گیارہ مئی ۲۰۱۳ کیبعد مثالی طور پر ہونا یہ چاہیے تھا کہ جس کو جہاں عوام نےامانت و اعتماد دیئے تھے وہ عوامی خدمت میں لگ جاتا اور نظام کی جو خرابیاں سامنے آئیں تھیں ان کو دور کرنے کی سعی کی جاتی - الیکشن کی خرابیوں کی طرف سب نے انگلی اٹھائی جن میں میڈیا، ساری سیاسی جماعتیں اور عام عوام شامل تھیں- پی ٹی آئی کو محسوس ہوا کہ اسے اس انتخابی نظام نے سب سے زیاہ زِک پہنچائی ہے تو اس نے چار حلقوں کو ایک ٹیسٹ کیس بنا لیا عمران کے اس بیان کیساتھ کہ ہم نے الیکشن کے واقعے کو تسلیم کر لیا ہے لیکن اس کے اندر جو دھاندلی ہوئی ہے اس کو قبول نہین کیا اور نہ کریں گے۔
اب پھر مثالی طور پر یہ ہونا چاہیے تھا کہ پی ٹی آئی کے اعتراضات کو دور کرنے کی کوئی سعی کی جاتی۔ خاص طور پر اس تناظر میں کہ جب شریفوں نے بہت ڈھنڈورا پیٹا تھا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے بہت سیکھا ہے اور ہمیں اب تجربہ ہے اور ہم بہت بالغ ہو گئے ہیں [کھیہہ تے سواہ] - جب نظام ٹھیک ہوتا ہے تو سب کو فائدہ ہوتا ہے اور کسی وقت اور موقع پر شریفوں کو بھی ہوتا اگران کی نیّتیں ٹھیک ہوتیں- لیکن جو جونکیں نظام کا خون چوس کر پلی اور توانا ہوئی ہوں اور نظام انہیں مسلسل فائدہ پہنچا رہا ہو وہ کیوں اسے ٹھیک کرنا چاہیں گی؟؟ اسلئے پی ٹی آئی کے اعتراضات اور مطالبات کی طرف انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا اور زمہ داری الیکشن کمیشن اور ٹربیونلز پر ڈالنے کی کوشش کی گئی ۔ اس بات کا جواب کسی نے نہ دیا کہ الیکشن کمیشن اور ٹربیونلز میں اصلاحات کا زمہ دار کون ہے؟؟
اس فیملی مافیا میں اگر تھوڑی سی بھی انسانیت اور عقل ہوتی تو اب ایلچی بھیجنے اور مذاکرات کا وقت اور بھیک مانگنے کی بجائے پی ٹی آئی کے لیڈر، اس کو دھاندلی کے باوجود جتنے ووٹ ملے اور اسکے سپورٹ بیس کا تجزیہ کیا ہوتا اور اس معاملے کا کوئی حل تلاش کرنے کی سنجیدہ کوشش کی جاتی، لیکن آزادی مارچ کے اعلان کے بعد تو اس احمق فیملی مافیا کے ٹولے نے اس غیر سنجیدگی کو تمسخر سے بدل دیا، کس طرح کا مذاق ہے جو اس فیملی مافیا کے سیاسی بھونپووءں، میڈیا میں اس کے کرائے کے ٹٹّووءں اور اِس فورم پر بھیجے گئے مریم میڈیا سیل کے پالتووءں نے پی ٹی آئی اور عمران کا نہیں اڑایا یا ابھی تک نہیں اڑا رہے؟؟ انکے مافیا ڈان ملاقات کی بھیک اور وقت مانگ رہے ہیں لیکن ان سب کو ابھی تک سمجھ نہیں آ رہی کہ چودہ اگست کےبعد کون روئے گا اور ہاتھ لگا لگا کر دیکھے گا کہ اس فیملی مافیا اور اس کے کرائے کے ٹٹّووءں کے ساتھ ہو کیا گیا ہے
اللہ کے نبی کے علاوہ مکمل حق پر کوئی بھی نہیں ہوتا، باقی سب انسانوں کے اپنے اپنے موقف اور مفادات ہوتے ہیں جن کیلئے وہ سعی کرتے ہیں، سیاستدانوں کا حال تو اور بھی برا ہوتا ہے - عمران بھی مکمل فرشتہ نہیں ہے، لیکن جب اس کا موازنہ اس فیملی مافیا کے ساتھ کیا جاتا ہے جو اس بدقسمت ملک اور اسکے لوگوں پر ایک لعنت کی صورت مسلّط ہے تو وہ دودھ اور آبِ زمزم کا دُھلا نظر آتا ہے - شریف بھی کیا قسمت لیکر پیدا ہوئے ہیں کہ ان کو حریف بھی ایسا ملا ہے جس میں جبلّی کمزوریاں کئی ہیں، عمران میں اگر شریفوں کی نسبت انکا بیسواں حصّہ بھی مکاری ہوتی اور اسے میڈیا اور عوام کے ساتھ کلام کرنے کا ذرا سا بھی بہتر ہنر آتا، تو اس قوم کو کبھی کی ان فیملی مافیاووءں سے نجات مل چکی ہوتی - اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ پیشہ ور سیاستدان نہیں ہے ۔ ۔ ۔
آذادی مارچ کے تناظر میں آئین، اداروں کو کام کرنے دینے اور انکے ارتقاء پر بھی بات ہوئی ہے اور بڑے بڑے جغادری کالم نگاروں نے بھی حصّہ ڈالا ہے اور ڈال رہے ہیں اور ان میں وہ بھی شامل ہیں جن کو اس فیملی مافیا کی اصلیت اور اس کے ارادوں کی خبر کسی بھی دوسرے سے شائد کچھ زیادہ ہی ہے، لیکن آئین اور ارتقاء کی آڑ میں اس فیملی مافیا کی محبت انکے دلوں میں نئے سرے سے جاگ اٹھی ہے ۔ ۔ ۔ ۔
ان میں سے ایک جغادری نے تو جسے اپنے پیشہ ور ہونے پرکچھ زیادہ ہی مان ہے اگلے دن زبان کی باریکیوں کا سہارا لیتے ہوئے ہم عوام کالانعام کو دھاندلی اور با ضابطگی کا فرق سمجھانے کی کوشش کی، لیکن یہ موشگافی کرنا قصدا" یا سہوا" بھول گیا کہ بےضابطگیاں ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کی جائیں، ان میں ایک ترتیب نظر آئے اور بےضابطگیوں کی ڈوریاں ہلانے والوں کی شناخت بھی واضح طور پر ہو جائے تو پھر وہ بےضابطگیاں نہیں رہتی بلکہ دھاندلہ کہلاتی ہیں ۔ ۔ ۔ ۔۔
اسلام سے اگر آپ کا تعلق نہ بھی ہو تو بھی دنیا کے کسی آئیں کی حیثیت ایک ادنٰی اخلاقی قدر سے بھی زیادہ نہیں ہوتی - کُجا وہ آئین جو ایک اسلامی جمہوریہ کا ہو اور اسکی موجودگی میں عوام کی امانت اور حق پر اتنا بڑا ڈاکہ پڑ جائے؟ آئین شریف فیملی مافیا ڈان کی کرسی کو ہی تحفط نہیں دیتا [کرسی بھی وہ جسے ہر دفعہ ڈکیتی کے ذریعے حاصل کرنے کی عادت پڑی ہوئی ہو] بلکہ جن کی گردنوں پر یہ مافیا سوار ہے انکو بھی کچھ حقوق دیتا ہے، پچھلے تیس سالوں میں مشرف دور کے سوا اس مافیا نے عوام کو کونسے حقوق دیئے ہیں؟؟ تعلیم اور انصاف کا بنیادی حق تو یہ ***** دے نہیں سکے، ہاں اپنی فیملی مافیا کے سیاسی برانڈ کو مضبوط کرنے کیلئے میٹرو اور موٹروے ضرور بےوقوف عوام کی آنکھوں میں گھسیڑے ہیں ۔ ۔ ۔
اداروں کی مضبوطی اور کردار -- سب سے بڑا ملکی ادارہ پالیمنٹ ہے جو آئین بناتی اور اس میں ترمیم کرتی ہے، اپنی نااہلی کیلئے سوائے اپنے ہی بنائے ہوئے آئین کی آڑ لینے کے علاوہ موجودہ پارلیمنٹ نے پچھلے سوا سال میں مفادِعامہ کوئی کام کیا یا قانون بنایا؟ اداروں کی مضبوطی اور کردار کے دعویداروں سے سوال ہے - ہاں ایک دھی بھلے بیچنے والے کو صدر ضرور بنا دیا ہے اور جی ایچ کیو کا مسلّط کردہ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم قانون کسی بحت یا محنت کے بغیر ضرور پاس کر دیا ہے - جس خطرے سے یہ پارلیمنٹ اب دوچار یعنی دھاندلی کیخلاف آزادی مارچ، اُسی کے حل کا کوئی سدِباب کرلیتی؟ جب آزادی مارچ کا اعلان ہوا تو ینتخابی اصلاحات کمیٹی کا بنانا یاد آیا؟؟ ھڈ ***** تو اس نظام کو لگی جونکوں کے جینز کے اندر تک اتری ہوئی ہے -
نظام اور اداروں کا ارتقاء -- کتنے کوڑھ مغز ہیں وہ سب جن کو اس آزادی مارچ میں ارتقاء نظر نہیں آتا؟ نظام اور اداروں کی اصلاح یا اس کا مطالبہ کرنا کیا ارتقاء نہیں ہے؟ اس کیلئے آواز اٹھانا اور احتجاج کرنا کیا ارتقاء نہیں ہے؟ یا پھر یہ سب لوگ کرامویل والا ارتقاء چاہتے ہیں؟ وہ بھی تو ایک ارتقاء ہی تھا - ارتقاء کے اصل دشمن تو یہ لوگ ہیں جو نظام اور اداروں کی اصلاح کے مطالبے کی مراحمت کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اس آزادی مارچ کا ایک ہی اصل خطرہ ہے اور وہ بہت بڑا خطرہ ہے کہ جی ایچ کیو کے جنرلز اپنے ادارہ جاتی مفادات کیلئے اس سے کیا اور کتنا زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، پی ٹی آئی، عمران اور اسکی باقی لیڈرشپ کی سیاسی بلوغت اور شعور کا اصل امتحان یہی ہے کہ وہ جو کھیر پکا رہے ہیں اسے کُتّوں سے کتنا دور رکھ اور بچا پاتے ہیں، باقی ساری دلیلیں اس آزادی مارچ کے حق میں ہی جاتی ہیں ۔ ۔ ۔ ۔
اِس کُچلی، پِسی اور نُچڑی ہوئی قوم کو ایک موقع مل رہا ہے اپنی حقیقی آزادی ان فیملی مافیاوءں اور نظام سے چمٹی جونکوں سے واپس چھیننے کا - دیکھیں یہ اس سے کتنا فائدہ اٹھا پاتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
It is really astonishing that this shareefs cult has make it abundantly clear from its actions that they have rigged elections 2013 and still there touts have gathered courage to defend them.Amazingly stubbornness.
Article aala hai magr mera khyal hai keh ziada imkaan is baat ka hai keh Nawaz aur IK ka koi agreement ho jaye ga. IK ki ziada tar demands maan li jaen gi aur NS ki hakoomat bach jaye gi. IK ne 14 Aug ke baad hakoomat se talks ka bayan dey ker abhi tak muzakraat ki khirrki khuli chhorr rakhi hai baqi wallah aalam
زینو بھائی بہت ہی اعلیٰ کل میں نے یہی ایک سوال پٹواریوں کے سامنے رکھا تھا کہ اگر ان کو عوام نے واقعی خالص والا مینڈیٹ دیا ہے تو پھر وہ اتنا پریشان کیوں ہیں؟ پنجاب اسمبلی میں نون لیگ کے ٢٢٠ کے قریب اور تحریک انصاف کے ١٩ سیٹیں ہیں اور باقی بھی نون لیگ کے ساتھ ہیں تو پھر انکی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں یہ بات سمجھ نہیں آ رہی
میرے ذہن میں ایک عجیب خیال آیا کہ راحیل شریف کا دورہ سعودیہ اور پھر میاں صاحب کا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر جدّہ جانا عمرہ کے لئے جب کہ انکی یہاں زیادہ ضرورت تھی اور اب شریف خاندان کے امریکی ویزا کے لئے کوشش کرنا. کہیں ایسا تو نہیں کہ راحیل شریف نے سعودیہ کو پیغام دیا ہو کہ اس دفعہ شریفوں کو پناہ نہیں دینی؟ (serious)
Article aala hai magr mera khyal hai keh ziada imkaan is baat ka hai keh Nawaz aur IK ka koi agreement ho jaye ga. IK ki ziada tar demands maan li jaen gi aur NS ki hakoomat bach jaye gi. IK ne 14 Aug ke baad hakoomat se talks ka bayan dey ker abhi tak muzakraat ki khirrki khuli chhorr rakhi hai baqi wallah aalam
There is greater likelihood of happening what u r trying to suggest. HOWEVER, the real numbers who turn up to participate in the march will finally decide the course, shape and magnitude of that agreement. Until then the situation would remain in flux to a great extent.
Article aala hai magr mera khyal hai keh ziada imkaan is baat ka hai keh Nawaz aur IK ka koi agreement ho jaye ga. IK ki ziada tar demands maan li jaen gi aur NS ki hakoomat bach jaye gi. IK ne 14 Aug ke baad hakoomat se talks ka bayan dey ker abhi tak muzakraat ki khirrki khuli chhorr rakhi hai baqi wallah aalam
Today when Noora and his political cronies making speech infront of Generals all said atleast democracy to continue but both COAS and DG ISI did not said a single word they kept quite during all speeches it's a clear signal for the govt time to pack up one way another
مجھے اپنے الفاظ کے استعمال میں تلخی اور شدت کا ہمیشہ احساس رہتا ہے، اور بعض اوقات یہ شعوری اور ضروری بھی ہوتا ہے خاص طور پر ان لوگوں کو جھنجھوڑنے کیلئے جنہوں نے یا تو ان فیملی مافیاوءں کی ملازمت اختیار کر لی ہے یا پھر ان کو قسمت کا لکھا سمجھ کر قبول کر لیا ہے اور اس صورت میں بھی جب طلعت جیسے جغادری حقیقی نکات اور مسائل کو چھوڑ کر اور اپنی انا کے اسیر بن کر لفظوں سے کھیلنا شروع کر دیں ۔ ۔ ۔ ۔
بہرحال آپ کی تجویز پر عمل کر دیا ہے، لیکن معلوم نہیں فورم کا آئی ٹی سسٹم اس کو کتنا قبول کرتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔
بڑی دهواں دار واپسی کی هے حضور.(clap) میں آپ سے متفق هوں کہ نواز شریف نے ماضی سے کچه نهیں سیکها. ویسے حسن نثار نے سچ هی کہا هے کہ "اگر نواز شریف کو برطانیہ کا وزیراعظم بهی بنا دیا جائے تو یہ وهاں بهی مارشل لاء لگوا دے گا"
زینو بھائی بہت ہی اعلیٰ کل میں نے یہی ایک سوال پٹواریوں کے سامنے رکھا تھا کہ اگر ان کو عوام نے واقعی خالص والا مینڈیٹ دیا ہے تو پھر وہ اتنا پریشان کیوں ہیں؟ پنجاب اسمبلی میں نون لیگ کے ٢٢٠ کے قریب اور تحریک انصاف کے ١٩ سیٹیں ہیں اور باقی بھی نون لیگ کے ساتھ ہیں تو پھر انکی ٹانگیں کیوں کانپ رہی ہیں یہ بات سمجھ نہیں آ رہی
میرے ذہن میں ایک عجیب خیال آیا کہ راحیل شریف کا دورہ سعودیہ اور پھر میاں صاحب کا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر جدّہ جانا عمرہ کے لئے جب کہ انکی یہاں زیادہ ضرورت تھی اور اب شریف خاندان کے امریکی ویزا کے لئے کوشش کرنا. کہیں ایسا تو نہیں کہ راحیل شریف نے سعودیہ کو پیغام دیا ہو کہ اس دفعہ شریفوں کو پناہ نہیں دینی؟ (serious)
PTI's Azadi March should definitely go ahead,
it will bring out something good for the democratic system
(if it survived and I believe it will)
Noon should not negotiate with PTI and let PTI see their real strength
If they give in to pressure before 14th August, we will have another March three months later
Let IK stand at ONE point as he has been jumping from one post to another in making demands
We feel so optimist / accomplished after hearing an hour long talk of IK with ML, Arshad Sharif or Dr Danish
and then we hear Talat asking difficult question, that is his duty as he is a better anchor than others
he has to ask questions from all angels.
I am waiting for an interview with NS,
I am sure he will rip him apart and will not facilitate as ML or Dr Danish does for Khan Sahib
Sad to read title of this thread
very few on this forum respected opponents point of view and that is reduced by one more today...
PTI's Azadi March should definitely go ahead,
it will bring out something good for the democratic system
(if it survived and I believe it will)
Noon should not negotiate with PTI and let PTI see their real strength
If they give in to pressure before 14th August, we will have another March three months later
Let IK stand at ONE point as he has been jumping from one post to another in making demands(1)
We feel so optimist / accomplished after hearing an hour long talk of IK with ML, Arshad Sharif or Dr Danish
and then we hear Talat asking difficult question(2), that is his duty as he is a better anchor than others
he has to ask questions from all angels.
I am waiting for an interview with NS,
I am sure he will rip him apart and will not facilitate as ML or Dr Danish does for Khan Sahib(3)
Sad to read title of this thread (4)
very few on this forum respected opponents point of view and that is reduced by one more today...
1 - That is mainly a function of one's political strategy and the 'kind' of opponent one is dealing with.
2 - Used to respect this AS, not anymore. Other two r half-morons peddling some agenda. Talat used to be different and still claims to be professional. so criteria for his evaluation is different as many people like to use for PTI. If he has a right to question, questioned he will also be!
3 - I would have difficulty in believing until I have concrete evidence that IK would ask these half-morons to facilitate and favor him. IK is TRP puller, if IK grants someone interview, he is facilitating and favoring them, not vice verca.
4 - In a subsequent post I gave the reason for using the earlier title and subsequently changed it when my attention was drawn. It still hurt your sensibilities, I regret that!
NS took the initiative, how many times he visited ik, but what was the response of ik. Ik was openly using derogatory language against Nawaz Sharif, we all know that, but still the pm showed extreme care for ik. In response to that ik should had conveyed his grievances in a positive manner, but still he remained the same person.
Ik's main focus before election was Nawaz Sharif and obviously that has not changed since
It'd be hard for the inqalbis to digest but Punjab was the province with the most clean elections, take sindh, balochistan and kpk and compare with Punjab.
ANP was not even able to campaign, how can any one forget that.
But still iks focus is on Punjab, not in sindh or particularly Karachi. What was the name of that slain pti female member from Karachi, so much time has past without hearing or seeing her name.
I edited the original title of this thread to آزادی مارچ پر اعتراضات. But on the home/main page, this thread is appearing with an even bad title than the original one after editing. Please change it to the above title. Thanks