یہ ملاء اور مسٹر کی لڑائی کچھ طویل ہوتی جا رہی ہے۔۔۔۔ دیسی لبرلز ہوں یا مذہبی انتہا پسند ہوں ۔۔۔۔ جان لیں کہ یہ دو انتہاؤں کی لڑائی ہے اور اعتدال پسند معاشرے کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔۔۔ ہمارے معاشرے کا امن تباہ ہو جائے گا۔۔۔
اس کے باوجود اللہ کا شکر ہے کہ بہت سے ایسے لوگ بھی دین کا کام کر رہے ہیں جو فرقہ واریت کو ترغیب نہیں دیتے۔۔۔ کفر و الحاد اور واجب القتل کے فتوے نہیں لگاتے۔۔۔ ہم اندھی تقلید اور مسلک بازی میں اتنے متعصب ہو چکے ہیں کہ ایسے لوگوں کا نام بھی ہمارے سامنے لیا جائے تو وہ ہمارے دماغوں پر اس کھُرپے کی طرح لگتا ہے جو ہمارے اذہان کو نفرت سے پاک کرنا چاہ رہا ہے۔۔۔۔ ہم آج فرقہ واریت اور مذہبی اجارہ داری کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔۔۔ اور اپنا علاج بھی نہیں چاہتے۔۔۔ ان کو چاہے مت سنیے لیکن اپنی تو سنیے ۔۔۔۔۔
اختلافات ہونا فطری امر ہے لیکن اس کو جواز بنا کر کسی کے خلاف ہتھیار اٹھا لینا اور پھر اس کو مخالف رائے رکھنے کا حق نہ دینا فرقہ واریت ہے۔۔۔ ہمیں نیا پاکستان یا روشن پاکستان سے پہلے ایک انسانی پاکستان چاہیے۔۔۔ ہمیں بحیثیت قوم جس چیز کو سیکھنے کی فوری ضرورت ہے وہ ہے ۔۔ اختلاف رائے کرنا ۔۔۔ کسی دوسرے کی رائے کا احترام کرنا ۔۔۔۔ اختلافات کے باوجود تعلقات برقرار رکھنا۔۔۔۔ مخالف رائے کو تحمل سے سننا۔۔۔۔ ںطریاتی اختلاف پہنچاتے ہوئے ذاتی حملوں سے گریز کرنا ۔۔۔۔ صرف مخالف رائے کو جھٹلانے کی بجائے اپنی رائے کو دلیل اور تمیز کے ساتھ مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔۔۔۔آئیے اپنی برداشت کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔ اگر ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس کوئی حق بات ہے تو اس کو شائستگی اور تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے آگے پہنچانے کی کوشش کریں ۔۔۔۔ بے شک ہمارے ذمہ ہے کہ ہم اچھے پیغام کو اچھے طریقے سے آگے پہنچا دیں ۔۔۔ :)
کسی نے ہتھیار نہیں اٹھائے لیکن جس دن سے حمزہ عباسی نے بیان دیا ہے اور جوابی بیان آئے ہیں تمھے ویسے ہی لوز موشن لگے ہوئے ہیں ویسے عمران خان سے اختلاف کرنے والے صحافیوں کو لفافہ لفافہ بولنے کے بجائے اپنے اندر بھی تنقید سننے کی برداشت پیدا کرو
Rightly said, we were lot more tolerant decades ago. Quaid e Azam wouldn't even be able to do politics in today's Pakistan. Some would call him Ahmadi agent, others would call him Kafir (he was called those days as well) and off course political mafia would have attacked his personal life "Jo ghar nahi chala sakta woh mulk kaya chalayega" type of crap.
Even our liberals are quite extremist these days, whoever they disagree with on couple of issues is called a Mullah, Taliban supporter, terrorist etc.

جاہل نہیں کہنا چاہیے کسی کو بھی ۔۔۔ محفل میں تو کبھی بھی نہیں ۔۔۔ ہاں آپ کی بات درست ہے کہ اگر کسی دانشور کی غلطی کی نشاندہی کی جائے گی تو وہ عاجز ہو گا اپنا احتساب کرنے کی کوشش کرے گا جبکہ ایک احمق کی غلطی کی نشاندہی ہونے پر وہ آپ کو ہی گالی گلوچ کرے گا۔۔۔
Rightly said, we were lot more tolerant decades ago. Quaid e Azam wouldn't even be able to do politics in today's Pakistan. Some would call him Ahmadi agent, others would call him Kafir (he was called those days as well) and off course political mafia would have attacked his personal life "Jo ghar nahi chala sakta woh mulk kaya chalayega" type of crap.
Even our liberals are quite extremist these days, whoever they disagree with on couple of issues is called a Mullah, Taliban supporter, terrorist etc.
جی بھائی اصل میں یہی رویہ ہے جس کو ہمیں مجموعی طور پر تبدیل کرنا ہو گا۔۔۔ کسی کو بھی ذاتی حملوں کا نشانہ بنا دینا، اس کے ایمان کا فیصلہ سنا دینا اور اس کے خلاف ہتھیار اٹھا لینا ہی تو فرقہ وایت ہے انتہاپسندی ہے۔۔۔۔ اس سے خود کو بھی دور رکھیں اور ایسا ہی کرنے کا دوسروں کو بھی کہیں۔۔۔
جس طرح معاشرے سے گناہ یا جرم کو جڑ سے ختم نہیں کیا جا سکتا اسی طرح ان اختلافات کو بھی مٹایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی اس حقیقت کو جھٹلایا جا سکتا ہے کہ جس طرح اللہ نے انسانوں کی شکلیں مختلف بنائی ہیں یونہی عقلیں بھی مختلف بنائی ہیں۔۔ اختلافات تو ہر جگہ اور ہر دور میں ہوں گے ۔۔۔ لیکن اصل بات یہ ہے کہ ہمارا ردعمل کیا ہے۔۔۔ میں نے عرض کیا ہے کہ شائستگی اور تہذیب کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوٹنا چاہیے۔۔۔