- Joined
- Mar 12, 2013
- Posts
- 4,788
- Reaction score
- 6,158
- Points
- 0
آزادی مارچ یا غلامی مارچ
جبر و غلامی سے آزادی پانے والا دن،14 اگست آرہا ہے،
اس دن کی اہمیت کوقوم کے ذہن اور زندگی سے نکالنے کی ہر طرح کی کوشش کی جاتی رہی ہے،آزادی کی خوشی ، ایک قوم بننے کی محبت کو فرقہ واریت اور صوبائیت کے زہر سے ماردینے کی ہر تدبیر کی گئی ہے،قوم سے اسکا امن و سکون،میعار شرافت،اخوت،تعلیم،رواداری،سب کسی نہ کسی بہانے چھین لیا گیا،اور اب نوبت یہاں تک آ پہونچی ہے کہ،صرف اس مطالبہ کو نہ مان کر کہ کچھ انتخابی حلقوں میں دھاندلی کی چھان بین کرآئی جائے،پورے ملک کو ممکنہ مارچ اور دھرنے کے ذریعہ مفلوج اور خدا نہ کرے ،خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے،اور اسکی شروعات کے لئے دن کونسا رکھا گیا ہے، 14 اگست یوم آزادی
دھاندلی :حکومت وقت عمران خان کے اس مطالبہ کو بغیر تحقیق کیسے رد کر سکتی ہے،کہ جن حلقوں میں دھاندلی کی وہ شکایت کر رہے ہیں،وہ غلط ہے، دوسرے انکے لانگ مارچ اور دھرنے کو کس طرح بلا جواز کہا جاسکتا ہے جبکہ وہ تقریبا" پندر ہ مہینے سے ملک میں انصاف مہیا کرنے والے ہر فورم سے رابطہ کرکے ناکام ہوچکے ہیں،ایسی صورت میں وہ اور انکے ساتھی اگر لانگ مارچ کرنے نکل رہے ہیں،،تو موجودہ سیاست پر افسوس کے علاوہ اور کیا کرا جاسکتا ہے
دوسری طرف نواز شریف حکومت کو مثالی معشیت قائم نہ کرپانے ، فرقہ وارانہ فسادیوں،نان اسٹیٹ ایکٹرز پر قابو نہ پاسکنے،اور ملک میں انتہائی بے ایمانہ تجارتی اطورنافذ ہونے کی وجہ سے مہنگائی پر قابو نہ پاسکنے پر ،،مہلت دی جاسکتی ہے، حکومت کی ہر تاویل سنی جاسکتی ہے،مگرمحترم نواز شریف صاحب سے، جو فی الوقت قوم کے متفقہ وزیر اعظم اور انتہائی تجربہ کار سیاستدان ہیں، یہ پوچھے بغیر نہیں رہا جاسکتا کہ جناب آخر کیا مجبوری ہے کہ ایک ایسے مطالبہ کے بدلے جو اپ کی ایک جنبش ابرو سے حل ہوسکتا تھا، آپ جنگ زدہ ملک کواس درجہ تک آتے دیکھتے رہےکہ حقیقی اپوزیشن اس درجہ مجبور ہوگئی کہ ملک کے رہے سہے چین کو برباد کرنے پر تل گئی،دوسری جانب جناب پرویز رشید،جناب سعد رفیق،جناب خواجہ آصف، جناب عابد شیر علی جیسے بزرگ معاملات کو اپنی کم فہم تقاریر کے ذریعہ بگاڑتے رہے اور کوئی بندش نہ ہوپائی،،وجہ؟
قوم کو اس بارے میں پریشان ہونے کا حق ہے ،اور یہ کہنے کا بھی کہ جناب قوم کو اس بارے میں اعتماد میں لیجے،آخر آپ ہمارے نمائندے ہیں لیکن،،اگر وہ اب بھی چپ رہتے ہیں ،اور مناسب رد عمل کا اظہار نہیں کرتے ،تو پھر سوچنے کی بات ہے ۔
فی الوقت لگتا تو یوں ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ روکنے کیلئے حکومت کوئی سیاسی حکمت عملی نہیں بلکہ جبری طاقت دکھانے جارہی ہے،اگر ایسا ہوا تو اسکے کیا نتائج نکلیں گے اور جو کچھ ہوگا،،، اسکے لئے یہی دعا کی جاسکتی ہے کہ وہ نہ ہو تو بہتر ہے
، عوام سے بہت زیادہ اسکا ادراک حکمرانوں کو ہونا چاہئے،،
خان صاحب دس لاکھ لوگوں کو جمع کرکے اسلام آباد میں دھرنا دینے جارہے ہیں، اگر وہ دو لاکھ آدمی بھی جمع کرکے اسلام آباد میں دھرنا دینے میں کامیاب ہوگئے ،،تو کیا وہ جانتے ہیں کہ کیا کرنے جارہے ہیں، ملک کے ایک حصہ میں باقاعدہ جنگ،،افغانستان سے امریکہ کا انخلا اور اسکے فوجی سازو سامان اور فوج کا ملک کے طول سے گذرنا،انڈیا میں مودی کی شکل میں مسلم دشمن حکومت، افغانستان اور ایران کے وزیروں کا مختلف اوقات میں پاکستان پر فوج کشی کی دھمکیاں، شرق وسطیٰ کی خوفناک صورت حال،چائنا کی بے چینی،اور امریکہ جیسے دوست کا بغل میں ہونا،،اور دوست نما دشمن ملکوں کا پاکستانیوں کو ادھر ادھر کی شہریت دے کر ملک میں خلفشار کیلئے بھیج دینا،،، ملک اور قوم اس صورت حال سے نبردآزما ہے کیا یہ مناسب وقت ہے،جس میں خانصاحب ،،اس قدر خوفناک قدم اٹھانے جارہے ہیں؟
کیا خان صاحب کو احساس ہے کہ وہ کیا کرنے جارہے ہیں؟اور کیا محترم وزیر اعظم کو احساس ہے کہ کیا ہونے جارہا ہے؟اور کیا دونوں کو مشترکہ طور پر یہ احساس ہے کہ انہیں کھینچ کر کس مشکل میں پھنسایا جارہا ہے
جناب وزیر اعظم قوم اپ سے تمام مسائل چٹکی بجاتے حل کردینے کا مطالبہ نہیں کرتی ،مگر وہ آپکو احساس ذمہ داری،اور قوم سے محبت کی انتہاہ پر دیکھنا چاہتی ہے،اسی لئے آپ کو ووٹ دئے گئے ہیں،امید ہے آپ قوم کی اس محبت کا بدلہ ،اسکے لئے کام کرکے دینگے
اگرانتہائی محتاط الفاظ میں بھی کہا جائے تو کہہ سکتے ہیں کہ جناب عمران خان صاحب الیکشن سے پہلے اور بعد میں، وہ شعورنہ دکھا سکے جسکی انکی جماعت اور قوم کو ضرورت تھی،
الیکشن سے پہلےجب انکی تنظیم کو یکجہتی کی انتہائی ضرورت تھی،باہر سے لاوارث اور بے رتبہ سیاستدانوں کو تحریک میں شامل کرکے اسکے طاقت کم کردی،،
الیکشن کے بعد ، الیکشن کو جائز قرار دے کر،دھاندلی کے خلاف جدوجہد کرنے کے اخلاقی حق کو کھو دیا،
خیبر کی حکومت جو انہیں اور انکی تحریک کو برباد کرنے کیلئے دی گئی تھی،قبول کرلی، اور اس چال کو نہ سمجھے،
اور اب قوم کے بڑے بڑے مسائل پر احتجاج کرنے سے روکنے کیلئے، انہیں جو چار حلقوں پر دھاندلی کی تحقیق کرانے کی جدوجہد پر لگایا گیا ہے، اسکا بھی ادراک نہ کرسکے ،نہ سمجھ سکے کہ انکے مشیر انکو ایک ایسی سیاست میں پھانس رہے ہیں،جسکے نتیجے میں انکی ذات کو انکی دیانت کو،انکی سیاست کو سخت نقصان پہونچنے کا احتمال ہے،،،
حیرت ہوتی ہے کہ مسائل سے ڈوبی ہوئی قوم جس نے ابھی پپلز پارٹی کو مسترد کیا ہے،،جو مسلم لیگ کے منشور سے پھرجانے پر حیران و شسدر کھڑی ہے ،جو ملک کے ایک حصہ میں جنگ اور وہاں کے عوام کی پریشانیوں پر دلگرفتہ ہے،دہشت گردی، قتل و غارت گری، لٹیروں اوراہلکاروں کی لوٹ مار، مہنگائی،،اور سب سے بڑھ کر انکے دین پر انکی اساس پر پے درپے حملوں کی زد میں ہے،، اور وہ جس لیڈر کو اپنا نجات دہندہ سمجھ کر اسکے پیچھے تن من دھن سے کھڑی ہے،،اسے ان سب پر احتجاج کرنا نظر نہیں آرہا ہے،بلکہ چار حلقوں، میں اپنے امیدواروں کے بقول خود انکے دھاندلی سے ہرادینا نظر آرہا ہے،،کیا اچھا نہ تھا کہ اگر ملک کو داؤ پر لگانا ہی تھا تو پھر ان حقیقی مسائل کو لے کر نکلا جاتا،جس نے اس قوم کو پیس کر رکھ دیا ہے،اور دنیا میں کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا ہے
کیا ہوگا اگر نواز شریف صاحب کہہ دیتے ہیں کہ ،ان چارحلقوں میں دوبارہ الیکشن کرادیتے ہیں لے آئیں اپنے امیدوار ،تو ملک کے مسائل حل ہوجائینگے، یا اسکے بعد دوسرے حلقوں پر دھاندلی کا شور مچایا جائیگا،،،اگر ایسا ہوا تو ملکی اور غیر ملکی لوگوں کی نظر میں کیا اہمیت ہوگی ،اس مطالبہ کی؟اور کس جگہ کھڑی ہوگی پاکستان کی محب وطن نوجوان قوم ،،جو اس ملک میں انصاف کا بول بالا کرنا چاہتی ہے،قربانیاں دیتی آرہی ہے اور قربانیاں دینا چاہتی ہے،،کہاں ہوگی وہ جذباتی،اور حقیقی طور پر،، کبھی یہ سوچا گیا؟
پہلے تو جناب نواز شریف صاحب سے درخواست ہے کہ وہ اپنی اہمیت کا احسا س کریں،وہ سب سے بڑی اسلامی مملکت کے سربراہ ہیں، اور قوم کے بیس کڑوڑ لوگ ان سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اس ملک کو انصاف اور امن کا گہوارہ بنائیں گے،آج پاکستان کو ایک قومی لیڈر کی ضرورت ہے ، ، جناب وزیراعظم سب کے لیڈر ہیں،انہیں بہت بلند ہوکر فیصلے کرنے چاہئیں، عمران خان ہوں یا ڈاکٹر قادری، زرداری صاحب ہوں یا چودہری شجاعت صاحب، یا شیخ رشید صاحب،،وزیراعظم صاحب سب کے وزیراعظم ہیں ،انہیں سب کی سن کر،انصاف اور امن کا راستہ نکالنا چاہئے،ذرا سی بےاحتیاطی سے کس قسم کے اژدھے اس ملک میں سر اٹھا سکتے ہیں، اس پر نظر رکھی جانی چاہئے
دوسرے جناب عمران خان صاحب اور ڈاکٹر قادری صاحب سے درخواست ہے کہ بیشک ملک میں حکومت کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے، بیشک لانگ مارچ اور احتجاج آپکا قانونی حق ہے اور شائد ملک کی ضرورت بھی،،مگر جو کام آپ کرنے جارہے ہیں،اسکی منزل آپ کی نظر میں ہے،،اگر آپ کامیاب ہوتے ہیں تو آپ کہاں ہونگے ،،اور اگر آپ ناکام ہوتے ہیں تو کہاں ہونگے ،،اور قوم کہاں ہوگی،
اور پاکستان کی محبت سے بھرپورنوجوان کہاں ہونگے ،کہیں ذہنی طور مفلوج کرکے جبر کا غلام بنانے تو نہیں لے جایا جارہا ،،،،،انہیں،
یہ ضرور سوچ لیجے گا
منہ زور
۔2014-08-03