Advertisement

آفتاب اقبال نے جیو چھوڑدیا

لاہور(انجم کاظمی سے) معروف اینکراورحالات حاضرہ کے مزاحیہ پروگرام خبرناک کے میزبان آفتاب اقبال نے جیو ٹی وی سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جیو ٹی وی کی انتظامیہ نے ان کا استعفیٰ منظور بھی کرلیا، جس کے بعد آفتاب اقبال نے اپنی ٹیم کو الوداعی پارٹی بھی دیدی ہے۔

آفتاب اقبال نے جیو ٹی وی سے مستعفی ہونے کے بعد ایک دوسرے پرائیویٹ چینل پر سیاسی مزاح کا اپنا نیا پروگرام ریکارڈ بھی کرانا شروع کردیا ہے جبکہ جیو میں ان کے دو پروگرام ابھی باقی ہیں۔ ان کی ٹیم کے دیگر افراد سے جیو انتظامیہ نے بانڈ بھروائے ہیں مگر ہنی البیلا نے ایسا کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض معاملات پر جیو ٹی وی کی انتظامیہ کے آفتاب اقبال سے اختلافات تھے جس پر آفتاب اقبال نے ایک ماہ قبل اپنا استعفیٰ جمع کرادیا ۔ ان کے نئے پروگرام میں ان کی ٹیم کے دو موجودہ اور دو سابقہ فن کار شامل ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ آفتاب اقبال کے بعد خبرناک کی میزبانی علی میر کو ملنے کا امکان ہے جنہیں اپنی اداکاری اور روپ دھارنے میں مہارت کی وجہ سے پروگرام کی جان سمجھا جاتا ہے۔

دوسری اہم خبر یہ ہے کہ آفتاب اقبال نے اپنے اوپر جگت کرنے پر ملتان کے فنکار آغا ماجد کو چند ماہ قبل پروگرام سے نکلوا دیا تھا، آغا ماجد جو کہ ایک بہت باصلاحیت فنکار ہیں اور حاضر جوابی میں بھی اپنا جواب نہیں رکھتے ،آفتاب اقبال کو ان کا سکرپٹ سے ہٹ کر بولنا پسند نہیں تھا، جس پر انہیں پروگرام سے نکلوا دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امان اللہ ، سخاوت ناز اور افتخار ٹھاکر کے خبرناک چھوڑنے کی خبر بھی ٹاپ سٹوری آن لائن نے ہی بریک کی تھی،یہ تینوں افراد آفتاب اقبال کے ناروا رویہ کی وجہ سے خبرناک چھوڑ کر دنیا ٹی وی کے پروگرام مذاق راتمیں چلے گئے تھے۔

ادھر یہ خبر بھی ہے کہ دنیا ٹی وی کے مشہور پروگرام حسب حال جس کو آفتاب اقبال نے شروع کیا تھا جس میں سہیل احمد کی اداکاری نے دنیا ٹی وی شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا ،اس پروگرام کی جان سہیل احمد بھی اپنی انتظامیہ سے نارا ض کر گزشتہ ہفتہ گھر بیٹھ گئے تھے مگر انتظامیہ نے ان کا مطالبہ مان لیا اور ان کو بھی منا لیا۔

http://www.topstoryonline.com/aftab-iqbal-quits-geo​
 
Advertisement
Aap log is ki shakhsiat ko na dakhein bas kuch lamhey hansi khushi pass karein pahley hi mulk mein boht tension hay. Jo shakhas bhi aap kay din kay kuch lamhaat mein musrat bhar de us ka shukaria ada karein dafa karein us ki negative batein
 
Advertisement
Thanks God if this is true a very showed off person, by his personality clothes shoes colors and always shows his racism thinking, he was not so smart as he think by himself
 
he is among majority of our journalists.wherever they find money and fame they go there.once i emailed aftab iqbal that why you support musharaf (in musharaf era).he replied that after all army is all power in pakistan .so why not i support musharaf.
tragically majority of our people are like this.their sajida is wherever tehir is power.if tomorrow geo becomes strong agaion he will not waste a minute to rejoin it
 
Advertisement
Geo Is Powerful. It is a King Maker. It can produce 100s of Aftab Iqbal.
 
aftab iqbal ghisa pita sa lagne laga tha ab, acha hua, ab thori rest kare,
waise jab amanullah aur sakhawat naz thay programme main, tab yeh programme joban par tha.
and ali meer is really a talent.