ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرنیوالے کمیشن کے سربراہ عبدالشکورپراچہ کون ہیں؟ اہم حقائق سامنے آگئے
وفاقی حکومت نے ارشد شریف کی شہادت پر 3رکنی کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔جسٹس (ر)عبد الشکور پراچہ کمیشن کی سربراہی کریں گے۔ایڈیشنل آئی جی پولیس عثمان انور،آئی بی کے عمر شاہد حامد کمیشن میں شامل ہیں۔
کمیشن سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت سےمتعلق حقائق تلاش کرے گا، کمیشن 30روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا، ایف آئی اے کمیشن کے لیے سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گا۔
نجی چینل کے مطابق صحافی ارشد شریف قتل کیس کی انکوائری کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) شکور پراچہ پی سی او جج نکلے۔ پی سی او جج شکور پراچہ کیخلاف کرپشن کے الزام میں سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔
سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے انہیں آفر کی تھی کہ یا استعفیٰ دیدیں یا اپنے اوپر الزامات کا دفاع کریں جس پر بجائے اپنا دفاع کرنے کے اور پنشن کے حصول کیلئے پی سی او جج شکور پراچہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
نجی چینل کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے ساتھ پیش آنے والے گرفتاری کے واقعے پر بھی شکور پراچہ کی سربراہی میں ایک کمیشن تشکیل دیا گیا تھا جو اب تک رپورٹ نہیں دے سکا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کے قتل پر کہا تھا کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حاضر سروس جج پر مشتمل ہائی پاورڈ کمیشن بنائیں گے لیکن انہوں نے بجائے کمیشن بنانے کے ایک پی سی او جج کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/arshi11h1h11i21.jpg
Advertisement





