں آپ سے کیوں محبت کرتا ہوں یا علی؟
اسباب شہادت علی(کرم الله وجہہ الشریف
حضرت علی (کرم الله وجہہ)، رسول اللہ (ص) کی رحلت کے 25 سال بعد اسلامی دنیا کے
حکمران بنے اور آخری بااختیار خلیفہ راشد ثابت ہوۓ_ آپ سیاسی امامت کو اپنی دینی امامت
کا جزو سمجھتے تھے لیکن اس کے حصول کیلۓ آپ نے اپنے سیاسی موقف کے اظہار کے
علاوہ کوئ اقدام نہ کیا_ حضرت عمر(رض) کے دور میں ہونے والی فتوحات سے حاصل
ہونے والے مال غنیمت کی فضیلت کی بنیاد پر تقسیم نے دنیا طلبی کو رواج دیا جس کے
نتیجے میں حضرت عثمان (رض) کے اموی گورنروں کی ذخیرہ اندوزی اور اقربا پروری
عوام کو حضرت عثمان(رض) کے در پہ لے آئ_ اموی گورنروں کے خلاف احتجاج میں
حضرت عائشہ (رض)، حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض)، حضرت سعد ابن ابی وقاص
(رض)، حضرت ابوذر غفاری (رض)، حضرت عمار یاسر (رض)، حضرت محمد ابن ابو
بکر (رض) اور مہاجرین و انصار شامل تھے_ اس دوران اصحاب رسول(ص) میں سے
حضرت ابوذر غفاری(رض) کا مدینہ بدر ہوکر ربذہ کے صحرا میں جان دینا، حضرت عبداللہ
ابن مسعود(رض) کی پسلیاں ٹوٹنا، حضرت نیاز (رض) کا قتل ایسے واقعات تھے جنہوں نے
مسائل کو الجھا دیا_خلیفہ (رض) نے کوفہ کے سابق گورنر ولید کو شراب کے نشے میں فجر
کی نماز چار رکعت پڑھانے پر سزا دی تھی اور معزول کیا تھا لیکن اس دفعہ مروان ابن حکم
کی مکاریوں کی بدولت گورنرون کے استعفآ کا معاملہ طول پکڑ گیا اور حضرت عثمان
(رض) کی شھادت نے حالات کی سنگینی میں اصافہ کر دیا_ یہ ایک غیر معمولی حادثہ تھا
مگر نہ تو حضرت علی (کرم الله وجہہ) کو اسکی تحقیقات کرانے دی گئیں نہ انکے بعد کسی
نے عدالت لگا کر گواہوں کے بیانات اور شریعت کے اصولوں کے مطابق قاتل کو سزا دی اور
نہ اس سازش میں ملوث افراد بے نقاب کئے گۓ
حضرت علی (کرم الله وجہہ) نے حکومت سنبھالتے ہی ان گورنروں کو معزول کرنے، لوٹ
مار کا احتساب کرنے اور حضرت عثمان(رض) کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کرانے کا اعلان
کردیا_ شام کے گورنر حضرت معاویہ نے مرکز سے بغاوت کر دی اور ادھر معزول
گورنروں نے حضرت عائشہ (رض) کو ساتھ لے کر بصرہ سے بغاوت کر دی_ شھادت
حضرت عثمان(رض) کے سلسلے میں مشکوک ترین کردار کے حامل مروان ابن حکم نے
جنگ جمل میں ناکامی دیکھ کر شام جا کر پناہ لی_ ماضی میں رسول اللہ(ص) کی رحلت کے
بعد صحابہ کرام(رض) کے ایک گروہ نے مرکز کو زکواۃ دینے سے انکار کیا تھا تو حضرت
ابو بکر(رض) نے ان "مانعین زکواۃ" کی طرف حضرت خالد بن ولید(رض) کی سربراہی
میں لشکر بھیجا اور لوگوں میں کوئ الجھن پیدا نہ ہوئ مگر حضرت علی (کرم الله وجہہ) کے
خلاف اٹھنے والی ان بغاوتوں میں با اثر شخصیات کی شرکت نے پہلے سے پریشان عوام کو
متضاد چیزوں میں فرق کر سکنے کی فطری صلاحیت سے محروم کر دیا اور ادھر کچھ
لوگوں نے ذاتی مفادات کیلۓ عوام میں شکوک و شبہات کو ہوا دنیا اور فرقہ بازی پھیلانا
شروع کر دیا
قرآن کریم میں آیا ہے: "اگر اھل ایمان میں جنگ شروع ہو جاۓ تو تم انکے مابین صلح کراؤ
اور اگر ان میں سے کوئ سرکش ہو جاۓ تو اس سے جنگ کرو یہاں تک کہ وہ امر الہی کو
تسلیم کرلے" (الحجرات آیہ ۹
حضرت علی (کرم الله وجہہ) نے غلط فہمی کی تشخیص اور درست راہ کی نشاندہی کرتے
ہوۓ فرمایا: "حق کو شخصیتوں کے معیار پر نہیں بلکہ شخصیتوں کو حق کے معیار پر
پرکھو!" اور کہا: "اللہ کا ہاتھ اتفاق و اتحاد رکھنےوالوں پر ہے، تفرقہ و انتشار سے باز آ
جاؤ"_ آپ(کرام الله وجہہ) نے اپنے ساتھیوں سے کہا: "تمہارے اور دوسرے مسلمانوں کے
درمیان جنگ چھڑ چکی ہے_ ایسی جنگ سے صرف وہی نبرد آزما ہو سکتا ہے جو صبر اور
بصیرت رکھتا ہو"_ آپ نے ہر جنگ میں پہل کرنے سے گریز کیا اور ہمیشہ نصیحت کرنے
کو جنگ پر ترجیح دی
ان دو غیر شرعی بغاوتوں کی کوکھ سے ایک اور بغاوت نے جنم لیا_ یہ خوارج کا گروہ تھا
جو طالبان کی طرح دین کے جوھر اور اس کی کلی تصویر سے ناآشنا دیندار، اپنی نااہلی کے
باوجود لوگوں کی سیاسی قیادت کے طالب فسادی اور خودشناسی کی بجاۓ خودپرستی میں
مبتلا عبادت گزار تھے جنہوں نے اپنے آپ کو چھوڑ کر باقی تمام مسلمانوں کو کافر اور انکی
جان اور مال کو اپنے لئے حلال قراد دیتے ہوۓ مرکز سے بغاوت کر دی_ جس انسان میں
غیرت نہ ہو، اسے بھی غصہ آتا ہے مگر وہ حقیقی مسائل کا سامنا کرنے کی بجاۓ مظلوم
لوگوں کو خودکش دھماکے میں اڑا دیتا ہے_ خوارج جب حق و باطل کی تشخیص نہ کر سکے
تو قرآن کی واضح ہدایات کے باوجود پہلے سب کو ایک جیسا قرار دیا، پھر "کافر کافر سارے
کافر" کا نعرہ اپنا لیا
حضرت علی (کرم الله وجہہ) نے خارجی کردار کے بارے میں فرمایا ہے: "یہ شخص وہ ہے
جس نے جہالت کی باتوں کو (ادھر ادھر سے ) بٹور لیا ہے ۔امن و آشتی کے فائدوں سے آنکھ
بند کر لیتا ہے ۔ اگر کوئی الجھا ہوا مسئلہ اس کے سامنے پیش ہوتا ہے تو اپنی رائے کے لئے
بھرتی کی فرسودہ دلیلیں مہیا کر لیتا ہے اور پھر اس پر یقین بھی کر لیتا ہے۔ اس طرح وہ
شبہات کے الجھاؤ میں پھنسا ہوا ہے جس طرح مکڑی خود ہی اپنے جالے کے اندر ۔ وہ خود
یہ نہیں جانتا کہ اس نے صحیح حکم دیا ہے یا غلط۔؟ نہ اس نے حقیقت علم کو پرکھا نہ اس
کی تہ تک پہنچا ۔ وہ روایات کو اس طرح درہم و برہم کرتا ہے جس طرح ہوا سوکھے ہوئے
تنکوں کو ۔ جس چیز کو وہ نہیں جانتا اس کو وہ کوئی قابلِ اعتنا علم ہی قرار نہیں دیتا اور یہ
سمجھتا ہی نہیں کہ جہاں تک وہ پہنچ سکتا ہے اس کے آگے کوئی دوسرا پہنچ سکتا ہے۔ جو
بات اس کی سمجھ میں نہیں آتی اسے پی جاتا ہے، کیونکہ وہ اپنی جہالت کو خود جانتا ہے ۔
ان لوگوں میں قرآن سے زیادہ کوئی بے قیمت چیز نہیں جب اسے اس طرح پیش کیا جائے
جیسا پیش کرنے کا حق ہے اور جب اس کی آیتوں کا بے محل استعمال کرنا ہو تو قرآن سے زیادہ ان میں کوئی مقبول اور قیمتی چیز نہیں!!"۔
کچھ ایسے لمحات بھی آۓ جو گمراہی کی گھٹاؤں پر بجلی کی چمک ثابت ہوۓ_ اہم ترین یہ
کہ جب ام المؤمنین (رض) کو بصرہ لے جا رہے تھے تو حواب نامی قصبے کے کتوں نے ان
پر بھونکنا شروع کردیا_ حضرت عائشہ (رض) کو رسول اللہ (ص) کی حدیث یاد آئ کہ
"ایسا نہ ہو کہ تم(رض) پر حواب کے کتے بھونکیں!"_ آپ (رض) نے گریہ کرنا شروع
کردیا اور واپسی کا ارادہ کرلیا_ سرمایہ پرستوں نے جھوٹی گواہیئوں اور حیلہ گری سے انہیں
دوبارہ بصرہ کا راہی بنا دیا_ آج بھی سرمایہ داری کی ماں نے ان (رض) کی غلطی سے
فائدہ اٹھا کر ان (رض) پر بھونکنے والوں کو جنم دیا ہے_ دوسرا واقعہ یہ کہ جنگ جمل کے
دوران حضرت زبیر (رض) کو یاد آیا کہ رسول اللہ (ص) نے انہیں خبر دی تھی کہ: "تم
رض) علی (کرم الله وجہہ) سے ناحق جنگ کرو گے" تو آپ (رض) نے میدان جنگ ترک
کر دیا مگر ایک بدو نے آپ (رض) کو میدان جنگ سے باہر تنہا دیکھ کر قتل کر دیا_ تیسرا
موقع جنگ صفین میں حضرت عمار یاسر (رض) کا قتل تھا جن کے بارے میں رسول اللہ
رض) کی یہ حدیث موجود تھی کہ "عمار (رض) کو ایک باغی گروہ قتل کرے گا"_ شامی
لشکر میں اپنے امرآ کے بارے میں شکوک پھیلنے لگے تو اس حدیث کی یہ انوکھی تفسیر نشر
کی گئی کہ عمار (رض) کو علی (کرم الله وجہہ) جنگ میں لاۓ، وہی قاتل ہیں_ حضرت
علی (کرم الله وجہہ) نے تبصرہ کیا کہ "یہ ایسی ہی بات ہے جیسے یہ کہا جاۓ کہ حضرت
حمزہ (رض) کے قاتل رسول اللہ (ص) تھے"_ حضرت حمزہ (رض) کو ہندہ کے غلام نے
احد میں شہید کیا اور ہندہ نے انکا جگر چبایا تھا
اسطرح بغاوتوں سے لڑتے ہوۓ عدالت انسانی اور خدا شناسی کا یہ علمبردار 19 رمضان کی
صبح کو ایک خارجی عبد الرحمن ابن ملجم کی تلوار سے زخمی ہو کر 21 رمضان کو
مزدوروں جیسی غریبانہ زندگی گزارتے ہوۓ رخصت ہوا اور جنہیں حضرت عثمان (رض) کے ہاتھوں برطرفی کا خوف تھا، بادشاہ بن گۓ
Last edited:





