Advertisement

آئین توڑنے والے وفادار

جمعیت علمائِے اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ احمد اللہ نے کہاہے کہ سرحدوں کے تحفظ پر قوم نے ہمیشہ فوج کی تعریف کی ہے لیکن جب فوج نے سیاست میں قدم رکھا ہے تو عوام کی جانب سے فوج کو ہمیشہ تنقید کا سامنا بھی رہا ہے کیونکہ کوئی بھی شخص جنرل ایوب خان اور یحیی خان سے لے کر جنرل پرویز مشرف اور ضیاء الحق نے جو اقدامات کیے اس پر کوئی بھی ان کی تعریف کرنے کو کوئی تیار نہیں ہے۔

یہ بات انھوں نے منگل کے روز ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ کی صدارت میں ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ صحافی حامد میر پر حملے سے قبل بھی فوجی جرنیلوں اور آفیسروں نے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سابق صدر جنرل پر ویز مشرف نے2011 میں ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران الزام لگایا تھا کہ آئی ایس آئی میں بعض ایسے عناصر موجود ہیں جوغلط کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

جبکہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل شجاع پاشا نے جنرل پرویزمشرف پر الزام لگایا تھا کہ بلوچستان میں شمسی ائیربیس کو مشرف نے ہی امریکہ کے حوالے کیا تھا جہاں سے امریکہ اپنے جاسوسی طیاروں کے ذریعے پاکستان میں ڈرون حملے کررہا تھا۔

جبکہ جنرل پاشا نے ایبٹ آباد کمیشن کے سامنے بھی اعتراف کیا تھا کہ آئی ایس آئی میں کچھ عناصر ہیں جو بےگناہ اور قدآور لوگوں کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔

حافظ احمداللہ نے کہا کہ جب جنرل مشرف پر دو دفعہ قاتلانہ حملے ہوئے تو اس وقت بھی فوج کے اندر سے یہ بات نکلی کہ ان حملوں میں آئی ایس آئی ملوث ہے۔
​
انھوں نے سوال کیا کہ غداری کا الزام صرف حامد میر پر کیوں لگایا گیا ہے بلکہ ان جرنیلوں کو بھی اس کا سامناکرنا چاہے جنہوں نے اس سے قبل آئی ایس آئی پر الزامات لگائےتھے۔

​
انھوں نے کہا کہ جرنیلوں کی ان باتوں سے ثابت ہوگیا کہ آئی ایس ائی کے اندر ایک اور آئی ایس آئی موجود ہے جوکسی کے کنٹرول میں نہیں ہے وہ جب چاہے کسی کو ماردے کسی کواغواء کرے یاکسی کوغائب کردے۔​
جمیعت علماء اسلام کے سینیٹر نے مذید کہا کہ اس ملک میں دو قوتیں ہیں ایک آئین بنانے والے اور دوسرے اس کو توڑنے ہیں۔ آئین کا تحفظ کرنے والے غدار اور آئین توڑنے والے وفادار کہلاتے ہیں۔ ذوالفقارعلی بھٹو نے آئین بنایا توضیاالحق نے اس سے پھانسی پر لٹکا دیا۔

​
انھوں نے بلوچستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں آئے روز لوگ اٹھایے جاتے ہیں لوگوں کی مسخ شدہ لاشیں ملتی ہیں جس پر سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے خود کہا تھا کہ آئی ایس آئی میں ڈیتھ سکوارڈ موجودہے جسے ختم کیا جائے۔

​
اس کے علاوہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا تھا کہ جنرل پاشا پاکستان تحریک انصاف کو بنانے میں عمران خان کی مدد کر رہے ہیں لیکن چوہدری افتخار اور چوہدری نثار پر توآج تک غداری کا مقدمہ قائم نہیں ہوا۔​
انھوں نے کہا کہ گذشتہ 65 سالوں میں یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کا اس ملک میں غداری یا وفاداری کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے پارلیمنٹ یا اس ادارے کے پاس جو عوام کے خون پسینے کی کمائی پر چل رہا ہو۔ اس کا فیصلہ کون کرے گا اور آج تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کہ اس ملک کا اصل مالک پارلیمنٹ ہے یا وہ ادارہ جن کے ملازمین کا تنخواہ عوام کے ٹیکسوں سے ادا کی جا رہی ہوں۔
حافظ احمد اللہ نے جیوٹی وی پر بھی سخت تنقید کی اورکہا کہ ایک ادارے کے سربراہ کی تصویر بار بار ایک مجرم کی طرح دکھائی گئی تھی جوکہ ناقابل برادشت ہے اور کوئی بھی باشعور شخص اس حرکت کی حمایت نہیں کرسکتا ہے لیکن پانچ سال تک ملک کے صدرآصف علی ذرداری اور ان کی تصاویر کو جن الفاظ اورالقابات سے چلایاگیا اس پر کسی ادارے نے یہ نہیں کہا کہ اس سے ملک وقوم کی بدنامی ہو رہی ہے کیااس وقت عالمی سطح پر پاکستان کی بے عزتی نہیں ہو رہی تھی۔

​
پاکستان مسلم لیگ (ن) کےرکن چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو بچانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پاکستان ہوگا توپارلیمنٹ ہوگی، میڈیا ہاوسز ہونگے اور ادارے ہونگے۔ انھوں نے عمران خان کی جانب سے احتجاج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

​
سال کے2013 انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے وہ جس طرح سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اس سے غیرجمہوری قوتوں کو فاہدہ ہو رہا ہے۔​
مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور لیڈروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایک دوسرے پر تنقید کرنے کی بجائے ملک کو اس بحران سے نکالنے میں اپنا کردا ر ادا کریں۔

​
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/05/140520_senate_debate_fz.shtml
zara her qisam ke ta,asab ki ainak utaar kar pahiye
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: آئین کا تحفظ کرنے والے غدار اور توڑنے وال&#1746

aain tott ta kion hai iski wajah...
 
Re: آئین کا تحفظ کرنے والے غدار اور توڑنے وال&#1746

گذشتہ 65 سالوں میں یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کا اس ملک میں غداری یا وفاداری کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے پارلیمنٹ یا اس ادارے کے پاس جو عوام کے خون پسینے کی کمائی پر چل رہا ہو۔"

From the article you have suggested:

What do you think Parliament valay kis kay paisay per chaltay hain?? Hamaray khoon paseenay ke kamai per!! so what is the difference as far as this point is concerned?? Nothing!!!

Trying hard to cause a divide, incite by creating a wrongful perception.

Advertisement
Re: آئین کا تحفظ کرنے والے غدار اور توڑنے وال&#

گذشتہ 65 سالوں میں یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کا اس لک میں غداری یا وفاداری کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار کس کے پاس ہے پارلیمنٹ یا اس ادارے کے پاس جو عوام کے خون پسینے کی کمائی پر چل رہا ہو۔"

From the article you have suggested:

What do you think Parliament valay kis kay paisay per chaltay hain?? Hamaray khoon paseenay ke kamai per!! so what is the difference as far as this point is concerned?? Nothing!!!

Trying hard to cause a divide, incite by creating a wrongful perception.

Sure har adara awam kay paisoun say chalta hay, magar farq yeh hay kay Is parliament kay members ko har 5 saal baad is kharch ka hasab dena hota hay.
 
Re: آئین کا تحفظ کرنے والے غدار اور توڑنے وال&#1746

آئین بنانے والے آئین پر عمل کب کرتے ہیں. خود آئین توڑنے والے شکوہ کس منہ سے کرتے ہیں
​
 
Re: آئین کا تحفظ کرنے والے غدار اور توڑنے وال&#1746

Jab kabhi Army ne iqtedar sanbhala uski wajah siasatdano ki apni na ehliyat thi
aur jab bhi ARMY aai uss ko awam ne ne khush Amdeed kah
 
Re: آئین کا تحفظ کرنے والے غدار اور توڑنے وال&#1746

حافظ حسین آئیں کے محافظ اپنے لیڈر کا ٹڈ تو دیکھ پھر بات کر،تیرا لیڈر مذھب کا بیوپاری ہے ہر حکومت کو بلیک میل کر کے چند وزارتیں ہتھیانے کو ہی وہ اپنی زندگی کا ماحصل سمجھتا ہے گویا پانچ سال کیلئے اتنا کافی ہے تم لوگ مذہبی نہیں مذھب فروش ہو اسی لئے مذھب کو تماشہ بنانے والے چینل کی حمایت میں تمہیں خارش ہوتی رہتی ہے
 
Advertisement
Re: آئین کا تحفظ کرنے والے غدار اور توڑنے وال&#

Sure har adara awam kay paisoun say chalta hay, magar farq yeh hay kay Is parliament kay members ko har 5 saal baad is kharch ka hasab dena hota hay.

Aur kitney baar aap ko yeh sharaf bakhsha hai is khoon paseenay key kamai per chalnay valey parliament nay?

Jootay key noke per avaam hai is parliament aur is kay membraan key! Thuday martay aur election time per jhoot boltay aur tarlay kertay hain, aur hum bar bar un kay haathoon budho bantay hain! Kiya kehna un kay aur hamary!!
 
Re: آئین کا تحفظ کرنے والے غدار اور توڑنے وال&#1746

Simple jab ghar k ander larai hoti ha to kya tum mohallay walon ko bula k sab bataty ho ya Ghar k ander e mamla samet lete ho. same like defence organizations that they solve their problems internally but agr bahir wala koi ap k ghar pe attack yar Larai kary to phr wo kon bardasht karta ha. so This article is baseless and Stupid trying to defend the JEW NEWS the GHADDAR E AZAM and MEER JAFAR N MEER SADIQ but beta kuj v karo awam mein ab aqal a gaye ha kafi aur achy buray ki tameez bhi ha ..
 
Re: آئین کا تحفظ کرنے والے غدار اور توڑنے وال&#1746

پاکستان کا آئین اپنی موجودہ شکل میں قومی ضروریات پوری نہیں کرتا اور صرف ایک مخصوص و مقتدر طبقے کے اختیار میں ہے جو اسے موم کی ناک سمجھتے ہیں​
 
Re: آئین کا تحفظ کرنے والے غدار اور توڑنے وال&#

Aur kitney baar aap ko yeh sharaf bakhsha hai is khoon paseenay key kamai per chalnay valey parliament nay?

Jootay key noke per avaam hai is parliament aur is kay membraan key! Thuday martay aur election time per jhoot boltay aur tarlay kertay hain, aur hum bar bar un kay haathoon budho bantay hain! Kiya kehna un kay aur hamary!!

The attitude is already changing and given time, if no dictator comes jo awam ko danday say daba kar rakhta hay, this filth will be cleansesd. These are times of change, all provinces and people are fed up with the musical chair of democracy and dictatorship and in no mood to go against the government, which is trying to bring a change and restore the rule of law. We should not forget a prime minster bowed to law and sent home. Other side, a dictator is running away from law. Tax money use is very clear in both cases.......
 
You are confusing many issues together. It does not work this way if a solution is desired.

Pick one problem and streamline it and then the other related problem will be streamlined accordingly by separating or providing common avenues for some issues.