پنجاب کی سیاست میں بڑی افراتفری دیکھنے میں آئی ہے، چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش ہونے کے بعد پی ڈی ایم نے اپنا وزیراعلی لانے کیلئے رابطے شروع کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سیاست میں گجرات کے چوہدری خاندان نے ایک بار پھر اہمیت حاصل کرلی ہے، چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے اور چوہدری برادران کے درمیان اتفاق رائے پیدا نا ہونے کے بعد پی ڈی ایم نے اپنا وزیراعلی لانے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنی جماعت کی حمایت اور سیاسی وزن پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کےپلڑے میں ڈال دیا ہے جس کے بعد آصف علی زرداری نے لاہور میں بیٹھ کر سیاسی رابطے شروع کردیئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار پی ڈی ایم نے وزیراعلی کیلئے پیپلزپارٹی کو موقع دیا ہے ، اتفاق رائے کی صورت میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ن لیگ سے امیدوار لیے جائیں گے، آصف علی زرداری نے اپنی جماعت کے امیدوار کو وزیراعلی بنانے کیلئے سیاسی جوڑ توڑ شروع کردیئے ہیں، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک سیاسی شخصیت کو پی ٹی آئی کے امیدواروں کو توڑنے کا ٹاسک بھی دیدیا گیا ہے۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی نے وزیراعلی کے ناموں کیلئے مشاورت بھی شروع کردی ہے، ابتدائی طور پر سید علی حیدر گیلانی، سید حسن مرتضیٰ اورعثمان محمود کےناموں پر غور کیا جارہا ہے، حتمی امیدوار کا نام نواز شریف اور چوہدری شجاعت حسین کی باہمی رضامندی کے بعد کیا جائے گا۔
سوروں کے انوسار تو یہ لگ رہا ہے کہ بہت جلد بیغیرت بیروزگار ہو جائیں گے اور پھر بازار میں کھڑے ہو کر تالیاں بجا بجا کر آنکھیں مٹکا مٹکا کر لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرینگے۔ لگتا ہے پھر سے اپنے گھر کا راستہ بھی دکھائیں گےکہ ہم نہیں تو ہمارے۔ ۔ ۔ ۔