جب شیرنی کسی ہرن کے پیچھے بھاگتی ھے تو ھماری ھمدردیاں ہرن کے ساتھ ھوتی ھیں لیکن جب شیر بھوکے مرنے لگیں تو ھمیں ایک اور طرح کی تشویش لاحق ھو جاتی ھے ۔۔ مجھے ایک معروف عالمِ دین یاد آتا ھے جو ایک دوسرے مسلک کی بابت اپنا موقف واضح بیان کرنے کی بجاۓ بار بار بندوق اُن بیس علما کے کندھے پر رکھتا تھا جن کے فتوے کی پیروی کی مجبوری پر اُس نے اپنی منافقت کی عمارت کھڑی کر رکھی تھی ۔۔ یہ پوسٹ ایک ایسے منافق کی پہچان کراتا ھے جو نہ طالبان درندوں کی بربادی سے خوش ھے اور نہ فوج و حکومت کی پالیسی کو ھضم کر پا رھا ھے ۔۔ لیکن وضاحت سے اپنا منشا بیان کرنے کی بجاۓ اُس تکفیری مولانا کی طرح علمِ کلام کے جوھر دکھا رھا ھے ۔۔ وطن کی ہری ہری گھاس میں چھپے ان سبز رنگ سانپوں سے ہوشیار رھنا بھت ضروری ھے
یہ مضمون دہشت گردوں کے حامی اخبار جسارت میں چھپا ہے، اسکو لکھنے والا دہشتگردوں کا حامی ہےاور جس نے اسکو یہاں پوسٹ کیا ہے وہ بھی کسی دہشتگرد سے کم نہیں لیکن سوال یہ ہے کہ آخری دہشتگرد کون ہوگا کہ اسکے مرنے کے بعد اس ملک میں سکون آجائے گا، میرا خیال ہے آجکل دہشتگرد جماعت کا سابق امیرمنور حسن شاید کافی بیمار ہے، ذہنی طور پر تو وہ ہمیشہ کا بیمارہے اب شایدجسمانی طور پر بھی ہو۔ آیے ملکر دعا کریں کہ اللہ تعالی پاکستان کو منور حسن اور اُس جیسوں سے نجات دلائے تاکہ پاکستان میں امن آسکے۔ پس ثابت ہوا کہ منور حسن ہی وہ آخری دہشتگرد ہے جس کی موت کے بعد اس ملک میں امن قائم ہوگا۔