ایک اور چیز کی وضاحت کر دوں کہ بحث کا ایک اصول یہ ہے کہ آپ کسی کافر کو قرآن سے کوئی حکم ایک دلیل کے طور پر نہیں دے سکتے کیوں کہ وہ قرآن پر یقین نہیں رکھتا. یقین نہ رکھنے والوں کو عقلی دلیل دی جاتی ہے. اسی لئے آپ کو کوئی حوالہ نہیں دے رہا کہ آپ اسسے نہ قابل بھروسہ کہ کر جھٹلا دیں گے. آپ کو اس لئے عقلی سوالات پوچھ رہا ہوں.
زہے نصیب شاہ جی آپ نے تاریخ طبری سے حوالہ پیش فرما دیا، اور جہاں تک حوالوں کا حال ہے وہ کسی ڈھکا چھپا نہیں ہے کہ کبھی احیائے علوم سے حوالہ دے کر امام غزالی رحمت اللہ علیہ سمیت سب کو ناصبی قرار دیا جاتا ہے تو کبھی ایسے حوالے پیش کیے جاتے ہیں
مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایک یا دو یا دس کی رائے کو دیکھیں یا پھر جمہور کا راستہ اختیار کریں اور خود بھی غور و فکر کریں کہ ہماری کاوشیں کس امر کے لیے ہیں
اللہ نے قرآن میں فرمایا کہ جس نے نیک عمل کیا وہ اپنے لیے ہی کیا اور جس نے برا کیا وہ بھی اپنے لیے ہی کیا، جب ویلے نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مولا کہا تو واللہ کسی کی خوشامد مقصود نہیں بلکہ یہ فعل میرے اپنے لیے ہے اور مولا علی رضی اللہ عنہ کی عنایت ہے کی ہمیں علم کی ان جہتوں کی پرکھ ہوئی جو اس سے پہلے نہ تھے جیسا کہ علم نحو کہ آپ بانی ٹھرے
مگر یہ بات بھی کسی طور علم کے تقاضوں کے مطابق نہیں ٹھرتی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف اپنے خاندان اور خاندان میں چند افراد ہی کی تعلیم و تربیت کی
آپ کی تعلیم سے سب ہی بہرہ مند ہوئے مگر ہاں اس میں بھی درجے ہیں کہ اس کو اللہ نے خود قرآن میں بیان فرمایا کہ ہر علم والے کے اوپر ایک علم والا ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کائنات کے وہ واحد استاد ہیں جن کی جماعت میں کوئی ایک یا دو نہیں بلکہ سارے ہی اللہ تک پہنچے، یہ کمال حسن حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ ان کا ایسا تزکیہ نفس کیا کہ اللہ نے بھی کہا کہ ہاں ان سب سے راضی ہوں
اب ہمیں کسی صورت یہ زیب نہیں دیتا کہ جس جماعت کو اللہ نے خود جانچ لیا اور راضی ہونے سے بھی سرفراز کیا ان پر لعن و طعن کریں، چاہے وہ ابو بکر، عمر، عثمان رضوان اللہ اجمعین ہوں یا پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہو
جہاں تک امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا تعلق ہے تو ہمارے نزدیک امام حسن رضی اللہ عنہ سند ہیں کہ انہوں نے نہ صرف صلح کی بلکہ طول و عرض پر پھیلی مسلم ریاست کی باگ ڈور بھی آپ کے ہاتھ میں دے دی وہ بھی کوئی دو چار دن کے لیے نہیں بلکہ پورے بیس برس کے لیے اور اگر امام حسن رضی اللہ عنہ ان سے راضی ہوتے تو ضرور ان سے محاذ آرائی کرتے مگر ان بیس برسوں میں نہ امام حسن رضی اللہ عنہ نے کوئی محاذ کھولا اور نہ ہی ان کے جانے کے بعد امام حسین رضی اللہ عنہ نے ایسا سوچا، جو یزید کے خلاف نکل سکتے تھے وہ ان کے خلاف بھی نکل سکتے تھے، کاش کہ آپ سمجھیں
اب کون ہو گا جو امام حسن رضی اللہ عنہ کی بصیرت پر شک کرے، کم از کم ویلا تو متحمل نہیں کہ ایک طرف تو ان کو اپنا امام مانے اور دوسری جانب انہی کے فیصلے پر نکتہ چینی کرے
پہلی با تو یہ ہے ویلا بھائی کے میں سید نہیں ہوں بلکے خود کو شیعہ کہنا بھی بہت آسان ہے شیعہ تومیسم تمار ابوذر غفاری مقداد سلمان فارسی حجر بن ادی وغیرہ تھے میں خود کو شائد محبان اہلبیت میں ہی شامل کروا سکوں تو یہی میرے لیے عزاز کی بات ہو گی علی نہ تو کسی شیعہ کا لیڈر ہے نہ کسی ایک مخصوص سوچ کا وہ مولا ہیں جب نبی پاک نے فرمایا کے جس جس کا میںمولا تو حضرت عمر نے بھی ان کو مولا مانا اور مبارکباد دی کے آج سے آپ ہمارے بھی مولا ہو گے تو یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے ہم یہ نہیں کہتے کے باقیوں کے پاس کتنا علم ہے لیکن علی وہ ہیں جو سب کے کام اے بلکے اہلبیت سب کے ہی کام اے شائد اسی لے حضرت عمر کا ایک قول بہت مشور ہے کے اگر علی نہ ہوتے تو عمر ہلاک ہو جاتا اور پھر علی کے ہی ایک بیٹے امام جعفر صادق علیہ سلام کے لے ہی امام ابو حنیفہ نے فرمایا کے اگر جعفر صادق کے ساتھ یہ دو سال نہ گزارے ہوتے تو ابو حنیفہ ہلاک ہو جاتا
علی علم کا دروازہ ہے اب کوئی علم میں علی کے مقابلے میں نہیں آسکتا ہے بلکے اگر کوئی علم چاہتا ہے تو نبی پاک علم کا شہر ہیں تو اگر کوئی اس شہر میں داخل ہونا چاہتا ہے تو دروازے سے ہی اے گا ناکے چھت سے یا دیوار ٹپ کر آپ کو میرا کس جگہ پر کوئی ایسا قوٹ نذر آیا جی سے کے زہر ہو کے میں نے شیخین یا امی جان کے بارے کوئی خدا نخواستہ کوئی غلط بات کی ہے ؟ اختلاف ہیں اور بہت شدید ہیں لیکن ہم کو یہی سکھایا گیا ہے کے کسی بھی محترم ہستی کے بارے کوئی ایسی بات نہ کی جاے جہاں تم معاویہ کی بات ہے تو اہلسنت کی کتب بھری پڑی ہیں کے وہ شخص جس پر میرے نبی پاک نے خود لعنت کی ہو تو آپ اس کو اس لعنت سے بلک بھی نہیں بچا سکتے ہیں جس نے میرے مولا سے جمگ کی میرے مولا پر سب کرتا تھا اور دوسروں کو بھی کہتا تھا اور یہ بدعت ستر سے نوے سال جاری رہی جس کو حضرت عمربن عبدل عزیز نے ختم کیا جو امی جان اور ان کے بھائی کا قاتل ہو جس نے معم حسن کو شہید کروایا ہو اس کو آپ کیسے مان سکتے ہیں جب آپ ان کو مولا بھی کہتے ہیں ؟ کیا نبی پاک کی ذات افضل ہے یا معاویہ ؟ کیا انھوںنے لعنت نہیں کی اس پر ؟ میرے مولا حسن نے صلح کی اور یہ تاریخ کا حصہ ہے کے کیوں کی اس کو آپ مجھ سے بھی بہتر جانتے ہیں اسی تھریڈ پر اسے نواصب بھی ہیں جو کے آپ کی آڑ لین گے آپ ایک پوسٹ پڑھےگا جس میں حوالہ بھی سنی بھائیوں کی کتب کا ہے کے مولا نے دروازہ خیبر جو اکھاڑا وہ اسی بندے بھی نہیں ہلا سکے لیکن وہ پھر بھی نہیں مان رہا کیوں ؟ یہ ہم کو پہلے ہی بتا دیا گیا تھا اور یہ سنی بھائی بھی جانتے ہیں کے ان ہی کو ہی نواصب کھا جاتا ہے استغفراللہ ہم کیسے اپنے امام کے فیصلے پر نقطہ چینی کریں ؟ وہ لوگ اور تھے جو نبی پاک کے فیصلوں پر بھی اعتراض کرتے تھے حلانکے یہ صاف قران نے کہ دیا تھا کے یہ خود سے کچھ نہیں کہتے یہ تو وہی کہتے ہیں جو وحی ہوتا ہے